پارلیمانی امور کی وزارت
نیشنل یوتھ پارلیمنٹ اسکیم (این وائی پی ایس) کے ویب پورٹل کی آج 5ویں سالگرہ ہے
پورٹل کی شروعات کے بعد سے، 1,00,000 سے زائدطلبہ نے مختلف سرگرمیوں کے ذریعےاین وائی پی ایس پورٹل پر حصہ لیا
ملک میں یوم آئین منائے جانے کے موقع پراین وائی پی ایس پورٹل کی پہل سےموجودہ پارلیمنٹ کے کام کاج کے بارے میں نوجوانوں کے درمیان آگہی پیدا کرنےاور یوتھ پارلیمنٹ کا اہتمام کرنے کے وزیر اعظم کےوژن کو عملی جامہ پہنایاجارہا ہے
Posted On:
26 NOV 2024 5:36PM by PIB Delhi
پارلیمانی امور کی وزارت کے این وائی پی ایس کے ویب پورٹل کا آغاز 26 نومبر، 2019 کو اس وقت کے صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووندنےکیا تھا، جس کی تقریب سنٹرل ہال، پارلیمنٹ ہاؤس، نئی دہلی میں آئین ہندکواختیار کرنے کی 70 ویں سالگرہ ‘یوم آئین’ کے موقع پرمنعقد ہوئی تھی۔ اس کا آغاز راجیہ سبھا کے چیئرمین، لوک سبھا کے اسپیکر، وزیر اعظم، پارلیمانی امور کے وزیر اور دیگر وزراء اور پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اراکین کی موجودگی میں کیا گیاتھا۔
اس پورٹل کو پارلیمانی امور کی وزارت نے یوتھ پارلیمنٹ پروگرام کی رسائی کو ملک کے کونے کونے اور محروم طبقات تک پہنچانے کے لیے تیار کیا ہے۔ ابتدائی طور پر، ملک بھر کےتسلیم شدہ تعلیمی ادارے اس پورٹل پر حصہ لینے کے اہل تھے۔ اس پورٹل سے طلبہ وطالبات کو ہماری عظیم جمہوری اقدار کے ساتھ خود کووابستہ کرنے کا موقع فراہم ہوا۔ ویب سائٹ لنک https://nyps.mpa.gov.in کے ذریعہ پورٹل تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
پورٹل پر شرکت کنندگان کے لیےرہنما ہدایات کے علاوہ، مختلف تربیتی ماڈیولز جیسے لٹریچر، ویڈیو ٹیوٹوریل، نمونہ اسکرپٹ وغیرہ دستیاب ہیں۔
رجسٹریشن، ای ٹریننگ اور فزیکل یا ورچوئل طور پر یوتھ پارلیمنٹ کی نشست کے انعقاد کے بعد، شرکاء اپنی رپورٹس، تصاویر، ویڈیوز وغیرہ اپ لوڈ کرتے ہیں، جس کے بعد انہیں پورٹل سے ہی اپنی شرکت کی سرٹیفکیٹ حاصل ہوتی ہے۔ پورٹل میں ہرادارے کوطلبہ کی مختلف ٹیمیں بنا کر متعدد اندراجات کرنے کی بھی اجازت ہے۔
اس کے بعد، 11 ستمبر، 2024 کو، ملک کے تمام شہریوں کواین وائی پی ایس کے دائرے میں لانے کے لیے، این وائی پی ایس 2.0 کو مرکزی وزیر پارلیمانی امور، جناب کرن رجیجو نے وزارت کی 100 دنوں کی حصولیابیوں کے ضمن میں افتتاح کیا ہے۔
این وائی پی ایس 2.0 کے ذریعے، ملک کے شہری پورٹل پر درج ذیل زمروں کے تحت حصہ لے سکتے ہیں: (اے) ادارے کی شرکت؛ (بی) اجتماعی شرکت؛ اور (سی) انفرادی شرکت۔
ادارہ جاتی شرکت کے تحت ملک کے تمام تعلیمی ادارے اب اپنی یوتھ پارلیمنٹ کی نشستوں کے انعقاد کے لیے پورٹل پر اندراج کر سکتے ہیں۔ ادارے کی شرکت کے زمرے میں طلبہ کی دو قسمیں ہیں، یعنی (i) کشور سبھا اور (ii) ترون سبھا۔ کشور سبھا کلاس VI سے XII کے طلبہ کے لئے ہے اور ترون سبھا انڈر گریجویٹ / پوسٹ گریجویٹ طلبہ کے لئے ہے۔ ادارہ کے سربراہ/ ٹیچر انچارج کو 'توصیفی سند' ملے گی اور ہر شریک طالب علم کو 'شرکت کا سرٹیفکیٹ' بھی ملے گا۔ طلبہ کی مختلف ٹیمیں بنا کر ہر ادارے کے لیے متعدد اندراجات کا آپشن بھی دستیاب ہے۔
اجتماعی شرکت کے زمرے کے تحت ملک کے تمام شہری اب رسمی/غیر رسمی گروپ بنا کر یوتھ پارلیمنٹ کے اجلاس منعقد کر سکتے ہیں۔ گروپ کے لیڈر کو 'توصیفی سند' ملے گی اور گروپ میں شامل ہر شریک فرد کو 'شرکت کا سرٹیفکیٹ' بھی ملے گا۔ اجتماعی شرکت کے تحت متعدد راندراجات کا آپشن بھی دستیاب ہے۔
انفرادی شرکت کے زمرے کے تحت لک کے تمام شہری "بھارتیہ ڈیموکریسی ان ایکشن" کے موضوع پر کوئز میں حصہ لے سکتے ہیں۔ شرکت سے پہلے، شرکاء ویڈیو ٹیوٹوریل اور آئین ہند، ہندوستانی پارلیمنٹ، پارلیمانی کام کاج اور طریقہ کار اور اس سے متعلق مواد ملاحظہ کر سکتے ہیں۔اس کے بعد وہ 10 سوالوں میں سے کم از کم 6 کادرست جواب دینے کے بعد شرکت کا سرٹیفکیٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ کم از کم 6 درست جوابات دینے سے قاصر رہنے والے طلبہ کو کوئز میں دوبارہ حصہ لینے کا اختیار بھی حاصل ہے۔
پورٹل کی شروعات کے بعد سے پچھلے پانچ برسوں میں، 1,00,000 سے زائد طلبہ و طالبات پہلے ہی این وائی پی ایس پورٹل پر مختلف سرگرمیوں کے ذریعے حصہ لے چکے ہیں۔
ملک میں یوم آئین منائے جانے کے موقع پر یہ ایک سنگ میل ہے جس نے ملک کے جمہوری ڈھانچے کو تشکیل دیا۔این وائی پی ایس پورٹل کی پہل سےموجودہ پارلیمنٹ کے کام کاج کے بارے میں نوجوانوں کے درمیان آگہی پیدا کرنےاور یوتھ پارلیمنٹ کا اہتمام کرنے کے وزیر اعظم کےوژن کو عملی جامہ پہنایاجارہا ہے۔
******
UR-3002
(ش ح۔ م ش ع۔م ر)
(Release ID: 2077609)
Visitor Counter : 6