وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے) نے پوسٹ گریجویٹ میں داخلہ لینے والے نئے طلباء کے لئے‘سنسکار 2024’ اورینٹیشن پروگرام کا انعقاد کیا

Posted On: 19 NOV 2024 4:49PM by PIB Delhi

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے) نے روایتی تعارفی پروگرام‘سنسکار 2024’ کے ساتھ پوسٹ گریجویٹ طلباء کے اپنے 9ویں بیچ کا خیرمقدم کیا۔ 15 روزہ پروگرام کا آغاز عہد بستگی کی تقریب سے ہوا، جہاں 85 نئے داخلہ لینے والے طلباء نے شیش یو پنین عہد لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010K1G.jpg

اے آئی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر پروفیسر (ڈاکٹر) تنوجا منوج نیسری مہمان خصوصی تھیں، جبکہ اے آئی آئی اے کی ڈائریکٹر (آزادانہ چارج) پروفیسر (ڈاکٹر) سجاتا کدم نے پروگرام کی صدارت کی۔ اس موقع پر موجود دیگر معززین میں ڈین پی ایچ ڈی پروفیسر (ڈاکٹر) مہیش ویاس، ڈین پی جی پروفیسر (ڈاکٹر) یوگیش بڈوے، تعلیمی سرگرمیوں کے مشیر  پروفیسر(ڈاکٹر) آنند مورے اور دیگر فیکلٹی ممبران بھی شامل تھے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0023UP8.jpg

مہمان خصوصی پروفیسر (ڈاکٹر) تنوجا منوج نیساری نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نئے طلباء کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ بیچ مستقبل میں تاریخ رقم کرے گا۔ انہوں نے غیر معمولی تعلیم اور تبدیلی کے سفر کی قدر کرنے کے اے آئی آئی اے کے یو ایس پی پر زور دیا۔

اے آئی آئی اے کے ڈائریکٹر (آزادانہ چارج) پروفیسر۔ (ڈاکٹر) سجاتا کدم نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ‘‘  جس طرح سونے کو متعدد ٹیسٹوں کے ذریعے بہتر کیا جاتا ہے، اسی طرح یہ تین سال بھی آپ کو نکھار کر آپ کے سفر کو غیر معمولی بنائیں گے۔  مجھے امید ہے کہ آپ اس ادارے سے ایک کامیاب  طالب علم بن کرنکلیں گے۔’’

نویں بیچ میں پورے ہندوستان سے منتخب کردہ 85 طلباء شامل ہیں، جنہوں نے حکومت ہند کی وزارت آیوش کے تحت نیشنل کمیشن فار انڈین سسٹم آف میڈیسن (این سی آئی ایس ایم) کے ذریعہ منعقدہ آل انڈیا آیوش پوسٹ گریجویٹ انٹری ٹیسٹ (اے آئی اے پی جی ای ٹی) میں کوالیفائی کیا ہے۔

دو ہزار سترہ(2017 )میں قائم ہوا، اے آئی آئی اے نے 27 لاکھ سے زیادہ مریضوں کا علاج کیا ہے اور روزانہ 2000 سے زیادہ مریضوں کی دیکھ بھال کی ہے۔

***

ش ح۔ ک ا۔ ش ب ن


(Release ID: 2074899) Visitor Counter : 13


Read this release in: English , Hindi , Tamil