وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

جنرل اوپیندر دویدی، چیف آف آرمی اسٹاف نیپال کے دورے پر روانہ

Posted On: 20 NOV 2024 2:03PM by PIB Delhi

جنرل اوپیندر دویدی، چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس)، 20 سے 24 نومبر 2024 تک نیپال کے دورے پر روانہ ہوئے، جو ہندوستان اور نیپال کے درمیان قریبی دفاعی تعاون کو مزید تقویت دینے میں ایک اہم قدم ہے۔

20 نومبر 2024 کو، جنرل اوپیندر دویدی نیپال میں ہندوستانی سفیر جاب نوین سریواستو سے بات چیت کریں گے اور اس کے بعد ششی بھون میں نیپالی فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشوک راج سگدیل کے ساتھ غیر رسمی بات چیت کریں گے۔

21 نومبر 2024 کو،سی او اے ایس کو نیپالی آرمی ہیڈکوارٹر میں گارڈ آف آنر دیا جائے گا، جس کے بعد نیپالی فوج کے سی او اے ایس کے ساتھ بات چیت ہوگی۔ جنرل اوپیندر دویدی کو مشترکہ دلچسپی کے امور پر نیپالی فوج کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم او) بھی بریفنگ دیں گے۔  اس کے بعد، وہ راشٹرپتی بھون، شیتل نواس میں رسم تفویض میں شرکت کریں گے، جہاں ہندوستانی فوج اور نیپالی فوج کے درمیان منفرد روایت کے مطابق، انہیں نیپال کے عزت مآب  صدر کی طرف سے نیپالی فوج کے جنرل کے اعزازی رینک سے نوازا جائے گا۔ سی او اے ایس نیپال کےعزت مآب  صدر سے بھی ملاقات کریں گے اور ہندوستان اور نیپال کے درمیان دفاعی شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے لیے بات چیت کریں  گے۔ شام کو، وہ ایک ضیافت میں شرکت کریں گے، جس کی میزبانی نیپالی فوج کے سی او اے ایس کریں گے۔

22 نومبر 2024 کو، سی او اے ایس نیپالی آرمی کمانڈ اینڈ اسٹاف کورس، شیواپوری کے طلباء افسران سے خطاب کریں گے۔ دن کے دوران، جنرل اوپیندر دویدی عزت مآب  وزیر اعظم جناب کے پی شرما اولی اور نیپال کے وزیر دفاع جناب منبیر رائے سے ملاقات کریں گے اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کریں گے۔

23 نومبر 2024 کو، جنرل اوپیندر دویدی پوکھرا میں سابق فوجیوں کی ایک ریلی میں شرکت کریں گے، جس میں سی او اے ایس بہادر خواتین اور گیلنٹری ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو نوازیں گے۔ ریلی کے دوران، وہ ہندوستانی فوج کے سابق فوجیوں سے بھی بات چیت کریں گے، جو نیپال میں بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ سی او اے ایس نیپالی فوج  کےمغربی ڈویژن ہیڈکوارٹرکا دورہ کریں گے اور نیپالی فوج کے جنرل آفیسر کمانڈنگ، ویسٹرن ڈویژن، کی موجودگی میں انہیں بریفنگ دی جائے گی۔ شام کے وقت، سی او اے ایس  کٹھمنڈو میں معززین کے لیے ضیافت کا اہتمام کریں گے۔ وہ 24 نومبر 2024 کو ہندوستان واپس آئیں گے۔

جنرل اپیندر دویدی کے دورے کا مقصد، ہندوستان اور نیپال کی فوجوں کے درمیان فوجی تعاون کو مضبوط بنانا ہے، اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنا ہے۔

************

ش ح۔اک۔ق ر

U.No:2682


(Release ID: 2075029) Visitor Counter : 16


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil