بھارتی چناؤ کمیشن
ترغیب و تحریص کے خلاف الیکشن کمیشن کی کارروائی ؛ جاری انتخابات میں ضبطیاں 1000 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئیں
مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں 2019 سے سات گنا زیادہ ضبطیاں
افسران اگلے دو دنوں میں ترغیب و تحریص پر سخت نظر رکھیں: سی ای سی
Posted On:
18 NOV 2024 9:52PM by PIB Delhi
الیکشن کمیشن کے تحت قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں نے مہاراشٹراور جھارکھنڈ کی ریاستی قانون ساز اسمبلیوں کے جاری انتخابات اور ضمنی انتخابات میں 1000 کروڑ روپے سے زیادہ کی نقدی، شراب، منشیات، مفت اور دیگر ترغیب و تحریص کی اشیا ضبط کی ہیں۔
مہاراشٹر اور جھارکھنڈ کی ریاستوں کے لیے مجموعی طور پر 858 کروڑ روپے کی ضبطی کی اطلاع ملی ہے، جو کہ 2019 کے اسمبلی انتخابات کے دوران ہونے والی ضبطیوں کے مقابلے 7 گنا ہے۔ 2019 کے اسمبلی انتخابات میں مہاراشٹر سے 103.61 کروڑ روپے جبکہ جھارکھنڈ کے لیے 18.76 کروڑروپے تھی۔
ریاست
|
نقد
(کروڑ روپے)
|
شراب
(کروڑ روپے)
|
منشیات
(کروڑ روپے)
|
قیمتی دھاتیں
(کروڑ روپے)
|
مفت تقسیم کی جانے والی اشیا
(کروڑ روپے)
|
کل
(کروڑ روپے(
|
مہاراشٹر
|
153.48
|
71.13
|
72.14
|
282.49
|
80.94
|
660.18
|
جھارکھنڈ
|
14.84
|
7.84
|
14.84
|
8.38
|
152.22
|
198.12
|
ضمنی انتخابات 14-ریاستیں
|
13.65
|
40.86
|
36.59
|
11.21
|
121.60
|
223.91
|
کل
|
181.97
|
119.83
|
123.57
|
302.08
|
354.76
|
1082.2
|
سی ای سی جناب راجیو کمار کی قیادت میں کمیشن نے الیکشن کمشنروں جناب گیانیش کمار اور ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سندھو نے انفورسمنٹ ایجنسیوں کے ساتھ جائزہ میٹنگوں کے دوران، مرکزی مبصرین کی بریفنگ اور پڑوسی ریاستوں کے سینئر عہدیداروں نے انتخابات میں پیسے کی طاقت کے کردار کو روکنے کے لیے مسلسل آگاہ کیا، جس کے نتیجے میں ضبطیوں کی مقدار میں اضافہ ہوا ۔ سی ای سی راجیو کمار نے تمام عہدیداروں بشمول سی ای او، ڈی ای اوز، ایس پیز اور مبصرین کو ہدایت دی ہے کہ وہ اگلے دو دنوں تک سخت نگرانی جاری رکھیں اور پولنگ مکمل ہونے تک کسی بھی قسم کی ترغیب و تحریص کی تقسیم کو روکیں۔
مہاراشٹر میں، تمام اضلاع کے تمام حلقوں میں ضبطیاں درج کی گئیں، جو گزشتہ اسمبلی انتخابات سے بہت زیادہ ہیں۔ چند قابل ذکر کارروائیوں میں پالگھر ضلع کے واڈا تھانہ علاقے میں ایک مشکوک جیپ سے 3.70 کروڑ کی نقدی برآمد ہوئی۔ ایک اور قابل ذکر واقعہ میں، بلڈھانہ ضلع کے جمود اے سی میں، 4.51 کروڑ روپے کے 4500 کلو گرام گانجے کے پودے ضبط کیے گئے۔ رائے گڑھ میں، 5.20 کروڑ روپے مالیت کی چاندی کی راڈ ضبط کی گئیں۔
رائے گڑھ ضلع میں چاندی اور سونا کی راڈ اور ہنگولی ضلع میں بھاری مقدار میں ضبط کی گئی نقدی
رتناگیری کی ساحلی پٹی سے 1.02 کروڑ روپے کی شراب کی ضبط کھیپ
جھارکھنڈ میں بھی ریکارڈ ضبطی دیکھنے میں آئے اور اس بار توجہ غیر قانونی کان کنی کی سرگرمیوں کو روکنے پر بھی مرکوز تھی، جس کے نتیجے میں غیر قانونی کان کنی کے مواد اور مشینوں کو ضبط کیا گیا۔ ایک اکیلے واقعے میں صاحب گنج ضلع کے راج محل اے سی میں 2.26 کروڑ روپے مالیت کا غیر قانونی کان کنی مواد ضبط کیا گیا اور اس طرح کی کئی کارروائیوں میں غیر قانونی کان کنی کی سرگرمیوں سے متعلق ضبطی بھی شامل ہے۔ ایک اور قابل توجہ پڑوسی ریاست سے منشیات کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنا تھا۔ ڈالٹن گنج میں 687 کلو گرام پوست کا چورا ضبط کیا گیا، جبکہ ہزاری باغ میں 48.18 کلو گرام چرس ضبط کی گئی۔
صاحب گنج ضلع میں غیر قانونی کانکنی کا ضبط سامان
کھونٹی ضلع سے بوریوں میں 824 کلو گرام افیون پوست بھوسے کی پکڑی گئی کھیپ ۔
حتی کہ ضمنی انتخابات میں، سخت مستعدی کے نتیجے میں تمام حلقوں میں اہم ضبطیاں کی گئی ہیں ۔ ضبطی کے بڑے واقعات میں، راجستھان میں، ایک پڑوسی ریاست سے دوسری ریاست میں نقل و حمل کے دوران، ناگور میں شراب کی کھیپ کے 449 کارٹن ضبط کیے گئے۔ آلو کے ڈبوں کی کئی تہوں کے پیچھے کارٹن چھپے ہوئے تھے۔
راجستھان کے ناگورمیں شراب اور منشیات کو پڑوسی ریاستوں کو بھیجے جانے کے راستے سے روک کر ضبط کیا گیا۔
پس منظر:
ضبطیوں میں اضافے میں ایک وسیع نگرانی کا عمل شامل ہے، جو انتخابات کے اعلان سے مہینوں پہلے شروع ہوتا ہے۔ اس میں مزید مربوط اور جامع نگرانی کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حساس بنانا اور ان کا جائزہ لینا، اخراجات کے لیے حساس حلقوں کی نشان دہی، مناسب فیلڈ ٹیموں کو یقینی بنانا، اخراجات کی نگرانی کے نظام کی تربیت اور تجربہ کار افسران کی بطور اخراجات مبصرین کی تقرری جیسی سرگرمیوں کا ایک سلسلہ شامل ہے۔ انفارمیشن ٹکنالوجی کو ان ہاؤس سافٹ ویئر ای ایس ایم ایس (الیکشن سیزر مینجمنٹ سسٹم) کے ذریعے بھی بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے، تاکہ ایک وسیع تر نگرانی کے لیے کئی ایجنسیوں کے درمیان حقیقی وقت کی نگرانی اور معلومات کا اشتراک کیا جا سکے۔
**********
ش ح۔ م ش۔ ت ع
Urdu No. 2621
(Release ID: 2074558)
Visitor Counter : 21