جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت اور وزارت کے تحت پی ایس یوز، اداروں میں خصوصی مہم 4.0 انجام دی گئی

Posted On: 11 NOV 2024 1:20PM by PIB Delhi

2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024 تک سرکاری دفاتر میں سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور التوا کو کم کرنے کے لیے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) کے محکمہ ذریعے خصوصی مہم 4.0 شروع کی گئی ہے۔ ایس سی ڈی پی ایم 4.0 کو نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت، اس کے دو سی پی ایس یوز یعنی انڈین رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹڈ (آئی آر اے ڈی اے) اور سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (ایس ای سی آئی) اور تین خود مختار اداروں یعنی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سولر انرجی (این آئی ایس ای)، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ونڈ انرجی (این آئی ایس ای) اور سردار سوارن سنگھ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بایو انرجی (ایس ایس ایس-این آئی بی ای) میں لاگو کیا گیا تھا۔

 

خصوصی مہم کے تحت 26.09.2024 کونئی دلی کے اٹل اکشے ارجا بھون ،10 اکتوبر 2024 کو گروگرام میں این آئی ایس ای کیمپس، 14 اکتوبر 2024 کو چنئی میں این آئی ڈبلیو ای کیمپس اور 17 اکتوبر 2024 کو کپورتھلا میں این آئی بی ای کیمپس میں ، وی آئی پی حوالہ جات سے نمٹنے کے لئے ٹائم لائن اور جی ایف آر ، پبلک ریکارڈ ایکٹ اور ریکارڈ برقرار رکھنے کے نظام الاوقات کےلئے سینٹرل سکریٹریٹ مینول آف آفس پروسیجر (سی ایس پی او پی) کے التزامات (باب 10) پر تربیتی سیشن منعقد کیاگیا۔

 

دفتر کے احاطے میں صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے، پرانے ریکارڈ، اسٹیشنری وغیرہ کو الگ کرنے اور معزز اراکین پارلیمنٹ کے حوالہ جات، پارلیمانی یقین دہانیوں، عوامی شکایات، پی ایم او کے حوالہ جات، ریکارڈ کے انتظام، صفائی اور دفتری کوڑا کباڑ کے نمٹارے،ضوابط، کارروائی اور جگہ کو خالی کرانے میں آسانی پر خصوصی زور دیا گیا۔

 

2 سے 31 اکتوبر 2024 تک خصوصی مہم 4.0 کے نفاذ کے مرحلے کے دوران مختلف کامیابیاں حسب ذیل ہیں:-

  • درج ذیل زمروں میں 100فیصد اہداف حاصل کر لیے گئے ہیں۔
  1. اراکین پارلیمنٹ کے حوالے
  2. ریاستی حکومت کے حوالہ جات
  3. عوامی شکایات
  4. پی ایم او حوالہ جات
  5. عوامی شکایات کی اپیلیں
  6. دفتری فائلوں کا جائزہ
  7. ای- فائلوں کا جائزہ
  8. صفائی مہمات کی تعداد
  • 1631 فزیکل فائلز اور 581 ای فائلز کا جائزہ لیا گیا۔
  • کوڑا کباڑ کے نمٹارے کے ذریعہ 4,60,788 روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔
  • کوڑا کباڑ کو ٹھکانے لگانے اور فائلوں کو الگ کرنے کی وجہ سے 800 مربع فٹ جگہ خالی ہوئی۔

 

 

************

 

ش ح ۔ ع ح۔ ع ر

U. No. 2323

 


(Release ID: 2072363) Visitor Counter : 27


Read this release in: English , Hindi , Tamil