الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
کمپنیوں پر انفارمیشن ٹیکنالوجی نافذ کرنے کی پالیسی / اسکیم
Posted On:
27 NOV 2024 7:45PM by PIB Delhi
بھارت سرکار چھوٹے شہروں اور قصبوں میں آئی ٹی صنعت کو فروغ دینے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے اور اس سلسلے میں آئی ٹی صنعت کی ترقی کے لیے متعدد اسکیمیں اور پروگرام شروع کیے ہیں۔ آج بھارت کو دنیا بھر میں آئی ٹی ہب کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔
سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک (ایس ٹی پی)
سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک (ایس ٹی پی) اس کوشش میں سب سے اہم اسکیموں میں سے ایک ہے۔ اس اسکیم کے تحت پورے بھارت کے 65 شہروں میں سافٹ ویئر ٹکنالوجی پارک قائم کیے گئے ہیں جن میں ٹیئر 2 اور ٹیئر 3 شہروں جیسے بھاگلپور ، اندور ، راؤرکیلا ، مدورئی ، کوہیما وغیرہ میں 57 مراکز ہیں۔ ایس ٹی پی مراکز انکیوبیٹر کی سہولت فراہم کرتے ہیں جو کاروباری افراد کو اپنے اختراعی خیالات کو اسٹارٹ اپ میں تبدیل کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ انکیوبیٹر سہولت وینچر کیپیٹلسٹس (وی سیز)، آئی آئی ٹی / این آئی ٹی / انڈسٹری کے سرپرستوں اور آئی ٹی پیشہ ور افراد کے ساتھ نیٹ ورکنگ کے مواقع جیسے سرمایہ کاروں کے ساتھ ملاقات کا موقع فراہم کرتی ہے۔
آج دنیا کی چوٹی کی کمپنیوں نے بھارت میں اپنے گلوبل کیپی بلٹی سینٹر (جی سی سی) قائم کیے ہیں۔ گاڑیوں کے انجن، سیمی کنڈکٹر چپس، بڑی مشینری جیسی مصنوعات ان بھارتی جی سی سی سے ڈیزائن کی جا رہی ہیں۔ اس وقت بھارت میں تقریباً 1800 جی سی سی ہیں، جن میں تقریباً 19 لاکھ افراد کام کرتے ہیں۔ مزید برآں، حکومت نصاب کو جدید بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے تاکہ صنعت کے لیے تیار ٹیلنٹ پول تیار کیا جا سکے۔
یہ جانکاری الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر مملکت جناب جتن پرساد نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 3078
(Release ID: 2078154)
Visitor Counter : 11