مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیلی میٹکس کے مرکزسی- ڈاٹ اورلینر ائزڈ ایمپ ٹیک اینڈ سروسز پرائیویٹ لمٹیڈ نےفائیو جی ایف آر ٹو  کی خاطر   ’’ملی میٹر ویو پاور ایمپلیفائر چپس آئی پی کور ڈیولپمنٹ اور ڈیمونسٹریشن کے لیے ویدانگ ریڈیو ٹیک کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے

Posted On: 09 NOV 2024 9:30AM by PIB Delhi

ایک اہم پیش رفت کے تحت حکومت ہند کے محکمہ مواصلات کے تحت تحقیق و ترقی کے ایک اہم ادارے (C-DOT)یعنی ٹیلی میٹکس کے ترقی کے مرکز نے بھارت کے ٹیلی مواصلاتی منظر نامے میں گھریلو حل کے لئے لینیرائزڈ ایمپلیفائرٹیکنالوجی سروسز پرائیویٹ لمٹیڈ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

اس معاہدے پر حکومت ہند کے محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن کی ٹیلی کام ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ فنڈ (ٹی ٹی ڈی ایف) اسکیم کے تحت دستخط کیے گئے ہیں۔ یہ اسکیم ٹیلی کام ٹیکنالوجیز کے ڈیزائن، ترقی، اور کمرشلائزیشن کے لیے فنڈنگ ​​سپورٹ فراہم کرتی ہے۔بھارت کی ڈیجیٹل خلیج کو پاٹنے میں ٹی ٹی ڈی ایف اسکیم ایک اہم کردار ادا کرتی ہے جو کہ ملک میں سستے براڈ بینڈ اور موبائل خدمات کو یقینی بنانے کاحکومت ہند کا ایک   اہم مشن ہے۔

اس پروجیکٹ کے تحت، لینیرائزڈ ایمپلیفائر نے ویدانگ ریڈیو ٹیکنالوجی پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ مل کر ایک اختراعی ’ملی میٹر   ویو پاور ایمپلیفائر چپس آئی پی کور‘ کی ترقی پر توجہ مرکوز کی ہے، جو خاص طور پرفائیو جی ایف آر ٹو  فریکوئنسی بینڈز کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ پاور ایمپلیفائر آئی پی کور اسٹینڈ الون ٹرانسیور چپس کے لیے ضروری ہیں اور ساتھ ہی بڑے مراحل کے نظام کے لئے بلڈنگ بلاکس کے طور پر بھی کام کرتے ہیں، جو بیم فارمنگ سسٹمز کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں اور جو اوور دی ایئر پاور کمبائننگ پر انحصار کرتے ہیں۔

اس پروجیکٹ کا مقصد کمرشل فاؤنڈری سروسز کا استعمال کرتے ہوئے فائیو جی ایف آر ٹو  فریکوئنسی بینڈز (GHz  26اور  47GHz) کے لیے ملی میٹر ویو پاور ایمپلیفائر آئی پی کورز کو تیار کرنا ہے۔ فائیو جی ایف آر ٹو  فریکوئنسی بینڈز کوملی میٹر ویو  کی فریکوئنسیوں پر کافی بینڈ وِڈتھ کی دستیابی فراہم کرنے کے لیے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے جو کہ فائیو جی میں روکاوٹوں کے بغیر مطلوبہ تیز رفتارخدمات کے لئے اہم ہے۔ یہ پروجیکٹ معیاری پروسیس ڈیزائن کِٹس (پی ٹی کیز) کو،  ڈیزائن اور ہارڈویئر کی توثیق کے عمل میں استعمال کرے گا، جو تجارتی طور پر قابل عمل، صنعت کے لیے تیار آئی پی کور تیار کرنے کے عزم کو اجاگر کرے گا۔ یہ شراکت داری، دیسی ٹیکنالوجی کی تعمیر اور ملک کے اندر جدید ٹیلی کام پرزہ جات تیار کرنے کی ہندوستان کی صلاحیت کو مضبوط بنانے میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتی ہے۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب میں C-DOT کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پنکج کمار دلیلا اورلینیرائزڈ ایمپ ٹیک پرائیویٹ لمٹیڈ کےڈائریکٹرزجناب وویک شرما اور پروفیسر کرون راوت  نے شرکت کی۔  تقریب کے دوران، پروفیسر راوت اور جناب شرما نے اس اہم تعاون کے ذریعے ہندوستان کے سیمی کنڈکٹر اور ٹیلی کام کے شعبوں کو مضبوط بنانے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے تعاون کے لیے محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن (DoT) اور C-DOT کا شکریہ اداکرتے ہوئےکہا کہ یہ تعاون جدید تحقیق اور بنیادی ڈھانچے کو فروغ دے گا اور ساتھ ہی قومی سیمی کنڈکٹر مشن کے ساتھ ہم آہنگ بھی ہو گا، جو کہ میک ان انڈیا پہل کے وزیر اعظم کے نظریے کا ایک اہم جزو ہے۔

سی -ڈاٹ کے سی ای او ڈاکٹر راج کمار اپادھیائے نے C-DOT کے تعاون کو، ٹیلی کام مصنوعات   نیز حلوں کی مقامی ترقی اور حکومت کی بلا روک ٹوک حمایت کے ساتھ ملک کی ترقی کو تیز کرنے والی تحقیق میں انتھک کوششوں پر زور دیا۔ اس معاہدے کے ذریعے،سی-ڈاٹ ،لینیر ایمپ ٹیک اور ویدانگ ریڈیو ٹیکنالوجی، عالمی سطح پر جدید حل تیار کرنے اور اسے برقرار رکھنے کی ہندوستان کی صلاحیت کو مضبوط کرنے کے لیے کمر بستہ ہیں۔

******

ش ح۔ش ا ر۔  ول

Uno- 2274


(Release ID: 2071952) Visitor Counter : 25


Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Tamil