وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

روزگار بہم رسانی سے متعلق اسکیم

Posted On: 03 DEC 2024 6:14PM by PIB Delhi

پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی) ماہی پروری، مویشی پالن اور دودھ کی صنعت کی وزارت، حکومت ہند کے تحت محکمہ ماہی پروری کے ذریعہ مالی برس 2020-21 سے مالی برس 2024-25 تک پانچ برسوں کے لیے نافذ کی گئی ہے۔  اس کا مقصد اترپردیش سمیت تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ماہی پروری اور اس سے متعلق سرگرمیوں میں 55 لاکھ ماہی گیروں، مچھلی پالنے والے کاشتکاروں، ماہی پروری کے شعبے سے وابستہ کارکنان ، مچھلی فروخت کرنے والوں اور دیگردیہی/ شہری آبادی کے لیے براہِ راست اور غیر راست طور پر روزگار کے مواقع پید ا کرنا ہے۔ اترپردیش میں ماہی پروری اور آبی جانوروں کی پرورش کے شعبے کی ترقی کے لیے، 1294.32 کروڑ روپئے کے مجموعی تخمینہ اخراجات   جس میں 412.30 کروڑ روپئے کے بقدر مرکزی حصہ بھی شامل ہے ، کو گذشتہ چار برسوں کے دوران اور جاری مالی برس  کے لیے پی ایم ایم ایس وائی کے تحت منظوری دی گئی ہے۔ جیسا کہ اترپردیش کی حکومت کے ذریعہ کہا گیا ہے، پی ایم ایم ایس وائی اسکیم کو 75 اضلاع تک توسیع دی جا چکی ہے اور اس نے راست طور پر 14013 مستفیدین پر احاطہ کیا ہے، نیز 3.5 لاکھ کے بقدر مستفیدین کو غیر راست طور پر روزگار کے مواقع بہم پہنچائے ہیں۔  اس سلسلے میں مختلف سرگرمیوں کی ضلع وار تفصیلات ضمیمہ- I میں دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں، گذشتہ تین برسوں کے دوران مذکورہ بالا اسکیم کے تحت عوام کے درمیان بیداری پیدا کرنے کی غرض سے تربیت فراہم کرانے سے متعلق ضلع وار تفصیلات ضمیمہ- II میں دی گئی ہیں۔

ضمیمہ – I اور ضمیمہ - II

یہ اطلاع ماہی پروری، مویشی پالن اور دودھ کی صنعت کے وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ کے ذریعہ آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت فراہم کی گئی

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:3371


(Release ID: 2080331) Visitor Counter : 23


Read this release in: English , Hindi