ایٹمی توانائی کا محکمہ
انڈین ریئر ارتھس لمیٹیڈ( آئی آر ای ایل) اور یو ایس ٹی- کامینو گورسک ٹائیٹنا اینڈ میگنشیم پلانٹ جے ایس سی،(یو کے ٹی ایم پی جے ایس سی) قزاقستان نے ہند- قزاق جوائنٹ وینچر کمپنی( جے وی سی ) کے قیام کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کئے، آئی آرای یو کے ٹائیٹنیم لمٹیڈ ہندوستان میں ٹی آئی سلیگ بنائے گا
Posted On:
05 NOV 2024 8:29AM by PIB Delhi
آئی آر ای ایل (انڈیا) لمیٹڈ،( آئی آر ای ایل) سی پی ایس یومحکمہ جوہری توانائی(ڈی اے ای) کے تحت، حکومت ہند اور یو ایس ٹی کامینو گورسک ٹائیٹنا اینڈ میگنشیم پلانٹ جے ایس سی،(یو کے ٹی ایم پی جے ایس سی) قزاقستان نے ہند- قزاق جوائنٹ وینچر کمپنی( جے وی سی ) قائم کرنے کے لئے ایک معاہدے پر دستخط کئے۔ جس کے تحت آئی آر ای یو کے ٹائیٹینیم لمیٹیڈہندوستان میں ٹی آئی سلیگ بنانئے گا ۔یہ معاہدہ ڈاکٹر دیپندر سنگھ، چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر، آئی آر ای ایل (انڈیا) لمیٹڈ اور محترمہ اسیم ماموتووا، صدر یو کے ٹی ایم پی اے ایس سی کے درمیان اگست میں ہندوستان کی جانب سے ڈاکٹر اے کےموہنتی، سکریٹری ڈی اے ای اور چیئرمین، جوہری توانائی کمیشن (اے ای سی) اور جناب ایران شارخان، جمہوریہ قازقستان کے صنعت و تعمیر کے نائب وزیر جناب یرمیک کوشربایف، جمہوریہ قازقستان کے مشرقی قازقستان علاقے کے اکم اور جمہوریہ قازقستان سے ہندوستان میں جمہوریہ قازقستان کے سفیر جناب نورلان ژالگاس بائیف کی موجودگی میں ہوا تھا ۔
جے وی سی ہندوستان میں ٹائٹینیم ویلیو چین کو فروغ دینے میں ایک محرک کے طور پر کام کرے گا کیونکہ یہ کم درجے کےایلمینائٹ کو اعلیٰ درجے کے ٹائٹینیم فیڈ اسٹاک میں تبدیل کرے گا اور اس کے نتیجے میں ریاست اوڈیشہ میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔یو کے ٹی ایم پی جے ایس سی کی طرف سے آف ٹیک کا انتظام ملک کے لیے قیمتی فاریکس لانے اور یو کے ٹی ایم پی جے ایس سی کو خام مال کے تحفظ میں مدد فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس طرح،آئی آر ای ایل اور یو کے ٹی ایم پی جے ایس سی کے درمیان جے وی سی دونوں کمپنیوں کی برانڈ کار کردگی میں اضافہ کرے گا اور ساتھ ہی ٹائٹینیم ویلیو چین میں ہندوستان اور قازقستان کے لیے ترقی کے انجن کے طور پر کام کرے گا۔
آئی آر ای ایل اوڈیشہ میں سرپلس ایلمینائٹ پیدا کرتا ہے اور دنیا بھر میں معیاری معدنیات اور نایاب زمین کے مرکبات کی فراہمی کے لیے بہت مشہور ہے۔ یو کے ٹی ایم پی جے ایس سی، قازقستان دنیا کے سب سے بڑے عمودی طور پر مربوط ٹائٹینیم پروڈیوسرز میں سے ایک ہے، خام مال نکالنے سے لے کر اعلیٰ ویلیو ایڈڈ مصنوعات تک جس میں ٹائٹینیم ا سپنج اور انگوٹ شامل ہیں۔یو کے ٹی ایم پی جے ایس سی کی مصنوعات ایرو اسپیس انڈسٹری کے تمام عالمی مینوفیکچررز کے ذریعہ تصدیق شدہ ہیں۔ بوئنگ اور ایئربس۔ صد فیصد ٹائٹینیم مصنوعات انتہائی ترقی یافتہ ممالک کو برآمد کی جاتی ہیں۔
جوائنٹ وینچر کمپنی اوڈیشہ سے آئی آر ای ایل کے ایلمینائٹ کا استعمال کرتے ہوئے ٹائٹینیم سلیگ تیار کرنے کے لیے ٹائٹینیم ویلیو چین میں پلانٹ قائم کرکے متعلقہ کمپنیوں کی طاقت کو ہم آہنگ کرنے کا تصور پیش کرتی ہے۔ ٹائی سلیگ یو کے ٹی ایم پی جے ایس سی پیدا کرنے کی ٹیکنالوجی فراہم کرے گا اور ان پٹ کے لیے منظور شدہ مقدار کو اپنےٹی آئی اسپنج پلانٹ میں لے جائے گا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر اے کے موہنتی، سکریٹری، ڈی اے ای نے آئی آر ای ایل (انڈیا) لمیٹڈ کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ نئی ہند-قزاق جوائنٹ وینچر کمپنی (جے وی سی ) جو ڈی اے وی کی پلاٹینم جوبلی سال میں قائم کی جا رہی ہے، ملک میں ٹائٹینیم سلیگ کی پیداوار کے میدان میں آتم نبھر بھارت کے لیے راہ ہموار کرے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔م ح ۔رض
U-2090
(Release ID: 2070774)
Visitor Counter : 31