وزارت آیوش
کام کاج کی جگہ پر یوگا: آیوش کی وزارت کا ’وائی بریک‘ آئیگاٹ پلیٹ فارم پر سرکردہ پرفارمر بن کر اُبھر آیا
ورک پلیس پر ’وائی بریک‘ یعنی وقفۂ یوگا پروگرام کو مفنرد شناخت حاصل ہوئی
Posted On:
16 NOV 2024 6:18PM by PIB Delhi
آیوش کی وزارت کی انقلابی پہل ’’ورک پلیس پر یوگا بریک‘‘ (وائی-بریک) کو آئیگاٹ کرم یوگی بھارت پلیٹ فارم پر بہترین کارکردگی کے لیے توصیفی سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے۔ وزیر مملکت برائے محکمہ عملہ و تربیت ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے نئی دہلی کے وگیان بھون میں نیشنل لرننگ ویک - کرم یوگی ہفتہ کی اختتامی تقریب کے دوران یہ ایوارڈ مورارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کاشیناتھ سمگاندی کو پیش کیا۔
آیوش کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرتاپ راؤ جادھو نےمتذکرہ انسٹی ٹیوٹ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کام کاج کی کارکردگی کے لیے چاق و چوبند ہونا ضروری ہے اور آیوش وزارت یوگا کے ذریعے خود کی دیکھ بھال کو بڑھاوا دینے اور حوصلہ افزائی کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ٹیم آیوش اورمتذکرہ انسٹی ٹیوٹ کو اس مؤثر وائی-بریک پروگرام کو ترتیب دینے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
وائی-بریک کورس آئیگاٹ پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ کارکردگی دکھانے والا کورس بن کر ابھرا ہے، جسے8 لاکھ، 68 ہزار، 94 حکومتی افسران نے کامیابی سے مکمل کیا۔ یہ کامیابی اس پہل کی وسیع پیمانے پر قبولیت اور کام کرنے والے پیشہ وروں میں صحت اور فلاح و بہبود کو فروغ دینے میں اس کی مؤثر کارکردگی کو ظاہر کرتی ہے۔
آیوش وزارت کے سکریٹری ویدیا راجیش کوٹیکا نے کہا کہ ہماری کوششیں عملی یوگا اقدامات جیسے وائی-بریک پروگرام تیار کرنے پر مرکوز ہے، جو ملازمین کے شیڈول میں آسانی سے فٹ ہو جاتے ہیں اور انہیں پورے دن توانائی اور پیداواریت کے ساتھ کام کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
وائی-بریک پروٹوکول ایک پانچ منٹ پر مشتمل ایک معمول ہے جو ملازمین کو ان کے کام کے دوران ذہنی دباؤ کو کم کرنے، تازہ دم کرنے اور دوبارہ توجہ مرکوز کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس پروٹوکول میں سادہ مگر مؤثر یوگا کی مشقیں شامل ہیں جیسے تادآسن، اردھوا ہستوٹان آسن، پراسیریٹا پڈوٹن آسن، اور نادی سو دھن پرانایم شامل ہیں۔ یہ قوت مدافعت کو بڑھانے، ذہنی دباؤ کو کم کرنے اور مجموعی طور پر جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بنانے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔
35 سرکاری اور نجی تنظیموں کے 717 شرکاء پر کیے گئے ایک تجربے نے بہت مثبت نتائج ظاہر کیے۔ شرکاء نے بہتر توجہ، کم دباؤ، اور بڑھتی ہوئی قوت مدافعت کی اطلاع دی، جو پروگرام کے متحرک اثرات کو اجاگر کرتی ہے۔
کام کی جگہوں پر ملازمین کی صحت پر روایتی طور پر محدود توجہ کے پیش نظر، وزارت آیوش نے اس پروٹوکول کو اس خلا کو پُر کرنے کے لیے متعارف کرایا۔ یہ پروگرام مختلف شعبوں، جیسے فیکٹری کارکنوں سے لے کر تعلیمی پیشہ وروں تک، کی ضروریات کو پورا کرتا ہے، جو اس کی عالمگیر اہمیت کو ثابت کرتا ہے۔ صرف پانچ منٹ کے لیے روزانہ دو بار وائی-بریک پروٹوکول کی مشق کرنا ذہن اور جسم کے درمیان توازن پیدا کرنے میں مدد دے سکتا ہے، جو بالآخر پیداواریت اور کام کی جگہ کی فلاح و بہبود کو بہتر بناتا ہے۔
یہ اعزاز وزارت آیوش کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ تمام افرادی قوت میں ہم آہنگ صحت اور تندرستی کو فروغ دے۔ وزارت عوامی اور نجی تنظیموں کو اس پہل کو اپنانے کی ترغیب دیتی ہے تاکہ صحت مند، خوشحال اور زیادہ پیداواری کام کی جگہیں قائم کی جا سکیں۔
مزید معلومات کے لیے وزٹ کریں: www.ayush.gov.in
******
ش ح۔ش ا ر۔ ول
Uno- 2549
(Release ID: 2073939)
Visitor Counter : 16