جل شکتی وزارت
جناب اشوک کے کے مینا نے جل شکتی کی وزارت میں پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے کے سکریٹری کا چارج سنبھالا
Posted On:
01 NOV 2024 4:55PM by PIB Delhi
جناب اشوک کمار کالورام مینا، آئی اے ایس (اڈیشہ: 1993) نے 31.10.2024 کو سی جی او کمپلیکس، نئی دہلی میں پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے، جل شکتی کی وزارت میں سکریٹری کے طور پر چارج سنبھال لیا۔ جناب مینا نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) کانپور سے کمپیوٹر سائنس میں بی ٹیک اور انامالائی یونیورسٹی سےمعاشیات میں ایم اے کیا ہے۔ انہوں نے ڈیوک یونیورسٹی کے سانفورڈ اسکول آف پبلک پالیسی سے پبلک فنانس میں بین الاقوامی ترقیاتی پالیسی (ایم آئی ڈی پی) میں ماسٹرس کیا ہے۔
جل شکتی وزارت میں پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے(ڈی ڈی ڈبلیو ایس)میں دوماہ تک اسپیشل ڈیوٹی کے افسر(اوایس ڈی)کے طورپر خدمات انجام دینے کے بعد جناب مینا ڈی ڈی ڈبلیو ایس،جل شکتی وزارت کے سیکریٹری کا عہدہ سنبھال رہے ہیں۔اس سے پہلے انہوں نے 29 اگست 2022 سے 16 اگست 2024 تک فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے چیئرمین اور ایم ڈی کے طور پر خدمات انجام دی ہیں۔
جناب مینا 20 اپریل 2011 سے 2 اگست 2014 تک مرکزی ڈیپوٹیشن پر تھے، جہاں انہوں نے وزارت دفاع میں جوائنٹ سکریٹری کی حیثیت سے اور عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے محکمے میں ڈائریکٹر (ویجی لینس) کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔
اپنے پہلے مرکزی ڈیپوٹیشن کے دور میں، 3 مئی 2001 سے 31 جولائی 2005 تک، انہوں نے محکمہ تجارت اور صنعت میں ڈپٹی سیکریٹری اور مرکز میں دیگر عہدوں پر کام کیاہے۔
جناب مینا نے ریاست اڈیشہ میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں جن میں پرنسپل سکریٹری، مالیات، پنچایتی راج اور دیہی ترقی وغیرہ شامل ہیں۔
*************
ش ح ۔ ع و ۔ م ا
UNO-2009
(Release ID: 2070178)
Visitor Counter : 11
Read this release in:
Tamil