بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

تمل ناڈو میں اندرون ملک آبی گزرگاہوں کی ترقی

Posted On: 03 DEC 2024 12:46PM by PIB Delhi

کسی بھی طرح کی ترقیاتی سرگرمیاں شروع کرنے سے پہلے، ان لینڈ واٹر ویز اتھارٹی آف انڈیا(آئی ڈبلیو اے آئی) ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کی طرف سے مقرر کردہ اصولوں کی تعمیل کے لیے ماحولیاتی اثرات کی تشخیص یعنی انوائرمینٹل امپیکٹ اسسمنٹ(ای آئی اے) اور ماحولیاتی انتظام کا منصوبہ یعنی انوائرمنٹل مینجمنٹ پلان(ای ایم پی) کامطالعہ کرتی ہے جو ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کی طرف سے مقرر کردہ اصولوں کی تعمیل کے لیے جو کہ آبی حیات اور ماحولیاتی نظام کا تحفظ  کرتے ہیں، ضروری ہیں۔حسب ضرورت منظوری بھی حاصل کی جاتی ہے۔

آئی ڈبلیو اے آئی، اندرون ملک  آبی گزرگاہوں میں ممکنہ کروز ٹورازم کی ترقی کے لیے مفاہمت نامے کے ایک فریم ورک کے تحت تمل ناڈو حکومت کے محکمہ سیاحت کے ساتھ منسلک ہونے کا ارادہ رکھتا ہے۔

کسی بھی ترقیاتی سرگرمی کو شروع کرنے سے پہلے، تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (ڈی پی آر) تیار کی جاتی ہے جس میں آبی علاقے کو حاصل ہونے والے معاشی فوائد کو شامل کیا جاتا ہے اورڈی پی آر کی سفارشات پر ممکنہ حد تک عمل کیا جاتا ہے۔

آئی ڈبلیو ٹی موڈ نقل و حمل کے دیگر طریقوں کے مقابلے میں نقل و حمل کا ایک سہل طریقہ ہے یعنی روڈ/ریل اور اس موڈ میں اشیاء کی موڈل شفٹ لاجسٹک لاگت کو کم کر سکتی ہے۔ دریائے تاپی کے کناروں(این ڈبلیو-100)، دریائے امبا (این ڈبلیو-10)، دریائے جے گڑھ کریک-شاستری دریا (این ڈبلیو- 91) کے ساتھ بڑی صنعت کاری ایک اہم مثال ہے جو مجموعی طور پر 98.67 ایم ایم ٹی کارگو اندرون ملک آبی گزرگاہوں  کے ذریعے منتقل کرتی ہے۔

یہ معلومات بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ع و۔ ع ن

 (U: 3333)


(Release ID: 2080029) Visitor Counter : 33


Read this release in: English , Hindi , Tamil