ٹیکسٹائلز کی وزارت
دہلی ہاٹ کپڑے کی وزارت کے دستکاری پروگرام’ماسٹر کریئیشن‘کی میزبانی کرے گا
Posted On:
29 NOV 2024 7:52PM by PIB Delhi
کپڑے کی وزارت کے ذریعے بہترین ہینڈ لوم اور دستکاریوں کی نمائش کے لیے منعقد ہونے والا ’’ماسٹر کریئیشن‘‘ یکم دسمبر 2024 سے 15 دسمبر 2024 کے دوران دہلی ہاٹ، آئی این اے مارکیٹ، نئی دہلی میں منعقد ہوگا۔ اس تقریب کا مقصد کاریگروں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے اور اپنی مصنوعات کو براہ راست صارفین کو فروخت کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرکے فروغ دینا اور ان کی حمایت کرنا ہے۔ یہ بھارت کی دستکاری اور ہینڈ لوم روایات کے تحفظ کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی بھی کوشش کرتا ہے۔
ماسٹر کریئیشن بھارت کے امیر ثقافتی ورثے اور دستکاری کا جشن ہے۔ مہمانوں کو ٹیکسٹائل، مٹی کے برتن، زیورات، لکڑی کا کام، اور بہت کچھ سمیت ہاتھ سے تیار کردہ مصنوعات کی متنوع رینج پانے کا موقع ملے گا۔ ہر اسٹال میں ماہر کاریگروں کی منفرد کریئیشز پیش کی جائیں گی، جو بھارت کے روایتی اور معاصر آرٹ کی شکلوں کی ایک جھلک پیش کریں گی۔ 157 حصہ لینے والے کاریگروں اور بنکروں میں سے 11 پدم ایوارڈ یافتہ، 18 شلپ گرو ایوارڈ یافتہ، 22 سنت کبیر ایوارڈ یافتہ، 113 قومی ایوارڈ یافتہ اور 3 نیشنل میرٹ سرٹیفکیٹ ہولڈر اس تقریب میں اپنی کریئیشنزکی نمائش اور فروخت کریں گے۔
کپڑے کی وزارت ہینڈ لوم اور دستکاری کے شوقین افراد کو دہلی ہاٹ میں شامل ہونے کی دعوت دیتی ہے ۔ بھارت کے باصلاحیت کاریگروں اور بنکروں کی فن کارانہ صلاحیتوں اور دستکاری کا جشن منایا جائے تاکہ وہ ہمارے ملک کے امیر ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنے میں مشغول ہوسکیں۔
خاص کشش:
-
براہ راست مظاہرے: بنکروں اور کاریگروں کو کام کرتے ہوئے دیکھیں کہ وہ خوب صورت کپڑے اور دستکاری کس طرح تیار کرتے ہیں۔
-
ثقافتی پرفارمنس: روایتی موسیقی اور رقص کی پرفارمنس سے لطف اٹھائیں جو بھارت کی متحرک ثقافت کے غماز ہیں۔
-
کھانے پینے کے سٹال: بھارت کے مختلف حصوں سے لذیذ علاقائی کھانوں کا لطف اٹھائیں۔
-
سٹالز کی تعداد: 157
-
وقت: روزانہ صبح 10: 30 بجے سے رات 9: 00 بجے تک
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 3221
(Release ID: 2079218)
Visitor Counter : 6