مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ڈاک كے محكمے كی جانب سے ہری کرشنا مہتاب کے ایک سو پچیسویں یوم پیدائش پر یادگاری ڈاک ٹکٹ كا اجرا
Posted On:
21 NOV 2024 7:50PM by PIB Delhi
ڈاک کے محکمے نے فخر کے ساتھ ڈاکٹر ہری کرشنا مہتاب کے 125 ویں یوم پیدائش کے موقع پر، جنہیں شوق سے اتکل کیشری کہا جاتا ہے، ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا ہے۔ نئی دہلی میں یہ ڈاک ٹکٹ ہندوستان کی عزت مآب صدر محترمہ دروپدی مرمو نے جاری کیا۔ اس موقع پر ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت، مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان، اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ جناب موہن چرن ماجھی، ممبر پارلیمنٹ جناب بھرتوہری مہتاب اور دیگر معززین موجود تھے۔
اکیس نومبر 1899 کو اڈیشہ میں ضلع بھدرک كے آگرپاڑہ گاؤں میں پیدا ہونے والے مہتاب کی زندگی كا سفر گاندھیائی نظریات سے وابستگی اور قومی یکجہتی کے لیے ان کی انتھک کوششوں سے عبارت رہا۔ عدم تعاون کی تحریک کے دوران انڈین نیشنل کانگریس میں شامل ہونے سے لے کر اوڈیشہ میں نمک ستیہ گرہ کی قیادت کرنے تک، مہتاب ہندوستان کی جدوجہد آزادی میں ایک مضبوط ستون کے طور پر ثابت قدم رہے۔
اڈیشہ کے پہلے وزیر اعلیٰ (1946-1950،1956-1960) کے طور پر ان کی خدمات انقلاب آفریں تھیں۔ انہوں نے اوڑیہ بولنے والی ریاستوں کو متحد کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ریاستی دارالحکومت کو بھونیشور منتقل کیا اور ہیرا کڈ ڈیم اور روڑکیلا سٹیل پلانٹ جیسے ترقیاتی منصوبوں کو عام كیا۔ اڈیشہ کے لیے ان کا وژن ترقی اور صنعت کاری کا ایک معیار ہے۔
یادگاری ڈاک ٹکٹ جسے جناب سانکھا سامنتا نے ڈیزائن کیا ہے، اڈیشہ کی ترقی میں ہریک کرشنا مہتاب کے تعاون کو خوبصورتی سے سمیٹتا ہے۔ اس کے ساتھ موجود فرسٹ ڈے کور اور بروشر سےاس مجموعے کو مزید تقویت ملتی ہے۔ یہ فیلٹیلسٹوں اور مداحوں کے لیے ایک قابل قدر یادگار ہے۔
ڈاک ٹکٹ، ایف ڈی سی، اور بروشر اب https://www.epostoffice.gov.in/ پر دستیاب ہیں۔ اپنے مجموعہ کو محفوظ بنائیں اور اتکل کیشری ڈاکٹر ہری کرشنا مہتاب کی میراث کا جشن منائیں۔
سوشل میڈیا لنکس:
1) https://x.com/IndiaPostOffice/status/1859595069558489261
******
U.No:2766
ش ح۔ع س۔س ا
(Release ID: 2075671)
Visitor Counter : 13