اسٹیل کی وزارت
اسٹیل سکریٹری نے تینتالیسویں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر (آئی آئی ٹی ایف) 2024 میں اسٹیل پویلین کا افتتاح کیا
Posted On:
14 NOV 2024 6:46PM by PIB Delhi
اسٹیل کی وزارت کے سکریٹری جناب سندیپ پاونڈرک، آئی اے ایس نے آج ہال نمبر 04 (گراؤنڈ فلور)، بھارت منڈپم، پرگتی میدان، نئی دہلی میں 43ویں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر (آئی آئی ٹی ایف) 2024 میں اسٹیل پویلین کا افتتاح کیا۔ تقریب میں وزارت اسٹیل کے سینیئر افسران نے شرکت کی۔
اپنے خطاب کے دوران، سکریٹری، اسٹیل نے ہندوستان کی اقتصادی ترقی میں اسٹیل کی صنعت کے اہم کردار پر روشنی ڈالی اور اس شعبے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے حکومت کی لگن پر زور دیا۔ انہوں نے ہندوستان میں اسٹیل کی بڑھتی ہوئی مانگ کو اجاگر کیا اور اسے ترقی کی علامت بنایا۔
ہال نمبر 4 اور 5 میں اسٹیل پویلین اسٹیل انڈسٹری کی لچک اور جدت کو ظاہر کرتے ہیں، جس میں ہندوستانی اسٹیل کمپنیوں، اسٹیل کی وزارت کے سی پی ایس ای اور نجی شعبے میں انٹیگریٹڈ اسٹیل پروڈیوسروں کی نمائندگی ان کے سی ایم ڈی/ سی ای او نے کی۔
سکریٹری، اسٹیل نے تکنیکی ترقی کی اہمیت اور کاربنائزیشن کی کوششوں کے لیے صنعت کی وابستگی پر زور دیا۔ انہوں نے پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگ (پی ایس یو) کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اس شعبے کی اختراعات اور شراکت کو ظاہر کرنے کے لیے اپنے پیداواری عمل کے ماڈل بنائیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے کمپنیوں اور وزارت کے حکام کو مشورہ دیا کہ وہ آئی آئی ٹی ایف جیسے تجارتی میلوں کے ذریعے ملکی اور بین الاقوامی کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔
افتتاحی تقریب میں کلیدی اسٹیک ہولڈروں، صنعت کے رہنماؤں، اور سرکاری عہدیداروں نے حصہ لیا، جو اسٹیل کی صنعت میں بامعنی بات چیت اور شراکت داری کے ذریعے ترقی کو فروغ دینے کے لیے حکومت ہند کی جانب سے پروان چڑھائے گئے تعاون کے ماحول کی مثال ہے۔
**************
ش ح۔ ف ش ع
14-11-2024
U: 2499
(Release ID: 2073487)
Visitor Counter : 21