امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
گاڑیوں کی رفتار کی پیمائش کے لیے ریڈارآلہ لیگل میٹرولوجی (جنرل) رولز، 2011 کے تحت شامل کیا جا رہا ہے
گاڑیوں کی رفتار کی پیمائش کے لیے تصدیق شدہ اور مہر شدہ ریڈار کا آلہ
حادثات کی روک تھام، ٹریفک کے نفاذ، سڑکوں کے ٹوٹ پھوٹ وغیرایپلی کیشنز کے لیے اہم ہے
حکومت ہند کا محکمہ امورصارفین اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی او آئی ایم ایل معیارات کے مطابق وزن اور پیمائش کے دیگر آلات کے لیے ضابطے وضع کرنے کے عمل میں ہے
Posted On:
20 NOV 2024 11:56AM by PIB Delhi
محکمہ برائے امور صارفین کا لیگل میٹرولوجی ڈویژن وزن اور پیمائش اور وزن اور پیمائش کی درستگی کو یقینی بناتا ہے۔ گاڑیوں کی رفتار کی پیمائش کے لیے ریڈار آلات کے قوانین کا مسودہ محکمہ کی ویب سائٹ پر لیگل میٹرولوجی (جنرل) رولز 2011 کے تحت ضابطے کو حتمی شکل دینے کے لیے عوامی مشاورت کے لیے شائع کیا گیا تھا۔
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف لیگل میٹرولوجی(آئی آئی ایل ایم) ریجنل ریفرنس لیبارٹریز( آر آر ایس ایل ایس) اور مینوفیکچررز اور(وی سی او ایز) کے نمائندوں کے ساتھ محکمہ کی طرف سے تشکیل دی گئی ایک کمیٹی کے ذریعہ مسودہ کے ضابطے وضع کیے گئے تھے۔ اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے فراہم کردہ معلومات اور عوام کے تبصرے طلب کرنے کے بعد مسودہ قوانین کو حتمی شکل دی گئی۔ مختلف مشاورتوں کے دوران موصول ہونے والی تجاویز کا بغور جائزہ لیا گیا ہے اور جلد ہی ضابطے کے تعلق سے مطلع کر دیا جائے گا۔
مذکورہ ضابطہ ٹریفک کی رفتار کی پیمائش میں درستگی، اعتماد اور معیار میں اضافہ کریں گے، اس طرح قانونی میٹرولوجی قوانین کی تعمیل کو یقینی بنائیں گے۔ یہ ضابطے سڑکوں پر ٹریفک کی رفتار کی پیمائش کے لیے مائیکرو ویو ڈوپلر ریڈار ڈیوائسز پر نافذ ہوتے ہیں، جنہیں مختصراً "رڈار" کہا جاتا ہے۔ ضابطے میں التزام ہے کہ انسانوں کی حفاظت کے لیے ان کی درستگی کو یقینی بنانے کے لیے ایسے تمام آلات کی تصدیق اور مہر لگائی جائے گی۔
اسٹمپ اور تصدیق شدہ ریڈار کا آلہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ریڈار کا سامان صنعت کے معیارات اور تصریحات پر پورا اترتا ہے، جس سے خرابی یا غلطیوں کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ یہ رفتار، فاصلے اور دیگر متعلقہ پیرامیٹرز کی درست پیمائش کو بھی یقینی بنائے گا۔ یہ درستگی عوامی اعتماد پیدا کرنے کے لیے حادثات کی روک تھام، سڑکوں کے ٹوٹ پھوٹ وغیرہ کے لیے ٹریفک کے نفاذ جیسے ایپلی کیشنز کے لیے اہم ہے۔ رفتار کی غلط پیمائش سڑک تحفظ کو خطرے میں ڈال سکتی ہے، کیونکہ اس سے رفتار کی حد کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرنے اور ڈرائیونگ کے غیر محفوظ رویے کو روکنے میں ناکامی کا باعث بن سکتی ہے۔
اس سے عام لوگوں کو فائدہ ہوگا، کیونکہ تصدیق شدہ ریڈار اسپیڈ گن گاڑیوں کی رفتار کی درست پیمائش کرے گی، ٹریفک قوانین کو مؤثر طریقے سے نافذ کرکےخلاف ورزیوں کی نشاندہی کرے گی ۔ تصدیق شدہ ریڈار آلات رفتار کی حد کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے میں مدد کریں گے، اس طرح رفتار کی حد سے متعلق حادثات کے واقعات میں کمی اور سڑک کی حفاظت میں اضافہ ہوگا۔
*************
(ش ح ۔ م ع ن۔ ت ع
U.No 2678
(Release ID: 2074983)
Visitor Counter : 7