خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
محترمہ انّاپورنا دیوی ہندوستان کو کم عمری کی شادی سے پاک بنانے کے لیے کل ایک قومی مہم‘‘بال ویواہ مکت بھارت’’ کا آغاز کریں گی
‘چائلڈ میرج فری بھارت’ پورٹل کی نقاب کشائی کی جائے گی
یہ آن لائن پلیٹ فارم بچپن کی شادی کی روک تھام کے تئیں شعور بیدار کرنے اور بچوں کی شادی کے واقعات کی مؤثر رپورٹنگ کی مہم کے مشن کی حمایت کرے گا
محترمہ انّاپورنا دیوی بچپن کی شادی کے خلاف اجتماعی حلف کی قیادت بھی کریں گی
Posted On:
26 NOV 2024 6:03PM by PIB Delhi
خواتین اور بچوں کی فلاح و بہبود کی مرکزی وزیر محترمہ انّاپورنا دیوی کل 27 نومبر 2024 کو وگیان بھون، نئی دہلی میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں ایک قومی مہم ‘‘بال ویواہ مکت بھارت’’ کا آغاز کریں گی۔ خواتین اور بچوں کی فلاح و بہبود کی وزیر مملکت محترمہ ساوتری ٹھاکر بھی اس موقع پرموجود ہوںگی۔
یہ اسکیم22 جنوری 2015 کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے شروع کی گئی ایک فلیگ شپ ‘بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ’ اسکیم کی کامیابی سے متاثر ہو کر شروع کی جارہی ہے جس نے بچیوں کی قدر کرنے کے لیے معاشرے میں رویے میں مثبت تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ بال ویواہ مکت بھارت مہم ملک کو بچپن کی شادی سے پاک بنانے پر توجہ مرکوز کرے گی جو کہ لڑکیوں اور خواتین کے درمیان تعلیم، ہنر مندی، انٹرپرائز اور کاروبار کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہےتاکہ وکست بھارت کے وژن کو عملی جامہ پہنایا جاسکے۔
ہندوستان نے آج بچوں کی شرح اموات، پیدائش کے وقت جنس کے تناسب کو کم کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے اور پچھلے کچھ سالوں میں تمام سطحوں اور تعلیمی میدان کے تمام سلسلے میں لڑکیوں کے اندراج کو فروغ دینے میں کامیابی حاصل کی ہے، تاہم بچوں کی شادی، جو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بدترین شکلوں میں سے ایک ہے، اب بھی بائیس تشویش ہے۔ ٹھوس کوششوں کے باوجود، آج بھی، تقریباً 5 میں سے 1 لڑکی کی شادی، شادی کی قانونی عمر یعنی 18 سال سے پہلے ہی ہو جاتی ہے۔ یہ ایک ایسا عمل ہے جو لڑکیوں کو غیر متناسب طور پر متاثر کرتا ہے، انہیں قبل از وقت دیکھ بھال کی مشکلات ب کا شکاربناتا ہے، انہیں جوانی کی خوشیوں سے محروم کر دیتا ہے اور اکثر غریبی کے چکر کا باعث بنتا ہے۔
بال ویواہ مکت بھارت 2047 تک وزیر اعظم کے ‘وکست بھارت’ کے وژن سے متاثر ہے۔ اس وژن کو حاصل کرنا اس وقت تک ممکن نہیں جب تک کہ خواتین اور لڑکیوں کی زندگی کے تمام شعبوں میں مکمل، مساوی اور بامعنی شرکت نہ ہو۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے یہ ضروری ہے کہ لڑکیوں کے اس دنیا میں سفر کے آغاز سے ہی ان کے مسائل کو ‘ہول آف گورننس اور ‘ہول آف سوسائٹی’ کے نقطہ نظر کے ذریعے سنبھالا جائے۔ یہ مہم حکومت کی جانب سے کم عمری کی شادی کے خاتمے اور ملک بھر میں کم عمر لڑکیوں کو بااختیار بنانے کے لیے جاری کوششوں کا ثبوت ہے، جس سے ایک ترقی پسند اور مساوی معاشرے کو یقینی بنایا جا سکے جہاں ہر بچے کی صلاحیت کو پوری طرح سے بروئے کار لایا جا سکے۔
لانچ تقریب میں، خواتین اور بچوں کی فلاح و بہبود کی وزیر محترمہ انّاپورنا دیوی بچپن کی شادی کے خلاف اجتماعی عہد کی قیادت کریں گی۔اس مہم کے دوران 25 کروڑ شہریوں تک پہنچنے کی امید ہے۔ اس تقریب میں ‘چائلڈ میرج فری بھارت’ پورٹل کی نقاب کشائی بھی کی جائے گی، جو کہ بچپن کی شادی کے خلاف بیداری پیدا کرنے اور بچپن کی شادی کی روک تھام اور بچوں کی شادی کے واقعات کی مؤثر رپورٹنگ کی مہم کے مشن کی حمایت کرنے کے لیے ایک وقف شدہ آن لائن پلیٹ فارم ہے۔
اس پروگرام میں ملک کے مختلف اضلاع سے چائلڈ میرج پروہیبیشن آفیسرز، سول سوسائٹی کی تنظیموں، تمام مرکزی لائن کی وزارتوں کے سرکاری افسران، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے افسران، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا اور معزز شہری جسمانی اور ورچوئل موڈ میں شریک ہوں گے۔ ایونٹ کو ویب کاسٹ اور یوٹیوب کے ذریعے لائیوا سٹریم کیا جائے گا۔
ایونٹ کی لائیوا سٹریمنگ دیکھنے اور حلف لینے کے لیے براہ کرم یو آر ایل ملاحظہ کریں:
https://stopchildmarriage.wcd.gov.in/
********
ش ح۔م م ۔اش ق
(U: 3003)
(Release ID: 2077601)
Visitor Counter : 6