وزارت دفاع
یارڈ 80 کی ڈیلیوری (ایل ایس اے ایم 12)
Posted On:
23 NOV 2024 12:35PM by PIB Delhi
چھٹے میزائل وایمونیشن بارج، ایل ایس اے ایم 12 (یارڈ 80) کی شمولیت کی تقریب 22 نومبر کو نیول ڈوک یارڈ، ممبئی میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت ہیڈ کوارٹر ویسٹرن نیول کمانڈ کے کمانڈ ریفٹ آفیسر، کمانڈ ابھیروپ مجمدار نے کی۔
آٹھ ایم سی اے بارجز کی تعمیر کا معاہدہ میسرز ایس ای سی او این انجینئرنگ پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھوشاکھاپٹنم میں 19 فروری 24 کو کیا گیاتھا جو کہ ایم ایس ایم ای شپ یارڈ ہے۔ شپ یارڈ نے ایک بھارتیہ جہاز ڈیزائن کرنے والی فرم کے ساتھ مل کر ان بارجز کو مقامی طور پر ڈیزائن کیا اور سمندر کی قابلیت کو یقینی بنانے کے لیے بحری سائنس اور تکنیکی لیبارٹری، وشاکھاپٹنم میں ان کا کامیابی سے ماڈل ٹیسٹ کیا۔ یہ بارجز انڈین رجسٹر آف شپنگ(آئی آر ایس) کے متعلقہ بحری قواعد و ضوابط کے مطابق بنائے گئے ہیں۔ یہ بارجز حکومت ہند کے 'میک ان انڈیا' اور 'آتم نربھر بھارت' اقدامات کے قابل فخر پرچم بردار ہیں۔
ان بارجز کی شمولیت سے جیٹیوں کے ساتھ اور بیرونی بندرگاہوں پرآئی این پلیٹ فارمز پر نقل و حمل، سواری اور سامان/گولہ بارود کو اتارنے کی سہولت فراہم کرتے ہوئے آئی این کے آپریشنل عز کو تقویت ملے گی۔
***
(ش ح۔اص)
UR No 2842
(Release ID: 2076309)
Visitor Counter : 14