عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں، آئی آئی اے ایس سالانہ کانفرنس 2025 کی میزبانی کرے گا جس کا موضوع: نیکسٹ جنریشن ایڈمنسٹریٹو ریفارمز – شہریوں کو بااختیار بنانا اور آخری میل تک پہنچنا ہے

Posted On: 14 NOV 2024 6:27PM by PIB Delhi

 ٓائی  آئی  اے ایس  ،ڈی اے آر پی جی کے تعاون سے 10تا 14   فروری 2025 کو نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ائی  آئی  اے ایس  ،ڈی اے آر پی جی انڈیا کانفرنس، 2025 کی میزبانی کرے گا۔ ٓئی ائی اے ایس  کی سالانہ کانفرنس   آئی ائی اے ایس  باڈی کا پرچم بردار پروگرام ہے۔ ہر سال دنیا کے مختلف خطوں میں اس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001S8VC.jpg

رواں سال کانفرنس کا موضوع ہے ’’اگلی نسل کی انتظامی اصلاحات - شہریوں کو بااختیار بنانا اور آخری میل تک پہنچنا‘‘۔ یہ کانفرنس ہندوستان میں پبلک ایڈمنسٹریشن اور گورننس میں اصلاحات اور اختراعات کے میدان میں، بین الاقوامی اسکالرز کے ساتھ علم کے اشتراک میں سہولت فراہم کرے گی۔ یہ تعاونی تقریب ہندوستانی یونیورسٹیوں اور اداروں کو عوامی انتظامیہ اور حکمرانی کے میدان میں اپنی تحقیق کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔ کانفرنس مکمل سیشنز، پینل سیشنز اور کانفرنس کے تھیم پر متوازی سیشنز اور منتظمین کے نیٹ ورکس کے ذریعے آگے لائے جانے والے سیشنز پر مشتمل ہوگی۔ کانفرنس میں 500 سے زیادہ گھریلو اور بین الاقوامی مندوبین کی شرکت متوقع ہے۔

ہندوستان تمام آئی  آئی  اے ایس  ،ڈی اے آر پی جی انڈیا کانفرنس کے مندوبین کا پرتپاک اور دل سے خیر مقدم کرتا ہے۔ ہندوستان ایک جامع اور کامیاب کانفرنس کی میزبانی کا منتظر ہے اور پبلک ایڈمنسٹریشن اور گورننس کے شعبے میں قومی اور بین الاقوامی شرکاء کی پرجوش شرکت کا تصور کرتا ہے۔

ٓائی  آئی  اے ایس  ،ڈی اے آر پی جی  انڈیا کانفرنس، 2025 کے لیے ویب سائٹ 02 اکتوبر 2024 کو شروع کی گئی تھی۔ کانفرنس سے متعلق معلومات  ا ٓئی آئی اے ایس کی ویب سائٹ پر دیکھی جا سکتی ہیں۔ مزید اپ ڈیٹس اور تازہ جا نکاری  کے لیے کانفرنس کی ویب سائٹ کا لنک نیچے دیا گیا ہے۔آپ دیکھ لاگ ان کر کے دیکھ سکتے ہیں :

https://iias-iisa.org/iias-darpg-indiaconference2025/

*****

 

ش ح ۔ ال

U-2484


(Release ID: 2073467) Visitor Counter : 16


Read this release in: English , Hindi