وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

نئی دہلی میں دفاعی خلائی ایجنسی کے زیر اہتمام اولین خلائی مشق ’آنترکش ابھیاس - 2024‘ کا آغاز


بھارت خلا پر مبنی صلاحیتوں کو درپیش چنوتیوں سے نمٹنے کے لیے بہتر پوزیشن میں ہے: سی ڈی ایس جنرل انل

Posted On: 11 NOV 2024 7:53PM by PIB Delhi

'آنترکش ابھیاس - 2024'، جنگی خطرات اور خلا پر مبنی اثاثوں اور خدمات  کے لیے ایک تین روزہ فوجی مشق، 11 سے 13 نومبر 24 تک انٹیگریٹڈ ڈفینس اسٹاف ہیڈ کوارٹرس کی دفاعی خلائی ایجنسی کے ذریعے منعقد کی جارہی ہے۔ یہ اپنی نوعیت کی اولین مشق ہے جس کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور توقع ہے کہ اس سے خلا میں قومی تزویراتی مقاصد کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی اور فوجی کارروائیوں میں بھارت کی خلائی صلاحیت کو مربوط کیا جائے گا۔

اپنے افتتاحی خطاب میں، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان نے کہا، "خلا، جسے کبھی آخری سرحد سمجھا جاتا تھا، اب بھارت کے دفاعی اور سلامتی سازو سامان کا اہم معاون ہے۔ خلائی تحقیق اور بڑھتی ہوئی فوجی صلاحیتوں کی اپنی بھرپور وراثت کے ساتھ، بھارت خلا پر مبنی صلاحیتوں کو درپیش چنوتیوں سے نمٹنے کے لیے اچھی پوزیشن میں ہے۔ اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ خلائی شعبہ تیزی سے گنجان، مقابلہ، مسابقتی اور تجارتی ہوتا جا رہا ہے، سی ڈی ایس نے فوجی قیادت پر زور دیا کہ وہ ڈی آر ڈی او، اسرواور تعلیمی اداروں کے ساتھ مل کر جدت کو فروغ دے کر اور جدید ترین تکنالوجیوں اور جدید ترین نظام وضع کرکے خلا میں ہمارے قومی مفادات کو محفوظ بنائے۔

خلائی مشق کا مقصد خلا پر مبنی اثاثوں اور خدمات کی بہتر تفہیم فراہم کرنا اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان خلائی شعبے میں آپریشنل انحصار کی سمجھ حاصل کرنا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ خلائی بنیاد پر خدمات کے انکار یا خلل کی صورت میں آپریشنز انجام دینے میں کمزوریوں کی نشاندہی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس میں دفاعی خلائی ایجنسی اور اس کی اتحادی اکائیوں کے ساتھ ساتھ بری فوج، بحریہ اور فضائیہ کے اہلکار بھی شامل ہوں گے۔ ہیڈ کوارٹر انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف کے تحت خصوصی شاخیں یعنی دفاعی سائبر ایجنسی،  دفاعی انٹیلی جینس اجنسی اور اسٹریٹجک فورسز کمانڈ بھی مشق کے انعقاد میں سرگرم حصہ لیں گی۔ بھارتی خلائی تحقیقی تنظیم اور دفاعی تحقیقی اور ترقیاتی تنظیم کے نمائندے بھی اس میں حصہ لیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-11-11at7.51.16PMHGUX.jpeg

**********

 

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:2355


(Release ID: 2072555) Visitor Counter : 38


Read this release in: English , Hindi