مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر منوہر لال نے ہریانہ میں شہری ترقیاتی اسکیموں اور بجلی کے شعبے کے منظرنامے کا جائزہ لیا

Posted On: 08 NOV 2024 5:42PM by PIB Delhi

بجلی اور ہاؤسنگ نیز شہری امور کے مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے آج چندی گڑھ میں ہریانہ سول سکریٹریٹ میں ریاست کی شہری ترقیاتی اسکیموں اور بجلی کے شعبے کے منظرنامے کا جائزہ لیا۔

ہریانہ سرکار کے وزیر توانائی جناب انل وج میٹنگ میں موجود تھے۔ میٹنگ میں ریاستی حکومت کے سینئر افسران، حکومت ہند کی ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت اور بجلی کی وزارت کے افسران کے علاوہ پاور فائنانس کارپوریشن (پی ایف سی) کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران، ریاست ہریانہ میں بجلی کے سیکٹر کے مجموعی منظر نامے اور شہری ترقیاتی پروگراموں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید برآں، از سر نو تشکیل کردہ بجلی کی تقسیم کے سیکٹر کی اسکیم (آر ڈی ایس ایس) کے تحت کاموں کی انجام دہی اور ممکنہ ایکشن پلان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ ریاست کو زیر التواء منظور شدہ کاموں کو تفویض کرنے کی کوشش کرنی چاہئے اور بجلی کے بہتر بنیادی ڈھانچہ اور سپلائی کے بہتر معیار کے لئے کاموں کی تکمیل میں تیزی لانی چاہئے۔

ریاست نے بجلی کی پیداوار سے متعلق خدشات اور ممکنہ حل کو اجاگر کیا، تاکہ مستقبل کی مانگ کو پورا کیا جا سکے۔

مزید برآں، ریاست نے بجلی کے سیکٹر کے لئے ترقیاتی فنڈ (پی ایس ڈی ایف) کے تحت بجلی کی ترسیل کے بنیادی ڈھانچے کو جدید تر کرنے سے متعلق کاموں پر غور و خوض کرنے کی درخواست کی۔ ہریانہ نے ریاست کی طرف سے کی گئی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی تاکہ کام کاج سے متعلق پیمانے کو بہتر بنایا جا سکے، خاص طور پر اے ٹی اینڈ سی کے نقصانات میں کمی لائی جاسکے اور ڈی آئی ایس سی او ایم (ڈسکام) کے منافع کو بڑھایا جاسکے۔

محکمۂ توانائی کے ریاستی وزیر نے اپنے خطاب میں، توانائی کے شعبے اور شہری ترقیات سے متعلق مسائل کے سلسلے میں ریاست ہریانہ کا جائزہ لینے کے لیے چندی گڑھ کے دورے کے لیے، مرکزی وزیر جناب منوہر لال کا شکریہ ادا کیا اور ریاست کے خدشات کو بھی اجاگر کیا۔ مزید برآں انھوں نے کہا کہ ریاست ان شعبوں میں مکمل بہتری لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔

اپنے خطاب میں بجلی اور ہاؤسنگ نیز شہری امور کے مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے میٹنگ میں آنے والے تمام معززین کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے ان کے دورے سے مسائل کے حل اور نئے اقدامات کی نشان دہی کرنے میں مدد ملے گی، جو ریاست کے شہریوں کی خاطر خدمات کو مزید بہتر بنانے کے لیے کئے جا سکتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011L65.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002J2VD.jpg

انہوں نے بجلی کی تقسیم کے شعبے میں بہتری لانے اور بجلی کی تقسیم کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے میں آر ڈی ایس ایس کے کردار پر روشنی ڈالی اور ریاست کو مشورہ دیا کہ وہ آر ڈی ایس ایس کے تحت منظور شدہ کاموں کو تیزی سےتفویض کرے اور اسے لاگو کرے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست نے بہت سے اقدامات کیے ہیں جس سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو نہ صرف صارفین کو بہتر خدمات فراہم کرنے میں مدد ملی ہے، بلکہ ان کمپنیوں کو منافع کمانے میں بھی مدد ملی ہے۔ انہوں نے ریاست کو گڑگاؤں اور فرید آباد کے لیے بجلی کی تقسیم کے منظور شدہ بنیادی ڈھانچے کے کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر شروع کرنے کا مشورہ دیا، تاکہ صارفین جلد از جلد ان کاموں سے فائدہ اٹھا سکیں۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ریاست کو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکام) کے مالی حالات کو برقرار رکھنے کی کوشش کرنی چاہئے تاکہ وہ منافع میں رہیں اور صارفین کے لیے خدمات متاثر نہ ہوں۔

بجلی کے مرکزی وزیر نے ریاست کی ہمہ جہت ترقی میں حکومت ہند کے مسلسل تعاون اور حمایت کا یقین دلایا اور ریاست کے لوگوں کی بھلائی کی تمنا کی۔

 

******

ش ح۔م ع ۔ م ر

U-NO.2258


(Release ID: 2071837) Visitor Counter : 28


Read this release in: English , Hindi , Tamil