پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پنچایتی راج کی وزارت نے بھارت منڈپم میں ایف ٹی آئی آئی- 2024پویلین کی نقاب کشائی کی


اپنی جڑوں سے دوبارہ جڑیں؛ پویلین 'Panchayat@ViksitBharat2047' دیہی ہندوستان کی ڈجیٹل تبدیلی کی نمائش کرتا ہے

ناظرین  ٹیک سے چلنے والے، شفاف پی آر آئیز کا نظارہ کر سکتے ہیں۔ رائے دیں

Posted On: 15 NOV 2024 4:32PM by PIB Delhi

دیہی ہندوستان کی ڈجیٹل تبدیلی کی نشاندہی کرنے والے ایک قابل ذکر سنگ میل میں پنچایتی راج کی وزارت نے 43 ویں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر (آئی آئی ٹی ایف) میں اپنے پویلین کا آغاز کیا، جسے وکست بھارت 2047 کے ویژن کو پورا کرنے کی طرف ایک اہم قدم قرار دیاگیا ہے۔  جناب   وویک بھاردواج، سکریٹری، پنچایتی راج کی وزارت نے 14 نومبر 2024 کو وزارت کے سینئر افسران  جس میں  ڈاکٹر بجیا کمار بہیرا، اقتصادی مشیر اور  جناب  وکاس آنند، جوائنٹ سکریٹری کی موجودگی میں اس تکنیکی کمال کا افتتاح کیا۔

نئی دہلی کے پرگتی میدان میں بھارت منڈپم کے ہال -4، اسٹال نمبر 4-جی -12اے میں واقع پنچاتی راج وزارت کا انتہائی جدید منڈپ نئے اخٰتراع کی نشانی ہے، جو اگلی نسل کے ڈجیٹل وسائل کے ساتھ پنچایتی راج نظام کے انتہائی آسان انضمام کو ظاہر کرتا ہے۔ افتتاحی تقریب کے دوران جناب وویک بھاردواج نے اس بات پر روشنی ڈالی  کہ

کس طرح یہ پویلین شہری  عوام  کو دیہی ہندوستان کے تبدیلی کے سفر سے جوڑنے والے ایک اہم پل کے طور پر کام کرتا ہے، اور ہر کسی کو نچلی سطح پر حکومت کی تشکیل نو کرنے والے ڈجیٹل انقلاب کا مشاہدہ کرنے کی دعوت دیتا ہے۔

پویلین انٹرایکٹو ڈجیٹل ڈسپلے، عمیق تھری ڈی ماڈلز، اور ورچوول رئیلٹی کے تجربات کے ذریعے دیہی انتظامیہ کے مستقبل کو زندہ کرتا ہے۔  یہاں آنے والے  میری پنچایت ایپ جیسے اہم اقدامات کو تلاش کر سکتے ہیں، جو مقامی حکومت کی طاقت کو ان کے اسمارٹ فونز کے ذریعے براہ راست شہریوں کے ہاتھ میں دیتا ہے۔ ای-گرام سوراج پلیٹ فارم، جو 22 ہندوستانی زبانوں میں دستیاب ہے، یہ ظاہر کرتا ہے کہ ڈجیٹل ٹولز کس طرح پنچایت کی منصوبہ بندی اور انتظامیہ میں انقلاب برپا کر رہے ہیں۔ گرام منچ بہتر شراکتی منصوبہ بندی، موسم کی پیشن گوئی، اور چھت کی صلاحیت کے تعین کے لیے  پی ایم -سوریہ گھر شمسی اسکیم کے ساتھ انضمام کے لیے جغرافیائی ٹکنالوجی کا فائدہ اٹھاتا ہے، جب کہ پنچایت کا فیصلہ شہریوں کو پنچایت میٹنگ منٹس(روئیداد) اور گرام سبھا کی قراردادوں تک براہ راست رسائی فراہم کرکے دیہی نظم و نسق میں شفافیت کو یقینی بناتی ہے۔

نمائش کی ایک خاص بات اسمارٹ پنچایت ماڈل ہے، جو شمسی توانائی سے چلتا ہے اور تیز رفتار انٹرنیٹ کنیکٹی وٹی سے لیس ہے۔ نیز، پنچایت بھونوں میں کامن سروس سینٹرز ( سی ایس سیز) کا ہم آہنگ مقام نچلی سطح پر سرکاری خدمات کی رسائی کو مزید مضبوط کرتا ہے۔ یہ ماڈل دکھاتا ہے کہ کس طرح دیہی ادارے جامع سروس ڈیلیوری مراکز میں تبدیل ہو رہے ہیں، جو ٹیلی میڈیسن سے لے کر ڈجیٹل مالیاتی خدمات تک سب کچھ پیش کر رہے ہیں۔  پویلین میں نمایاں طور پر دکھائی جانے والی ملکیتی اسکیم کا نفاذ یہ ظاہر کرتا ہے کہ ٹیکنالوجی کس طرح دیہی املاک کے حقوق کو جدید بنا رہی ہے اور نئے معاشی مواقع پیدا کر رہی ہے۔

پنچایتی راج کی وزارت 27 نومبر 2024 تک جاری رہنے والے تجارتی میلے کے دوران دیہی تبدیلی کے اس شوکیس کا تجربہ و مشاہدہ  کرنے کے لیےاوراس بات کو یقینی بنانا کہ وہ واقعی دیہی برادریوں کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں سبھی کو پُر تپاک دعوت دیتا ہے۔

جیسا کہ ہندوستان 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بننے کے اپنے ہدف کی طرف بڑھ رہا ہے، پنچایتی راج کی وزارت کا پویلین ٹیکنالوجی سے چلنے والے شفاف اور جوابدہ پنچایتی راج اداروں کو تیار کرنے کے وزارت کے مشن میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہاں دکھائے گئے ڈجیٹل ٹیکنالوجی اور پنچایتی راج اداروں کا یکجا ہونا نہ صرف موجودہ کامیابیوں کی عکاسی کرتا ہے، بلکہ مستقبل کی ایک دلکش جھلک بھی پیش کرتا ہے، جہاں ہندوستان کی ہر گرام پنچایت ترقی اور خوشحالی کا خود انحصار، ڈجیٹل طور پر بااختیار مرکز بن جائے گی۔ جیسے ہی ہندوستان ترقی یافتہ ہندوستان 2047 کے اپنے ہدف کی طرف بڑھ رہا ہے، یہ نمائش اس بات کی ایک طاقتور نمائش ہے کہ کس طرح نچلی سطح پر ڈجیٹل تبدیلی زیادہ مربوط اور خوشحال دیہی ہندوستان کے لیے راہ ہموار کر رہی ہے۔

WhatsApp Image 2024-11-15 at 12.20.42.jpeg

WhatsApp Image 2024-11-15 at 14.30.52.jpeg

٭٭٭٭٭

ش ح۔ ظ ا

UR No.-2515


(Release ID: 2073694) Visitor Counter : 7


Read this release in: English , Hindi