محنت اور روزگار کی وزارت
وزارت محنت کی سکریٹری نے وزارت کے مستقبل کے منصوبوں کا جائزہ لیا
"غیر رسمی شعبے کو فروغ دینے کے لیے، دسمبر 2024 میں نئی دہلی میں "کام کے مستقبل" کے موضوع پر ایک قومی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا
"20-21 جنوری، 2025 کو نئی دہلی میں آئی ایس ایس اے (انٹرنیشنل سوشل سیکورٹی ایسوسی ایشن) کے تعاون سے ایک علاقائی سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ آجروں کو کام کی جگہ پر سماجی تحفظ کے تئیں بیدار کیا جا سکے"
"کام کی جگہ پر کارکنوں کی حفاظت باعث تشویش ہے اور اسٹیک ہولڈرز کو حساس بنانے کے لیے، وزارت ویبنار کا انعقاد کرے گی"
Posted On:
12 NOV 2024 7:55PM by PIB Delhi
محنت اور روزگار کی وزارت کی سکریٹری محترمہ سُمیتا ڈاؤرا نے آج نئی دہلی میں وزارت اور اس سے منسلک/ ماتحت/ خود مختار دفاتر کے مسائل، پروگراموں، اسکیموں اور مستقبل کے منصوبے کا جائزہ لینے کے لیے، ہائبرڈ موڈ میں سینئر افسران کی میٹنگ کی صدارت کی۔ اجلاس میں وزارت کے سینئر افسران اور وزارت کے ماتحت اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔
میٹنگ کے دوران بجٹی تخصیص کے جائزے، وزارت کی اسکیموں اور پورٹلوں کے تیسری پارٹی کے تجزیے، روزگار بہم رسانی، سماجی سلامتی سے متعلق مسائل، کام کے مستقبل پر توجہ مرکوز کی گئی۔محنت و روزگار کی وزارت کے سکریٹریروزگار سے منسلک ترغیبات(ای ایل آئی) اسکیم کے آغاز کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔
میٹنگ کے دوران، محترمہ ڈاؤرا نے بتایا کہ 20-21 جنوری، 2025 کو نئی دہلی میں ایشیا اور بحرالکاہل علاقے کے لیے ای ایس آئی سی کے تعاون سے آئی ایس ایس اے تکنیکی سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا جس کا موضوع ہے"غیر رسمی شعبے میں کارکنوں کے لیے رسمی اور سماجی تحفظ کی کوریج" : چنوتیاں اور اختراعات"۔ سیمینار میں ایشیا اور بحر الکاہل کی تقریباً 50 تنظیموں کے ساتھ گھریلو شرکاء، صنعتی انجمنوں/ایسوسی ایشنوں/ ایمپلائر ایسوسی ایشن، ٹریڈ یونینوں، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نمائندوں، ایگریگیٹرز وغیرہ کی شرکت متوقع ہے۔
سیمینار میں کارکنوں کے سماجی تحفظ، قومی اور بین الاقوامی تجربات اور طریقوں کے اشتراک، ابھرتی ہوئی تکنالوجی کے کردار، ایک سازگار پالیسی اور قانونی ماحول کو ہم آہنگ کرنے کے لیے جامع نقطہ نظر وغیرہ پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اس تقریب کو سماجی سلامتی سے متعلق بھارت کے بہترین طور طریقوں، روزگار سے منسلک ترغیبات (ای ایل آئی) کی فلیگ شپ اسکیم، سماجی تحفظ کے لیے ای-شرم، نیشنل کریئر پورٹل (این سی ایس) جیسے ڈیجیٹل حلوں کی نمائش کے لیے ایک موقع کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔
وزارت صنعت کے ساتھ دسمبر 2024 میں "کام اور آٹومیشن کا مستقبل" کے موضوع پر ایک قومی مشاورتی ورکشاپ منعقد کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے، جس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ اعلیٰ اثر انگیز تقریب بھارتی مزدور منڈی پر تکنالوجی کے تغیراتی اثرات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے صنعت کے ممتاز رہنماؤں، تعلیمی ماہرین اور مزدور تنظیموں کے نمائندوں کو ایک اسٹیج پر لائے گی۔ یہ ورکشاپ کام کے رجحانات کے مستقبل کے بارے میں اہم بصیرت پیش کرے گی اور ماہرین کے سیشنز اور پینلز کے ایک سلسلے کے ذریعے بھارتی افرادی قوت کی منصفانہ اور پائیدار ترقی کی حمایت کرنے والی پالیسیوں کی تشکیل میں مدد کرے گی۔ اس ورکشاپ میں ہنر مندی سے متعلق متعلقہ وزارتیں/محکمے، محنت مزدوری، مینوفیکچرنگ، سماجی شعبے، ریاستی حکومت/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں، صنعت/ ملازم ایسوسی ایشن/ اور ٹریڈ یونین کے نمائندے حصہ لیں گے۔ کثیرالجہتی اداروں کے نمائندوں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔
وی وی گری نیشنل لیبر انسٹی ٹیوٹ (وی وی جی این ایل آئی) کے تعاون سے میٹنگ کے دوران کام کاج کے مقام پر تحفظ کے مختلف پہلوؤں پر ایک ویبنار کے اہتمام کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا جس کا مقصد آجرین اور کارکنان کو حساس بنانا ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:2403
(Release ID: 2072914)
Visitor Counter : 13