مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی ۔ ڈی او ٹی اورسی آر  راؤ اے آئی ایم ایس ایس سی ایس نے ‘‘سائیڈ چینل لیکیج کیپچر انفراسٹرکچر اینڈ انالیسس (ایس سی ایل سی آئی اے)سلوشن (سی سی آر پی)’’ کے لیے معاہدے پر دستخط کیے

Posted On: 08 NOV 2024 10:50AM by PIB Delhi

سینٹر فار ڈیولپمنٹ آف ٹیلی میٹکس (سی-ڈی او ٹی )، جو کہ محکمہ ٹیلی کمیونیکیشنز (ڈی او ٹی)، حکومتِ ہند کا اہم ٹیلی کام تحقیق و ترقی مرکز ہے، نے سی آر راؤ ایڈوانسڈ انسٹی ٹیوٹ آف میتھمیٹکس، سٹیٹسٹکس اینڈ کمپیوٹر سائنس (سی آر راؤ اے آئی ایم ایس سی ایس) کے ساتھ "سائیڈ چینل لیکیج کیپچر انفراسٹرکچر اینڈ اینالیسس (ایس سی ایل سی آئی اے) سلوشن" کی ترقی کے لیے ایک معاہدہ کیا ہے۔

یہ معاہدہ سی-ڈی او ٹی  کولیبریٹو ریسرچ پروگرام (سی سی آر پی) کے تحت بھارتی اسٹارٹ اپس، اداروں، تحقیقی و تعلیمی اداروں کے ساتھ مشترکہ ترقی کے لیے کیا گیا ہے، جس کی قیادت سی-ڈی او ٹی کر رہا ہے۔ اس منصوبے میں سائیڈ چینل ڈیٹا لیکیجز کو حقیقی وقت میں ایف پی جی اے (فیلڈ پروگرام ایبل گیٹ ارے) کے ذریعے بجلی کے استعمال میں تبدیلیوں کی نگرانی کرتے ہوئے حاصل کرنے کے لیے انفراسٹرکچر (سافٹ ویئر اور متعلقہ ہارڈویئر کی ترقی) شامل ہے، جب کہ اس پر کرپٹوگرافک الگوریتھم پر عمل درآمد ہو رہا ہو۔

سی آر راؤ ایڈوانسڈ انسٹی ٹیوٹ آف میتھمیٹکس، سٹیٹسٹکس اینڈ کمپیوٹر سائنس (سی آر راؤ اے آئی ایم ایس سی ایس) ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا ادارہ ہے، جو خاص طور پر کرپٹوگرافی اور معلومات کی سیکیورٹی کے شعبوں میں اعلیٰ درجے کی تحقیق اور ایپلی کیشنز پر مرکوز ہے۔ اس ادارے نے 380 سے زائد تحقیقی مقالے شائع کیے ہیں، کئی تکنیکی رپورٹس تیار کی ہیں، اور کرپٹولوجی کے شعبے میں سافٹ ویئر ٹولز تیار کیے ہیں۔

یہ معاہدہ ایک تقریب کے دوران دستخط ہوا، جس میں ڈاکٹر پنکج کمار دلیلا، ٹیکنیکل ڈائریکٹر، سی-ڈی او ٹی موجود تھے، جبکہ پرنسپل انویسٹی گیٹر مسٹر سررامدو اور سی آر راؤ اے آئی ایم ایس سی ایس کے مالیاتی افسر مسٹر بی پانڈو ریڈی نے شرکت کی۔

ڈاکٹر راج کمار اپادھیائے، سی ای او، سی-ڈی او ٹی  نے مواصلات کی ہماری متنوع ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کردہ ٹیکنالوجیز کے کلیدی کردار کو اجاگر کیا اور "آتم نربھر بھارت" کے عزم کو دوبارہ پختہ کیا۔

اس مشترکہ معاہدے پر دستخط بھارت کو ٹیلی کام سیکیورٹی کے شعبے میں عالمی رہنما کے طور پر پوزیشن دینے اور ایک خود کفیل ٹیلی کام انفراسٹرکچر کے طویل مدتی وژن کو حقیقت میں بدلنے کی جانب ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتے ہیں۔

 

******

ش ح ۔ اس ک  ۔  م ش

U No.2244


(Release ID: 2071697) Visitor Counter : 33