محنت اور روزگار کی وزارت
محنت و روزگار کی وزارت نے خصوصی مہم 4.0 کی کامیاب تکمیل کا جشن منایا
Posted On:
06 NOV 2024 6:30PM by PIB Delhi
محنت اور روزگار کی وزارت نے خصوصی مہم کے کامیاب اختتام کے ساتھ ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔ وزارت نے زیر التواء معاملات کو نمٹانے کے لیے خصوصی مہم (ایس سی ڈی پی ایم ) 4.0 کے تحت سرگرمیوں کا ایک سلسلہ مؤثر طریقے سے انجام دیا ہے۔ اس اقدام نے ملک بھر میں وزارت سے منسلک، ماتحت اور خود مختار تنظیموں کی پرجوش شرکت دیکھی، جس کے نتیجے میں کئی اہم شعبوں میں متاثر کن نتائج برآمد ہوئے۔
قابل ذکر کامیابیاں::
زیر التواء معاملات کو مؤثر طریقے سے نمٹانا: وزارت نے اپنے منسلک/ ماتحت دفاتر اور خود مختار اداروں کے ساتھ مختلف زمروں میں بیک لاگ کو نمایاں طور پر کم کیا ہے۔
- 53,246 عوامی شکایات کے ازالے کا 100فیصد ہدف حاصل کیا۔
- 2,091 عوامی شکایات کی اپیلوں کو نمٹانے میں 100 فیصد ہدف حاصل کر لیا گیا۔
- 334 پی ایم او کے زیر التواء ہدف کی 100فیصد کلیئرنس۔
فائلوں کا انتظام: وزارت نے اپنی تنظیموں کے ساتھ مل کر 2 لاکھ سے زیادہ فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا، 75,166 فائلوں کو کامیابی سے ختم کیا۔ مزید برآں، مہم کے دوران 8,635 ای فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور 2,362 ای فائلوں کو بند کیا گیا۔
جگہ کا موثر استعمال: تقریباً 1,31,500 مربع فٹ دفتر اور بیرونی جگہ پھر سے حاصل ہو گئی ہے اور اسے خوبصورت بنایا گیا ہے، جس سے کام کے ماحول میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
آمدنی: کباڑ اور ناقابل استعمال مواد کو ٹھکانے لگانے سے 17,64,232 روپے کی آمدنی ہوئی۔
صفائی کے اقدامات: 3,016 مقامات پر صفائی مہم چلائی گئی، جس نے 1,686 کے ہدف کو عبور کیا، ملازمین اور عوام کے لیے کام کے ماحول کو بہتر بنایا۔
سوشل میڈیا مصروفیت: وزارت سوشل میڈیا پر فعال طور پر مصروف ہے،اور اپنی کوششوں اور پیشرفت کی وسیع پیمانے پر تشہیر کرتی ہے۔
مہم کی سرگرمیوں اور پیش رفت کا وزارت کی اعلیٰ سطحوں پر باقاعدگی سے جائزہ لیا گیا۔ مہم کے دوران مختلف مہمات چلائی گئیں جیسے بیداری اور بڑے پیمانے پر عہد کی سرگرمیاں، خون کا عطیہ کیمپ اور ای ایس آئی سی کی طرف سے ہیلتھ چیک اپ مہم وغیرہ۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U: 2719 )
(Release ID: 2071282)
Visitor Counter : 19