سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر نے گاندھی میموریل کیمپ کالج میں ماتا سرسوتی آڈیٹوریم کا افتتاح کیا


قومی تعلیمی پالیسی معاصر ہندوستان کے تقاضوں کے مطابق ہندوستان کے تعلیمی شعبے کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

ملک بھر میں اسٹارٹ اپ کی نمائشیں منعقد کی جا رہی ہیں، جن سے طلبہ وطالبات کو سائنس اور ٹیکنالوجی کی پہل میں شامل ہونے کی ترغیب ملتی ہے

Posted On: 31 OCT 2024 7:50PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج یہاں گاندھی میموریل کیمپ کالج میں ’’ماتا سرسوتی آڈیٹوریم‘‘ کا افتتاح کیا۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ حکومت نے معاصر ہندوستان کے تقاضوں کے مطابق ہندوستان کے تعلیمی شعبے کے احیائے نو کے ایک عظیم مشن کا آغاز کیا ہے۔

قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) 2020 کی بنیادی خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس تعلیمی پالیسی کے ذریعہ تعلیمی کورسز کا انتخاب کرتے وقت طلبہ وطالبات کو اپنے والدین اور ساتھیوں کے ذریعہ مسلط کردہ پسند کا قیدی بننے سے آزاد رہنے کی بنیاد فراہم ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) کے نفاذ سے طلبہ وطالبات اب اپنی صلاحیتوں کے مطابق اعلیٰ تعلیمی کورسز کا انتخاب کرنے کے لیے آزاد ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017BIJ.jpg

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ جمعرات کے روز جموں میں گاندھی میموریل کیمپ کالج میں "ماتا سرسوتی آڈیٹوریم" کا افتتاح کرنے کے بعد مجمع سے خطاب کرتے ہوئے

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اساتذہ سے اپیل کی کہ وہ طلبہ وطالبات کی موروثی صلاحیتوں کی نشاندہی کریں اور اسی کے مطابق ان کی رہنمائی کریں تاکہ وہ ملک کی تعمیر میں اپنا کردار ادا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک دیگر ممالک کے برابر ہے، بالخصوص تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی اور اسٹارٹ اپس کے لحاظ سے ہم دوسروں کی برابری پر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستان اسٹارٹ اپس کے معاملے میں نمبر 3 پر ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے طلبہ وطالبات کے روشن مستقبل کی راہ ہموار کرنے میں اساتذہ کے تعمیری کردار پر زور دیا۔ انہوں نے ماہرین تعلیم سے اپیل کی کہ وہ اپنے طلبہ کو علم حاصل کرنے کے لیے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دیں، انہوں نے مزید کہا کہ ان دنوں کفایتی لٹریچر آسانی سے دستیاب ہے۔ ہمالیہ کے دریافت شدہ حیاتیاتی وسائل کو استعمال کرنے کی اپیل کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ان میں ہندوستان کی معیشت کی قدر میں اضافہ ہونے کی صلاحیت ہے۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طلبہ وطالبات کو اسٹارٹ اپ کی پہل کو اپنانے کی ترغیب دیں جو ذاتی روزگار کے نئے شعبے بن کر ابھرے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0024D67.jpg

وزیر موصوف نے بتایا کہ حکومت نے اسٹارٹ اپس کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ملک بھر میں اسٹارٹ اپ کی نمائشیں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایسی ہی ایک نمائش جلد ہی سری نگر میں منعقد کی جائے گی۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پرپل ریولیوشن کی کامیابی کو اجاگر کیا جس سے جموں و کشمیر کو اسٹارٹ اپس کے عالمی نقشے میں لایا گیا ہے۔

******

ش ح۔م ش ع۔  ول

Uno-1974


(Release ID: 2069946) Visitor Counter : 13


Read this release in: English , Hindi