کوئلے کی وزارت
پائیدار کان کنی کے طریقے اور اختراع
Posted On:
02 DEC 2024 4:31PM by PIB Delhi
ماحولیات اور ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کے لیے اپنائی گئی جدید کان کنی کی تکنیکوں اور ٹیکنالوجیز میں مندرجہ ذیل اقدامات شامل ہیں:
- سر فیس مائنرز، کنٹینیوس مائنرز، ہائی وال/لانگ وال مائننگ جیسی تکنیکوں کا استعمال۔
- فرسٹ مائل کنیکٹیویٹی ( ایف ایم سی ) پروجیکٹوں کا استعمال اور ان کی تنصیب میں اضافہ تاکہ سڑک کے ذریعے کوئلے کی نقل و حمل کو کم کیا جا سکے ۔
- کوئلہ کی کان کنی کے پروجیکٹوں میں توانائی کی کار کردگی میں بہتری ۔
- کانکنی شدہ علاقوں میں ایکو پارکس، کانکنی سیاحتی علاقوں کے ذریعے ، ان علاقوں کی حیاتیاتی بحالی ۔
- نکالے جا چکے کوئلے کے علاقوں کے دوبارہ استعمال کی منصوبہ بندی سے قابل تجدید توانائی کے پلانٹس، زرعی مواقع اور مائن سمپ جیسے پائیدار مقاصد کے لیے ان علاقوں کا استعمال۔
- پائیدار کانکنی کے عمل کے دوران ماحولیاتی اور جنگلاتی کلیئرنس شرائط کی تعمیل کے اقدامات کی یقین دہانی ۔
کوئلے کی وزارت ( ایم او سی ) کی رہنمائی میں کوئلہ/لگنائٹ کے عوامی شعبے کے اداروں ( پی ایس یوز ) نے مختلف پائیدار ماحولیاتی اقدامات کیے ہیں، جن میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:
سبزکاری کے اقدامات — بایو ریکلی میشن/پلانٹیشن: کوئلہ/لگنائٹ کے پی ایس یوز کانکنی کے علاقوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے مسلسل بحالی اور شجرکاری پر کام کر رہے ہیں تاکہ کوئلے کی کانکی کے اثرات کو کم کیا جا سکے اور ان کانوں کے علاقوں اور ان کے اطراف جنگلاتی علاقے کی بحالی کی جا سکے۔ مالی سال 24-2023 ء کے دوران، کوئلہ ، لگنائٹ کے عوامی شعبوں کے اداروں نے 5.45 ملین پودے لگاکر تقریباً 2782 ہیکٹئرز رقبے کو سبز علاقے میں تبدیل کیا ۔
ایکو پارکس: مالی سال 24-2023 ء میں، کوئلہ/لگنائٹ کے پی ایس یوز نے مختلف کوئلہ کانوں میں 3 ایکو پارکس/کانکنی سیاحتی مقامات تیار کئے ۔ اس کوشش سے کوئلے کی وزارت کے اس عزم کا اظہار ہوتا ہے کہ وہ مقامی برادریوں کے لیے پائیدار اور دلچسپ مقامات تخلیق کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔
کان کنی کے پانی کا مؤثر استعمال: کانکنی کے پانی کے مناسب ٹریٹمنٹ کے بعد مختلف مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، جیسے گھریلو سپلائی اور آبپاشی ؛ صنعتی استعمال جیسے گرد و غبار کو کم کرنا، شجرکاری، آگ بجھانے ، مشینری کی صفائی، زیر زمین علاقوں میں چھڑکاؤ، تفریحی علاقوں کی تخلیق، ماہی پروری اور زیر زمین پانی کی بحالی وغیرہ ۔ کوئلہ/لگنائٹ کے عوامی شعبے کے اداروں ( پی ایس یوز ) نے ریاستی حکومتوں کے ساتھ پانی کی کمیونٹی سپلائی کے لیے مفاہمت کی یادداشت ( ایم او یو ) پر دستخط کیے ہیں۔ مالی سال 24-2023 ء میں، تقریباً 4,892 لاکھ کلو لیٹر ( ایل کےایل ) کانکنی کا پانی کمیونٹی مقاصد کے لیے پیش کیا گیا، (جن میں گھریلواستعمال /پینے کے لیے 2389.5 ایل کے ایل اور آبپاشی کے لیے 2502.82 ایل کے ایل شامل ہیں )۔
اوور برڈن کا فائدہ مند استعمال: اوور برڈن ( او بی ) سے ریت نکال کر اسے تعمیراتی اشیاء کے طور پر استعمال کرنے سے پائیدار ترقی کو فروغ ملتا ہے۔ مارچ 2024 ء تک، کوئلہ/لگنائٹ پی ایس یوز نے 4 اوور برڈن پروسیسنگ پلانٹس اور 5 اوبی سے ایم - ریت پلانٹس شروع کیے ہیں۔ یہ اقدام نہ صرف ماحولیاتی آلودگی کو کم کرتے ہیں بلکہ دریا کے ماحولیاتی نظام کو بہتر بناتے ہیں ، پانی کے بہاؤ میں اضافہ کرتے ہیں ، زیر زمین پانی کو بحال کرتے ہیں اور تعمیرات کے لیے سستی ریت کا متبادل فراہم کرتے ہیں ۔
توانائی کی کارکردگی کے اقدامات: کوئلہ/لگنائٹ کے پی ایس یوز نے توانائی بچت اور اس کی کار کردگی کو بہتر بنانے کے لیے برسوں پر محیط کئی اہم اقدامات کیے ہیں ۔ ان میں1.37 لاکھ روایتی لائٹس کو ایل ای ڈی لائٹس سے تبدیل کرنا، توانائی کی بچت کرنے والے 2165 ایئر کنڈیشنرز اور 46750 سپر فینز کی تنصیب، 153 الیکٹرک گاڑیاں اور توانائی کی بچت کرنے والے 531 پانی کے ہیٹرز ، 338 توانائی کے موٹرز پمپس اور 1430 آٹو ٹائمرز اسٹریٹ لائٹس نصب کرنا شامل ہیں ۔
گرین کریڈٹ پروگرام: کول انڈیا لمیٹڈ ( سی آئی ایل ) اور اس کے ذیلی ادارے ( ایم او ای ایف اینڈ سی سی ) کے ذریعے شروع کردہ گرین کریڈٹ پروگرام کے تحت بڑے پیمانے پر شجر کاری میں حصہ لے رہے ہیں ۔ سی آئی ایل نے پہلے ہی 3200 ہیکٹر سے زیادہ متاثرہ جنگلاتی زمین کی بحالی کے لیے رجسٹریشن مکمل کر لیا ہے۔
فرسٹ مائل کنیکٹیویٹی ( ایف ایم سی ) پروجیکٹس: کوئلہ کی وزارت کے پی ایس یوز نے فرسٹ مائل کنیکٹیویٹی پروجیکٹس کے تحت کوئلہ کی نقل و حمل اور لوڈنگ کے نظام کو جدید بنانے کے اقدامات کیے ہیں۔ ان پروجیکٹوں کی شروعات سے ڈیزل کی کھپت میں نمایاں کمی اور کاربن کے اخراج میں کمی آئی ہے۔
کوئلہ کانکنی میں دھماکہ سے پاک ٹیکنالوجی: کوئلہ کمپنیوں کے ذریعے ماحول دوست خصوصیات والے جدید آلات، جیسے سر فیس مائنر استعمال کیے جا رہے ہیں، جو کانکنی میں ڈرلنگ، دھماکہ اور کرشنگ کے عمل کو ختم کرتے ہیں اور اس کے نتیجے میں آلودگی کو کم کرتے ہیں۔ کچھ کانوں میں دھماکے سے پاک اووربرڈن کو نکالنے کے لیے رِپرس بھی تعینات کئے جا رہے ہیں ۔
قابل تجدید توانائی اور صاف کوئلہ کے اقدامات:کوئلہ کی وزارت کے پی ایس یوز نے قابل تجدید توانائی کے منصوبے شروع کیے ہیں اور صاف کوئلہ ٹیکنالوجیز جیسے کوئلہ بیڈ میتھین ( سی بی ایم ) میں کام کر رہے ہیں۔
کانوں کو سائنسی بنیادوں پر بند کرنا : کوئلے کی کانوں کو سائنسی بنیادوں پر بند کرنے کے لیے مائن کلوزر پلان کانکنی کے منصوبے کا ایک لازمی حصہ ہے۔
کانوں کو بند کئے جانے اور دوبارہ استعمال کی سرگرمیوں کو مستحکم کرنے کے لیے ورلڈ بینک اور جی آئی زیڈ کے ساتھ تعاون کیا جا رہا ہے تاکہ عالمی پیمانے کے بہترین طریقوں کو نافذ کیا جا سکے۔ کول انڈیا لمیٹڈ ( سی آئی ایل ) نے معتبر ماہر ایجنسیوں جیسے این ای ای آر آئی ، آئی سی ایف آر ای وغیرہ کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت ( ایم او یو ) پر دستخط کیے ہیں تاکہ کوئلہ کے شعبے کی مختلف مخصوص اسائنمنٹس، تحقیق و ترقی اور سی آئی ایل کے افسران کی صلاحیت سازی میں اضافہ کرنے میں مدد مل سکے۔ سی آئی ایل نے آئی سی ایف آر ای کے ساتھ مل کر سائنس کی بنیاد پر ایک منصوبے ‘‘ بھارت کے مختلف زرعی- ماحولیاتی علاقوں میں جنگلاتی اقدامات کے ذریعے متاثرہ کوئلہ کی کانوں کی ماحولیاتی بحالی کے لیے پیکج اور طریقوں کو معیاری بنائے جانے ’’ پر کام کیا ہے۔
یہ معلومات کوئلہ اور کانکنی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔
************
( ش ح ۔ ض ر ۔ ع ا )
U.No. 3295
(Release ID: 2079827)
Visitor Counter : 32