وزارت دفاع
فوج کے سربراہ جنرل اوپندر دویدی نے میکنائزڈ پیدل فوج کی چار بٹالین کوصدر کے کلرز پیش کیے
Posted On:
27 NOV 2024 2:41PM by PIB Delhi
فوج کے سربراہ (سی او اے ایس)جنرل اوپیندر دویدی نے میکنائزڈ انفنٹری سنٹر اینڈ اسکول (ایم آئی سی اینڈ ایس)، اہیلیہ نگر میں ایک پروقار تقریب کے دوران میکنائزڈ انفنٹری کی چار بٹالین کو پریسیڈینٹس کلرز پیش کیے ۔ 27 نومبر کو منعقد کی گئی یہ تقریب ملک کے تئیں ان کی مثالی اور شاندار خدمات کا اعتراف تھی۔ میکنائزڈ انفنٹری رجمنٹ کی 26ویں اور 27ویں بٹالین اور بریگیڈ آف دی گارڈز کی 20ویں اور 22ویں بٹالین کو پریذیڈنٹس کلرز سے نوازا جانا، فوج کی سب سے کم عمر بٹالین کے لیے ایک قابل فخر لمحہ تھا۔ اس عظیم الشان تقریب میں سابق فوجیوں، فوجی اہلکاروں اور بڑی تعداد میں معزز شخصیات نے شرکت کی اور اس اعزاز کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
فوج کے سربراہ (سی او اے ایس) جنرل اوپیندر دویدی نے کلر پریزنٹیشن پریڈ کا جائزہ لیا، انہوں نے چار میکنائزڈانفنٹری بٹالینس کے مارچنگ اور ماؤنٹیڈ دستے کی طرف سے دکھائے گئے معیارات کی ستائش کی۔ صدر جمہوریہ ہند کی جانب سے، انہوں نے بٹالین کو ان کی مثالی خدمات اور قوم کے تئیں لگن کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں پریسیڈینٹس کلرز پیش کئے۔ انہوں نے تمام رینکس،بالخصوص اعزازی بٹالینز کو مبارکباد دی اور جنگ اور امن دونوں میں میکنائزڈ انفنٹری کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ یہ بھارتی فوج کے سب سے کم عمر اور سب سے زیادہ مختلف طریقوں کے جنگی ہتھیاروں کے طور پر، میکنائزڈ انفنٹری اور میکانائزڈ فورسز کا بہترین امتزاج پیش کرتی ہے۔ اس کی بٹالینس ، جو اپنی بہادری اور قابلیت کے لیے مشہور ہیں، تمام تھیٹرس اور اقوام متحدہ کے امن مشنوں میں تعینات ہیں۔
فوج کے سربراہ (سی او اے ایس) نے اپنے خطاب میں کے دوران کہا کہ میکنائزڈ انفنٹری آرم، 1979 میں اپنے قیام کے بعد سے، ہندوستانی فوج کے اندر ایک جدید اور پیشہ ورانہ فورس کے طور پر خود کو ممتاز بناتی ہے، اس نے غیر معمولی جرات، نظم و ضبط اور آپریشنل مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اہم آپریشنز اور ساتھ ہی ساتھ اقوام متحدہ کے امن مشنوں میں اہم کارروائیاں انجام دی ہیں،ان کارروائیوں میں آپریشن وجے، آپریشن رکشک اور آپریشن اسنو لیپرڈشامل ہیں۔ آج، میکنائزڈ انفنٹری کی چار بٹالینس کو ان کی مثالی خدمات جنگ اور امن دونوں ہی وقت انجام دی گئی کارروائیوں میں ان کی شرکت سمیت متعدد کامیابیوں کے لیے پریسیڈینٹس کلرز سے نوازا جا رہا ہے۔ تیزی سے تیار ہوتی جنگی محرکات کے درمیان، میکنائزڈ انفنٹری جدید نظاموں جیسے فیوچرسٹک انفنٹری کامبیٹ وہیکلز، ناگ میزائل سسٹمز، کنیسٹر لانچڈ اینٹی آرمر سسٹم، منی ریموٹلی پائلٹ ایئرکرافٹس اور مربوط نگرانی اور ٹارگٹ سسٹم کے ساتھ جدید کاری جاری رکھے ہوئے ہے، جو اپنے رول کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم کردار بھی ادا کر رہی ہے۔ مستقبل کے تنازعات میں جدیدیت کی یہ کوششیں خود انحصاری کی بنیاد پر آگے بڑھ رہی ہیں۔ ہندوستانی فوج کو اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن پر بے حد فخر ہے، جو تمام صفوں کے علیٰ ترین معیارات کو برقرار رکھنے اور ملک کے دفاع میں اہم کردار ادا کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔ سی او اے ایس نے یونٹس سے کہا کہ وہ ہندوستانی فوج کی دہائی کی یکسرتبدیلی کے اقدام میں اہم کردار ادا کریں۔
فوج کی تاریخی روایات سے ماخوذ جہاں جھنڈے یونٹ کی شناخت کو ظاہر کرتے ہیں، پریسیڈنٹس کلرز ہندوستانی فوج میں فوجی یونٹ کو دیئے جانے والے اعلیٰ ترین اعزازات میں سے ایک ہے۔ تاریخی طور پر جنگ میں ریلینگ پوائنٹس کے طور پر کام کرتے ہوئے، فوجی کلرز، جوکہ اب بڑی حد تک علامتی ہیں، حوصلے، ہمت افزائی، اور فوجیوں کے درمیان تعلق کے احساس کو فروغ دیتے ہیں۔ کلرز، ایک رسمی جھنڈا جس میں یونٹ کا نشان اور نعرہ ہوتا ہے، یونٹوں کو مخصوص میرٹ سروس مکمل کرنے پر پیش کیا جاتا ہے تاکہ آپریشنز اور امن کے وقت میں ان کی شراکت کو تسلیم کیا جا سکے۔ یہ باوقار اعزاز ایک عظیم الشان رسمی پریڈ کے دوران دیا جاتا ہے، جس میں اکثر صدر یا چیف آف آرمی اسٹاف جیسے اعلیٰ حکام شرکت کرتے ہیں۔
تقریب کے دوران، فوج کے سربراہ (سی او اے ایس)جنرل اوپیندر دویدی نے سابق فوجی برادری اور معاشرے کی فلاح و بہبود کی خاطر ان کی شراکت کے لیے چار آزمودہ کار ،کامیاب تجربہ کارافراد کو بھی اعزاز سے نوازا۔ انہوں نے تمام صفوں اور کنبوں کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور فوج کے تمام رینکس کو ہندوستانی فوج کی بنیادی اقدار اور اخلاقیات کو مدنظر رکھتے ہوئے قوم کی خدمت کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کے لیے کوششیں جاری رکھنے کی تلقین کی۔
***********
(ش ح۔ ش م۔م ر)
UR-3041
(Release ID: 2077923)
Visitor Counter : 12