وزارات ثقافت
82 نوجوان فنکاروں کو سال 2022 اور 2023 کے لیے استاد بسم اللہ خان یووا پروسکار سے نوازا گیا
Posted On:
22 NOV 2024 7:02PM by PIB Delhi
سال 2022 اور 2023 کے غیر معمولی فاتحین کو اعزاز سے نوازنے کے لیے منعقدہ استاد بسم اللہ خان یووا پروسکار تقریب کا آغاز وزارت کے ثقافت کے سکریٹری جناب ارونیش چاولہ؛ وزارت ثقافت کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ اُما نندوری؛ سنگیت ناٹک اکیڈمی کے نائب چیئرمین جناب زورآور سنگھ جادو؛ سنگیت ناٹک اکیڈمی کی چیئرمین ڈاکٹر سندھیہ پوریچا؛ اور سنگیت ناٹک اکیڈمی کے سکریٹری جناب راجو داس کے ذریعہ کیا گیا۔
82 نوجوان فنکاروں کو ڈاکٹر امبیڈکر بین الاقوامی مرکز، واقع نئی دہلی میں سال 2022 اور 2023 کے لیے استاد بسم اللہ خان یووا پروسکار سے نوازا گیا۔
جناب ارونیش چاولہ، سکریٹری، ثقافت وزارت، حکومت ہند نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "یہ دیکھ کر مسرت ہوئی کہ اس سال ایوارڈ حاصل کرنے والے ہندوستان کے بھرپور ثقافتی تنوع کی نمائندگی کرتے ہیں، جن کا تعلق ملک کے ہر کونے، ہر علاقے، ہر ریاست اور ہر کمیونٹی کے منفرد ورثے سے ہے۔ اس ایوارڈ کے ذریعے، سنگیت ناٹک اکیڈمی اور حکومت ہند نے پرفارمنگ آرٹس میں ان کے غیر معمولی تعاون کو تسلیم کیا ہے۔"
ایوارڈ تقریب کے بارے میں بات کرتے ہوئے، سنگیت ناٹک اکیڈمی کی چیئرمین ڈاکٹر سندھیہ پوریچا نے کہا، ’’ یہ دیکھنا واقعی باعث مسرت ہے کہ کس طرح آج کے نوجوان رقاصوں نے اپنے فن کے لیے اتنی توجہ کے ساتھ خود کو وقف کیا ہے۔ انتخاب کی فراوانی ، عالمگیریت کے اثرات اور جدید دنیا کے خلفشار کے باوجود، ان نوجوانوں نے یقین کے ساتھ اپنا راستہ منتخب کیا ہے۔ وہ اپنے فن میں مہارت حاصل کرنے کے لیے انتھک کوشش کرتے ہیں، اور یہ جذبہ آج یہاں ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں نمایاں طور پر نظر آتا ہے۔ ‘‘
ایوارڈ تقریب کے بعد ایک میلے کا اہتمام کیا جائے گا جس میں اُستاد بسم اللہ خان یووا پروسکار حاصل کنندگان تین مختلف مقامات میگھ دوت تھیٹر کامپلیکس، رابندر بھون، کاپرنکس مارگ، نئی دہلی؛ ابھی منچ تھیٹر، نیشنل اسکول آف ڈرامہ، بھاولپور ہاؤس، نئی دہلی اور وویکانند آڈی ٹوریم، کتھک کیندر، چانکیہ پوری میں 22 سے 26 نومبر 2024 کو اپنی فن کا مظاہرہ کریں گے۔
اُستاد بسم اللہ خان یووا پروسکار
سنگیت ناٹک اکیڈمی نے سال 2006 میں 40 سال تک کی عمر کے نوجوان پرفارمنگ آرٹ پریکٹیشنرز کے لیے بھارت رتن استاد بسم اللہ خان کے نام پر استاد بسم اللہ خان یووا پروسکار(یو بی کے یو پی) قائم کیا۔ استاد بسم اللہ خان یووا پروسکار ہر سال موسیقی، رقص، ڈرامہ، لوک اور قبائلی کے شعبے دہلی میں اور دہلی کے باہر بھی منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں فنون اور کٹھ پتلی شو میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوان فنکاروں کو دیا جاتا ہے۔یووا پروسکار 25000 روپئے (پچیس ہزار روپئے) کی نقدی رقم، ایک تختی اور ایک انگ وسترم پر مشتمل ہوتا ہے۔
استاد بسم اللہ خان یووا پروسکار کے آغاز کی وجہ موسیقی، رقص، ڈرامہ، لوک اور قبائلی فن کی شکلوں اور ملک کے دیگر متعلقہ پرفارمنگ آرٹ کے شعبے میں نوجوان فنکاروں کی حوصلہ افزائی اور انہیں ترغیب فراہم کرنا تھا۔
سال 2022 اور 2023 کے لیے اُستاد بسم اللہ خان یووا پروسکار فاتحین کی فہرست
******
(ش ح –ا ب ن)
U.No:2820
(Release ID: 2076131)
Visitor Counter : 11