ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایک ماہ طویل خصوصی مہم 4.0 میں ہندوستانی ریلوے نے 2.5 لاکھ عوامی شکایات کا ازالہ کیا، 1065 ایم پی کے حوالہ شدہ معاملوں  کو نمٹایا ، اور ریاستی حکومتوں کے 138 مقدمات کو حل کیا


وزارت ریلوے کی طرف سے  56168 صفائی مہم چلائی گئی  جو اس خصوصی مہم کے لیے مقررہ   ہدف  50,000 سے متجاوز ہے

 وزارت ریلوے نے  اسکریپ ڈسپوزل کے ذریعہ 452.40 کروڑروپے کی آمدنی حاصل کی اور12.15  لاکھ مربع فٹ کی جگہ بنائی

Posted On: 08 NOV 2024 5:47PM by PIB Delhi

ریلوے کی وزارت نے 2 اکتوبر 2024 کو شروع کی جانے والی ایک ماہ طویل خصوصی مہم 4.0 کی پہل کو  کامیابی سے مکمل کیا ۔ حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والی اس خصوصی مہم کو  صفائی کے کلچر کو فروغ دینے، تنظیمی کارکردگی کو بہتر بنانے اور ہندوستانی ریلوے میں  ملازمین اور عوام کو بامعنی کاموں میں مشغول کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

اس مہم کی قیادت ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور سی ای او نے کی، اور سیکرٹری، ریلوے بورڈ، اور دیگر اعلیٰ حکام نےاس کی مسلسل نگرانی کی،جس میں  اس مہم نے تمام سطحوں پر ریلوے کے عملے نے وسیع پیمانے پر شرکت کی، جس سے یہ شاندار کامیابی  ثابت ہوئی۔

 

خصوصی مہم 4.0 کی اہم حصولیابیاں:

وسیع پیمانے پر صفائی کی مہمات:

پورے ہندوستانی ریلوے میں کل 56,168 صفائی مہم چلائی گئی، جس میں کام کی جگہ کی صفائی اور ریلوے اسٹیشنوں کی صفائی پر توجہ دی گئی۔

اسکریپ کو ٹھکانے لگانے پر خصوصی زور دیا گیا، جس سے 12.15 لاکھ مربع فٹ جگہ خالی ہوئی اور 452.40 کروڑ روپے کی نمایاں آمدنی ہوئی۔

التوا ءمیں تخفیف:

خصوصی مہم سے مختلف محکموں میں زیر التواء معاملات کو حل کرنے میں قابل ذکر پیش رفت ہوئی:

1065 ایم پی ریفرنسز کو مکمل طور پر حل کیا گیا۔

ریاستی حکومت کے 138 مقدموں کو کامیابی کے ساتھ حل کیا گیا۔

پی ایم او کے 69 میں سے 65 ریفرنسز کو نمٹایاگیا۔

139 پارلیمانی یقین دہانیوں میں سے 55 کو مکمل کیا گیا۔

2.5 لاکھ عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا۔

1427 عوامی شکایات کی اپیلوں کو  نمٹایا گیا۔

 

فائل کا جائزہ اور نظم:

درست ریکارڈ تیار کرنے اور تلف کرنے کے لیے 1.6 لاکھ سے زائد  فائلوں کا جائزہ لیا گیا، جس کے نتیجے میں ریکارڈ کے نظم کو ہموار کرنے کے لیے 89,000 سے زیادہ پرانی فائلوں کو تلف کیا گیا۔

ریل چوپال - کمیونٹی کی شرکت:

نئی دہلی، جے پور، چنئی، ناگپور، کوٹہ، جودھ پور، لکھنؤ، پونے، بھوپال، کولکاتہ اور بہت سے دیگر مقامات سمیت اہم ریلوے اسٹیشنوں پر خصوصی ریل چوپالوں کا اہتمام کیا گیا۔ یہ سرگرمیاں صفائی ستھرائی کے سلسلے میں بیداری بڑھانے، عوامی شرکت کو بہتر بنانے، شکایات کا ازالہ کرنے اور ماحولیاتی استحکام کی کوششوں کے ضمن میں واحد استعمال کی  پلاسٹک کی کمی کو فروغ دینے پر مرکوز تھیں۔

سوشل میڈیا کی شمولیت:

خصوصی مہم کو سوشل میڈیا پر 3713 ٹویٹس اور متعدد ری -پوسٹنگ کے ساتھ خاصی مقبولیت حاصل ہوئی، جس سے وسیع پیمانے پر   عوامی دلچسپی پیدا ہوئی اور سوچھتا ابھیان میں لوگوں کی شمولیت ہوئی۔

خصوصی مہم 4.0 سے نہ صرف صفائی اور کارکردگی میں قابل ذکر نتائج حاصل ہوئے ہیں بلکہ پورے ہندوستانی ریلوے میں کام کے مقام کی ثقافت کو نئی شکل دینے میں بھی مدد ملی ہے۔ صفائی ستھرائی  کو ایک معمول کے عمل کے طور پر ادارہ جاتی نوعیت دے  کر، ریلوے کی وزارت نے صاف اور منظم کام کے ماحول کی اہمیت کو مزید تقویت بخشی ہے اور وہ معاملات کو فوری طور پر نمٹانے اور صفائی ستھرائی  کو ایک معمول کی مشق بنانے کے  تئیں پابند عہد رہے گی۔

 

 ش ح۔م ش ع۔   ج

UNO-2260

 


(Release ID: 2071840) Visitor Counter : 24


Read this release in: English , Hindi , Tamil