جل شکتی وزارت
جل شکتی کی وزارت نے عالمی یوم بیت الخلا 2024 کے حصے کے طور پر 3 ہفتے کی مہم کا آغاز کیا
ہمارا شوچالیہ: ہمارا سمّان (ایچ ایس ایچ ایس) مہم عالمی یوم بیت الخلاء 2024 سے شروع ہو رہی ہے بھارت نے 2019 میں او ڈی ایف کا درجہ حاصل کیا
سوچھ بھارت مشن کے دوسرے مرحلے نے او ڈی ایف کی کامیابیوں کو برقرار رکھنے کے لیے او ڈی ایف پلس ماڈل کوتحریک دی
Posted On:
19 NOV 2024 12:08PM by PIB Delhi
پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے نے 19 نومبر کوعالمی یوم بیت الخلا کے موقع پر ‘‘ہمارا شوچالیہ: ہمارا سمان’’ (ایچ ایس ایچ ایس) ملک گیر مہم کا آغاز کیااور یہ مہم 10 دسمبر 2024 کو حقوق انسانی کے دن کے موقع پراختتام پذیر ہوگی۔ اس میں صفائی ستھرائی، انسانی حقوق اور وقار کے درمیان اہم ربط پر زور دیا جائے گا۔
یہ مہم کھلے میں رفع حاجت سے پاک(او ڈی ایف ) حیثیت کو برقرار رکھنے کے ہندوستان کے عزم کی تصدیق کرتی ہے ساتھ ہی صاف ستھرا، صحت مند کمیونٹیز کے لیے رویے میں تبدیلی کوبھی فروغ دیتی ہے۔ بھارت نے 2019 میں او ڈی ایف کا درجہ حاصل کیا، سوچھ بھارت مشن (گرامین) کا دوسرامرحلہ او ڈی ایف پلس ماڈل گاؤں کے قیام پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے شرو ع کیا گیا ، جہاں پہلا معیار او ڈی ایف کی کامیابیوں کو برقرار رکھنا ہے۔ یہ بیت الخلاء کے عالمی دن کے جذبے سے مطابقت رکھتا ہے، جس کے تحت بیت الخلاء کے استعمال اور دیکھ بھال کو برقرار رکھنا اور یقینی بنانا اتنا ہی اہم ہے جتنا کہ ابتدائی سنگ میل کو حاصل کرنا۔ ایچ ایس ایچ ایس مہم ان کوششوں کو برقرار رکھنے اور آگے بڑھانے کے لیے ایک بروقت کارروائی کے طور پر کام کرتی ہے۔
کمزورگروپوں، خاص طور پر خواتین اور لڑکیوں پر ایک مضبوط توجہ کے ساتھ، یہ اقدام اس بات کی وضاحت کرتا ہے کہ بیت الخلا بنیادی ڈھانچے سے بڑھ کر ہیں، وہ وقار، مساوات اور صحت عامہ کی بنیاد ہیں جو مہم کی ٹیگ لائن ‘‘شوچالیہ سنواریں، زندگی نکھاریں’’ کے مطابق ہیں۔ ڈی ڈی ڈبلیو ایس کے سکریٹری، اشوک کے کے مینا نےاس مہم کے بارے میں بات کرتے ہوئے رویہ میں پائیدار تبدیلی کو یقینی بنانے میں نیچے سے اوپر کے نقطہ نظر کی اہمیت پر زور دیا۔ صفائی ستھرائی وقار اور ترقی کا سنگ بنیاد ہے۔ ‘ہمارا شوچالیہ: ہمارا سمان’ مہم کمیونٹیوں کو بااختیار بنانے کے لیے تیار کی گئی ہے، جس میں ہر سطح، گرام پنچایتوں، بلاکس، اضلاع اور ریاستوں میں ذمہ داریاں مختص کی گئی ہیں۔ یہ اس بات کو یقینی بناتا ہے تاکہ ہر فریق صفائی کے طریقوں کو برقرار رکھنے، فخر پیدا کرنے اور طویل مدتی اثرات کو آگے بڑھانے میں اپنا حصہ ڈالے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ‘‘عالمی یوم بیت الخلا کے موقع پر، جیسا کہ ہم ایس ڈی جی 6 کے حصول کے عالمی کوششوں کے ساتھ ہیں ں، ہندوستان صفائی ستھرائی تک مساوی رسائی پیدا کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے اپنے عہد کی تجدید کرتا ہے کہ کوئی بھی پیچھے نہ رہے۔’’
مہم کی کلیدی سرگرمیاں
اس مہم میں متعدد سرگرمیاں شامل ہیں جن کا مقصد صفائی ستھرائی کے طریقوں کو تقویت دینا اور صاف ستھرے اور فعال بیت الخلاء میں فخر کو فروغ دینا ہے۔
- ہر انتظامی سطح پر بہترین دیکھ بھال والے گھریلو بیت الخلاء(آئی ایچ ایچ ایل ایس) اور کمیونٹی سینیٹری کمپلیکس(سی ایس سی ایس) کی شناخت اور انعام کے لیے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔ ان پروگراموں میں فعالیت اور جمالیات دونوں میں کوششوں کو تسلیم کیا جائے گا، دوسروں کو اس کی پیروی کرنے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔
- ‘‘راتری چوپال’’ اور واش کلب جیسے اقدامات کے ساتھ کمیونٹی آؤٹ ریچ ایک اہم کردار ادا کرے گا، جو لوگوں کو اکٹھا کریں گے اور تبدیلی کی ترغیب دیں گے۔
- خصوصی وقار کیمپوں کے ذریعےصفائی کے کارکنوں کی عزت افزائی کی جائے گی اورفلاحی پروگراموں میں ان کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا، اور صفائی کو برقرار رکھنے میں ان کے کردار کا احترام کیا جائے گا۔
- شہریوں کی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے صفائی ستھرائی سے متعلق اپنی کامیابی کی داستانوں کو مشترک کرنے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جن میں MyGov # ToiletsForDignity اور MyToilet#MyPride #شامل ہیں۔
- گورننس کی تمام سطحوں سے شرکت، جس میں وزرائے اعلیٰ اور ریاستی وزراء ریاستی سطح کے پروگراموں کی قیادت کر یں گے، جبکہ ضلع مجسٹریٹ اور منتخب نمائندے ضلعی سطح کے پروگراموں کی نگرانی کر یں گے۔
اس مہم کا مقصد صفائی ستھرائی کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا، رویے میں تبدیلی کو فروغ دینا، اور پورے ملک میں بیت الخلاء کی فعالیت اور جمالیات کو بڑھا کر کمیونٹی کے فخر کو مضبوط کرنا ہے۔ او ڈی ایف کی پائیداری کو فروغ دے کر، یہ مہم اس بات پر زور دیتی ہے کہ صفائی ستھرائی ایک بار کی کامیابی نہیں ہے بلکہ ایک صحت مند اور زیادہ باوقار ہندوستان کی سمت مسلسل سفر ہے۔
جل شکتی کی وزارت کے تحت پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے(ڈی ڈی ڈبلیو ایس) نے سبھی سے اپیل کی کہ وہ ایچ ایس ایچ ایس کو کامیاب بنائیں۔ ڈی ڈی ڈبلیو ایس نے لوگوں سے درخواست کی کہ وہ پائیدار صفائی کے حل کے لیے مل کر کام کریں جب کہ ملک سوچھ بھارت مشن کی روایت کو آگے بڑھا رہا ہے۔



****
ش ح۔ ف ا ۔ ش ب ن
U-No.2623
(Release ID: 2074562)
Visitor Counter : 54