کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کیپٹیو/کمرشیل کانوں سے کوئلے کی پیداوار  100 ملین ٹن کو پار کرگئی

Posted On: 09 NOV 2024 5:35PM by PIB Delhi

وزارت کوئلہ کے 8 نومبر 2024 تک کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق، کیپٹیو اور کمرشل کانوں سے ہندوستان کی کوئلے کی پیداوار 100 ملین ٹن (ایم ٹی) سے تجاوز کرگئی ہے جو کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے وکست بھارت اور آتم نربھر بھارت کے وژن کی طرف ملک کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ پچھلے مالی سال کے مقابلے میں تقریباً 100 دن پہلے پہنچا ہے، جو جنوری 2024 میں حاصل ہوا تھا۔

یکم اپریل 2024 سے 8 نومبر 2024 کے دوران کیپٹیو/کمرشیل کوئلے کی کانوں سے پیداوار 100.08 میٹرک ٹن ہے، جبکہ مالی سال 24-2023 میں اسی مدت کے دوران کل پیداوار 75.05 میٹرک ٹن تھی جو کہ سال بہ سال 33 فیصد کی نمو کو ظاہر کرتی ہے۔ اسی طرح، یکم اپریل 2024 سے 8 نومبر 2024 کے دوران کیپٹیو/کمرشل کوئلے کی کانوں سے کوئلہ کی کل ترسیل 107.81 میٹرک ٹن ہے جبکہ مالی سال 24-2023 میں اسی مدت کے دوران مجموعی ترسیل 80.23 ایم ٹی تھی جو کہ سال بہ سال 34 فیصد نمو کو ظاہر کرتی ہے۔   قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہندوستان کی کل کوئلے کی پیداوار میں کیپٹیو اور کمرشیل کوئلے کی کانوں کا حصہ مسلسل بڑھ رہا ہے، جو کوئلے کے شعبے میں اصلاحات کی کامیابی کی عکاسی کرتا ہے اور توانائی کے وسائل میں خود کفالت کی طرف ملک کے راستے کو مضبوط کرتا ہے۔ وزارت کوئلہ 25-2024 میں کیپٹیو اور کمرشیل کوئلہ بلاکس سے 170 ملین ٹن سے زیادہ پیداوار کے ہدف تک پہنچنے کے لیے پر امید ہے۔

یہ کامیابی کوئلے کے شعبے میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کو ظاہر کرتی ہے اور حکومت کے 2047 تک وکست بھارت کے اہداف کے ساتھ مکمل طور پر ہم آہنگ ہوتے ہوئے، توانائی کی آزادی اور اقتصادی ترقی کی جانب ملک کی ترقی میں ایک اہم پیشرفت کی نمائندگی کرتی ہے۔ ملک کے کوئلے کی کل پیداوار میں کیپٹیو اور کمرشیل کوئلے کی پیداوار کا بڑھتا ہوا حصہ پالیسی اصلاحات کی کامیابی اور اس اہم شعبے میں نجی شعبے کی شراکت کی نشاندہی کرتا ہے۔ کوئلہ کی وزارت ماحولیاتی طور پر ذمہ دار کان کنی کے طور طریقوں کو یقینی بناتے ہوئے اس ترقی کو برقرار رکھنے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔

******

ش  ح۔ م ع ۔ م ر

U-NO. 2291


(Release ID: 2072069) Visitor Counter : 25


Read this release in: Tamil , English , Hindi