الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جامع ترقی کے لیے دیہی بھارت  کی ڈیجیٹل تبدیلی


دیہی  بھارت  کو بااختیار بنانا: ڈیجیٹل رسائی اور اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے 4,740 ڈیجیٹل انڈیا کامن سروس سینٹرز قائم کیے جائیں گے

بھارت بھر میں ڈی آئی سی ایس سی ایس قائم کیے جا رہے ہیں۔ پیلی بھیت اور گورکھپور پیش رفت کررہے ہیں کیونکہ وہاں ڈی آئی سی ایس سی پروجیکٹ تقریباً 2000 مراکز کے ساتھ شروع کیا جائے گا

ای گورننس، مالیات، تعلیم اور ٹیلی میڈیسن خدمات کو تیز رفتار انٹرنیٹ اور ضروری خدمات سے لیس کرکے دیہی علاقوں کے قریب لایا جائے گا

Posted On: 01 NOV 2024 12:59PM by PIB Delhi

دیہی بھارت میں ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے اور ڈیجیٹل خدمات کو ہر شہری تک پہنچنےکو یقینی بنانے کے ایک اہم قدم کے تحت، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی وائی ٹی) ڈیجیٹل انڈیا کامن سروس سینٹر (ڈی آئی سی ایس سی) پروجیکٹ شروع کر رہی ہے، جس کی شروعات پیلی بھیت اور گورکھپور سے ہو رہی ہے۔ یہ اقدام 10 اضلاع میں تقریباً تمام گرام پنچایتوں میں ایک ماڈ ل ڈی آئی سی ایس سی سنٹر قائم کرے گا، اورملک بھر میں کل 4,740 مراکز ہوں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Z4DN.jpg

 

بھارت بھر میں ڈی آئی سی ایس سی ایس

خاص طور پرپیلی بھیت میں 720 ڈی آئی سی ایس سی مراکز قائم کیے جائیں گے جب کہ اتر پردیش کے گورکھپور  میں 1,273 مراکز ہوں گے۔ اضافی مقامات میں 870 مراکز ہوں گے،جس میں چھترپتی سمبھاجی نگر (پرانا اورنگ آباد، مہاراشٹر)، 309 کے ساتھ چمبا (ہماچل پردیش)، 589 کے ساتھ کھمم (تلنگانہ)، 288 کے ساتھ گاندھی نگر (گجرات)، 100 کے ساتھ ممیت (میزورم)، 415کے ساتھ جودھپور (راجستھان)،95 کے ساتھ  لیہہ (لداخ) ،اور پڈوچیری ریاست میں ڈی آئی سی ایس سی ایس کے81مراکز ہوں گے۔ ان مراکز کے نفاذ اور تکنیکی نگرانی کا مرکزی انتظام سی ایس سی ای۔ گورننس سروسز انڈیا لمیٹڈ کرے گا۔

 

 3,160.88  لاکھ روپئے کے بجٹ کے ساتھ، اس پروجیکٹ کو ابتدائی طور پر چھ ماہ تک چلانے کے لیے تیار کیا گیا ہے، اس کے نو ماہ تک توسیع کئےجانے کا امکان ہے۔ اس کا بنیادی مقصد ایک مربوط پلیٹ فارم بنانا ہے جو دیہی شہریوں کو مالی اور تجارتی خدمات کے ساتھ ساتھ ضروری ای-گورننس خدمات فراہم کرناہے۔ پیلی بھیت میں سی ایس سی مراکز متعدد خدمات  فراہم کریں گے جن میں آدھار رجسٹریشن، بینکنگ، مالیاتی منصوبہ بندی، ٹیلی قانون، ٹیلی میڈیسن، تعلیم، اور ای کامرس سپورٹ شامل ہیں۔

ترقیاتی مہم کے فروغ کے لیے تیز رفتار انٹرنیٹ

ہر سی ایس سی مرکز تیز رفتار براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی اور جدید ابنیادی ڈھانچےسے لیس ہو گا تاکہ ایک ملٹی فنکشنل سروس سینٹر کے طور پر کام کر سکے۔ اس پروجیکٹ کا مقصد گاؤں کی سطح کے کاروباری افراد (وی ایل ای ایس) کو بااختیار بنانا، مقامی اقتصادی ترقی کو فروغ دینا اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ یہ اقدام تکنیکی نگرانی کےمرکزی نظام کے  ذریعے شفاف اور پائیدار خدمات کی فراہمی کو بھی یقینی بنائے گا۔

مزید برآں، جی پی ایس سے چلنے والی موبائل وین کو سرکاری اسکیموں کو فروغ دینے اور ضروری خدمات براہ راست دور دراز علاقوں تک پہنچانے کے لیے تعینات کیا جائے گا۔ اس جامع نقطہ نظر سے ڈیجیٹل خواندگی کو نمایاں طور پر بڑھانے اور پیلی بھیت اور گورکھپور دونوں میں خدمات تک رسائی کو بہتر بنانے کی امید ہے۔

ٖڈی آئی سی ایس سی پروجیکٹ اہم ڈیجیٹل خدمات فراہم کرکے ان خطوں کوپوری طرح تبدیل کرنے کے لیے تیار ہے  جس سے مقامی کاروباری افراد کو بااختیار بنایا جا سکے گا اور جامع ترقی کو فروغ دی جا سکے گی۔ ڈیجیٹل تقسیم کو دور کرتے ہوئے اور ضروری خدمات تک رسائی کو بڑھا کر، اس اقدام کا مقصد پیلی بھیت اور گورکھپور کے معاشی حالات کو بہتر بنانا ہےاور انہیں وسیع تر ڈیجیٹل معیشت میں ضم کرنا ہے۔

****

ش ح۔ م م ع۔ش ا

UNO-1996




(Release ID: 2070097) Visitor Counter : 15


Read this release in: Tamil , English , Hindi