وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ محصولات نے 2 سے 31 اکتوبر 2024 کے درمیان خصوصی مہم 4.0 کے دوران 100 فیصد ہدف حاصل کیا


خصوصی مہم 4.0 کے دوران ایک اور بڑے اقدام میں، ڈی او آر نے محکمہ محصولات کے تحت مختلف حکام کے لیے ای-کورٹ حل کا آغاز کیا

Posted On: 06 NOV 2024 4:56PM by PIB Delhi

محکمہ محصولات ( ڈی او آر)نے اپنے ماتحت تمام دفاتر میں خصوصی مہم 4.0 کامیابی سے چلائی ہے۔ محکمہ نے خصوصی مہم 4.0 کے‘تیاری کے مرحلے’ میں مختلف اہداف مقرر کیے تھے۔ 2 سے 31 اکتوبر 2024 تک ‘عمل درآمد کے مرحلے’ میں، ڈی او آر نے کام کی تمام اہم چیزوں میں اہداف کو حاصل کرنے کی پوری کوشش کی، جیسے کہ وی آئی پی حوالہ جات، عوامی شکایات، فائلوں کا جائزہ لینا اور ان کو ختم کرنا۔

ڈی او آر میں تمام افسران نے اضافی کوششیں کیں اور مہم کے دوران اہداف کے 100فیصدحصول کو یقینی بنایا۔ کام کی جگہ اور گردونواح میں سوچھتا (صفائی) کو ادارہ جاتی بنانے پر زور دیا گیا۔

مہم کے تحت30 اکتوبر2024 تک اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس کی تفصیل ذیل میں دی گئی ہے:

  • 1003 عوامی شکایات کے ہدف میں سے 1003 عوامی شکایات کا ازالہ کر دیا گیا ہے۔
  • 15وی آئی پی حوالہ جات کے ہدف کے مقابلے 15وی آئی پی حوالہ جات نمٹا دیے گئے۔
  • 315 ای فائلوں کے ہدف میں سے 315 ای فائلوں کو جائزہ لینے کے بعد بند کر دیا گیا ہے۔
  • 1,646 حقیقی فائلوں (100فیصد) کو جائزہ لینے کے بعد ختم کر دیا گیا ہے۔

پرانا خستہ حال فرنیچر/ فکسچر، دیگر فضلہ/اسکریپ آئٹمز اور ای-ویسٹس(فضلہ) کو ٹھکانے لگا دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں دفتر کی جگہ خالی ہو گئی ہے۔ اس کے نتیجے میں محکمہ کی آمدنی کے طور پر 1,89,100 روپے کی کمائی بھی ہوئی ہے۔

مذکورہ بالا کے علاوہ‘ایک پیڑ ماں کے نام’ مہم کے تحت ڈی او آر نے ڈی او آر اور اس سے منسلک دفاتر میں پودے لگائے۔

ایک اور بڑے اقدام میں، محکمہ محصولات کے تحت مختلف حکام نے ای- کورٹ حل کا آغاز کیا، یعنی اپیلٹ ٹربیونل(ایس اے ایف ای ایم اے)، ایڈجوڈیکیٹنگ اتھارٹی (پی ایم ایل اے)اور اہل اتھارٹی اور ایڈمنسٹریٹر جو دہلی، ممبئی، چنئی اور کولکاتہ میں واقع ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FCBP.jpg

 

ای- کورٹس  حل کے نفاذ کے نتیجے میں کیس مینجمنٹ کے طریقہ کار کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا اور کاغذ کے بغیر فائلنگ، فہرست سازی، جدول سازی ، سماعت اور فیصلے سازی کے قابل بنایا جائے گا۔ یہ کیس کے فریقین کو کیس کی معلومات تک رسائی، پٹیشنز اور دستاویزات کو الیکٹرانک طور پر فائل کرنے اور ان عدالتوں میں بغیر کسی جسمانی حاضری کے بھی انصاف حاصل کرنے میں سہولت فراہم کرے گا۔

اس سے سرکاری اداروں میں آسان، جوابدہ، مؤثر، ذمہ دار اور شفاف کام کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

ڈی او آر سال بھر ایس سی ڈی پی ایم4.0کے دوران اٹھائے گئے اقدامات کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے، تاکہ کام کو ٹھکانے لگانے، دفتر اور عوامی احاطے کی صفائی اور ماحولیات پر مثبت اثر کو یقینی بنایا جا سکے۔

 

*************

 

 

(ش ح ۔ا ک۔ن ع(

U.No 2162

 


(Release ID: 2071219) Visitor Counter : 23


Read this release in: Tamil , English , Hindi