وزارت آیوش
آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کی پہلی بین الاقوامی کانفرنس – مکمل آیوروید کے لئے تحقیق اور عالمی مواقع کے فروغ (اے آر او ایچ اے-2024) کا آج نئی دہلی میں افتتاح
اپے قیام کے محض آٹھ برسوں کے دوران اےآئی آئی اے کی قابل ذکر ترقی کو دیکھ کر واقعی خوشی ہوئی ،نسلی خاندانی علم میں پنہا ں ، آیوروید مجموعی فلاح و بہبود کے لئے قیمتی آگہی فراہم کرتا ہے: ڈاکٹر جسٹس دھننجے یشونت چندرچوڑ، عزت مآب چیف جسٹس آف انڈیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، ہم آج آیوروید کی عالمی پہچان کو مضبوط کر رہے ہیں: جناب پرتاپراؤ جادھو،عزت مآب وزیر مملکت (آزادانہ چارج) وزارت آیوش
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
17 OCT 2024 10:00PM by PIB Delhi
آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اےآئی آئی اے) کی پہلی بین الاقوامی کانفرنس -مکمل آیوروید کے لئے تحقیق اور عالمی مواقع کے فروغ (اے آر او ایچ اے-2024) کاافتتاح آج نئی دہلی میں ہندوستان کے معزز چیف جسٹس ڈاکٹر جسٹس دھننجے یشونت چندرچوڑ نے کیا۔ اس موقع پر آیوش اور صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرتاپراؤ جادھو بھی موجودتھے۔
ویدیہ راجیش کوٹیچا، سکریٹری، وزارت آیوش ؛ ڈاکٹر شیاما کروولا، ڈائریکٹر، گلوبل ٹریڈیشنل میڈیسن سنٹر، ڈبلیو ایچ او، جام نگر، گجرات بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل مادھوری کانیتکر، وائس چانسلر، مہاراشٹر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (ایم یوایچ ایس)، پدم بھوشن پروفیسر شیو کمار سرین، ڈائریکٹر، آئی ایل بی ایس اور اے آئی آئی اے کی ڈائریکٹر پروفیسر (ڈاکٹر) تنوجا نیساری نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس مکمل آیوروید کے لئے تحقیق اور عالمی مواقع کے فروغ (اے آر او ایچ اے-2024) آج 17 اکتوبر سے 19 اکتوبر 2024 تک منعقد ہونے والی ہے۔
عزت مآب چیف جسٹس آف انڈیا ڈاکٹر جسٹس دھننجے یشونت چندرچوڑ نے اپنے افتتاحی خطاب کے دوران کہا کہ ’’مجھے اےآر او ایچ اے2024کا حصہ بننے کا اعزاز حاصل ہے؛ یہ دن آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اےآئی آئی اے) کے 8ویں یوم تاسیس کا بھی دن ہے ۔مجھے یہ دیکھ کر واقعی خوشی ہوئی ہے کہ کس طرح اےآئی آئی اے نے صرف آٹھ سالوں میں قابل ذکر ترقی کی ہے، جس کی بنیاد تحقیق پر مبنی آیوروید کو فروغ دینے کے مینڈیٹ کے ساتھ رکھی گئی ہے۔ انسٹی ٹیوٹ تین اہم ستونوں ،تیسرے درجے کی دیکھ بھال، تحقیق اور ماہرین تعلیم پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ میں آیوروید کا پرجوش حامی ہوں۔ مخصوص بیماریوں سے نمٹنے کے علاوہ، آیوروید طب، غذائیت،میڈی ٹیشن،یوگا اور طرز زندگی کے توازن کے ذریعے مجموعی صحت کو فروغ دیتا ہے۔نسلی خاندانی حکمت سےمنسلک آیوروید مربوط فلاح و بہبود میں قیمتی بصیرت پیش کرتا ہے۔آیوش ریسرچ پورٹل کا آغاز آیورویدک تحقیق اور تعلیم کے لیے ایک اہم پیش رفت کی نشاندہی کرتا ہے۔
اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، آیوش کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر، جناب پرتاپراؤ جادھو نے کہا کہ ’’جب ہم آیوروید کی وسیع صلاحیتوں کو تلاش کرنے کے لیے جمع ہو رہے ہیں، میں آپ کی لگن کی تعریف کرتا ہوں۔ روایتی حکمت کو جدید سائنس کے ساتھ جوڑنا، جو کہ وقت کی ضرورت ہے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، ہم آج آیور وید کی عالمی پہچان کو مضبوط کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم کی کوششوں کے بعد آیور وید کی معتبریت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور میں ان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے آیوروید کی وزارت سونپ دی تاکہ میں لاکھوں لوگوں کی خدمت کرسکوں۔میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کے تحت آیوروید کی وزارت سے متعلق تمام امنگوں کو پورا کرنے کے تئیں عہد بند ہوں۔’ آیوش کی وزارت تحقیق، اختراعات اور آیوروید کو صحت کی بنیادی دیکھ بھال میں شامل کرنے کو فروغ دینے اور اس کی حمایت کے لیے پرعزم ہے۔‘
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، آیوش کی وزارت کے سکریٹری، ویدیہ راجیش کوٹیچا نے کہا،’’آیوش کی وزارت اگلے پانچ سالوں میں آیوروید کے 5 کلیدی بوٹینکل تیار کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ہم ان بوٹینکل کے لیے عالمی سطح پر تسلیم شدہ روایتی ادویات کے برابر ایک معیار تیار کر رہے ہیں۔اس لیے ہم نے پہلے ہی اس پر کام شروع کر دیا ہے، اور یہ بہت نئی چیز ہے اورہم کوشش کے لیے پرعزم ہیں۔‘‘
ڈاکٹر شیاما کروولا، ڈائریکٹر، گلوبل روایتی میڈیسن سینٹر، ڈبلیو ایچ او، جام نگر، گجرات نے کہا’’ہم واقعی ،آیوش کی وزارت ،حکومت ہند کا انتہائی سخاوت، قیادت اور روایتی ادویات کو عالمی سطح پر اچھا بنانے کے وژن کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں، جس سے دنیا کے تمام لوگوں کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔پہلے ہی، یہ قیادت عالمی سطح پر اثرات مرتب کر رہی ہے۔ ہم نے برکس اور دیگر علاقائی کانفرنسوں میں جی 20 کی قیادت کو دیکھا ہے۔ تمام لوگوں کی صحت اور تندرستی کے لیے روایتی ادویات اور اس کے تعاون کو نوٹ کیا ہے،طریقوں اور رہنما خطوط کی ترقی کے ساتھ تحقیقی تعاون کے ساتھ اس کا تکنیکی اثر بھی پڑ رہا ہے۔ ‘‘
اےآر او ایچ اے-2024 میں ذاتی اور ورچوئل دونوں طرح سے لوگ شریک ہوں گے ، جو شرکاء کے لیے ایک بے مثال موقع فراہم کرے گی۔ اس عالمی تقریب میں گفتگو کا موضوع ہوگا’’ مکمل آیوروید کے لئے تحقیق اور عالمی مواقع کے فروغ ‘‘۔ کانفرنس کا ایجنڈا مختلف موضوعات پر محیط ہے جس میں، آیوروید ایتھنو میڈیسن ، کوالٹی کنٹرول ، معیار سازی ، ڈائیگنوسس ، ڈرگ ڈلیوری ،ایوی ڈینس پر مبنی سمجھ ، اور گلو بلائیزیشن شامل ہیں۔اس میں معروف برانڈز اور اداروں کے اسٹالز، جڑی بوٹیوں کی مصنوعات، صحت مندانہ حل، آیورویدک علاج، تحقیقی اختراعات اور تعلیمی مواقع پیش کیے گئے ہیں۔
کانفرنس میں تین روزہ ورکشاپس اور 15 سائنسی سیشنز شامل ہیں، جن میں 400 سے زیادہ تحقیقی مقالے پیش کیے گئے ہیں۔ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کی معروف تنظیموں جیسے لندن اسکول آف ہائجین اینڈ ٹراپیکل میڈیسن، ایف آئی جی زیڈ جرمنی، اے آئی ایس ٹی جاپان، ویسٹرن سڈنی یونیورسٹی آسٹریلیا، یو ایچ این کناڈا، اور آئی جی آئی بی، اے آئی آئی ایم ایس، سی ایس آئی آر،آئی آئی ٹی جیسے قومی اداروں کے ساتھ علمی اور سائنسی تعاون کے ذریعے 74 سے زیادہ ممالک میں عالمی سطح پر موجودگی ہے ۔
***************
ش ح ۔ ف ا ۔م ش
U. No.2101
(ریلیز آئی ڈی: 2070808)
وزیٹر کاؤنٹر : 52