عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
این سی جی جی کے زیر اہتمام بیمسٹیک سول سرونٹ کے لیے پہلے وسط کیرئیر ٹریننگ پروگرام کا کامیابی سے اختتام
بیمسٹیک ممالک کے 36 سرکاری ملازمین نے صلاحیت سازی کے پروگرام میں حصہ لیا
Posted On:
26 OCT 2024 11:41AM by PIB Delhi
نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی) نے خلیج بنگال پہل برائے کثیر شعبہ جاتی تکنیکی اور اقتصادی تعاون (بیمسٹیک ) ممالک کے سرکاری ملازمین کے لیے اپنا پہلا وسط کیرئیر ٹریننگ پروگرام کا کامیابی کے ساتھ اختتام کیا ۔ یہ پروگرام 14 اکتوبر سے 25 اکتوبر 2024 تک مسوری اور نئی دہلی میں منعقد کیا گیا تھا۔ دو ہفتے کے پروگرام میں سری لنکا، میانمار، نیپال، اور بھوٹان کے ڈپٹی کمشنروں ، اسسٹنٹ ڈویژنل سیکرٹریوں، کمشنروں ، اور ڈپٹی ڈائریکٹروں سمیت ان 36 اعلیٰ حکام کو اکٹھا کیا گیا جو اہم وزارتوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ پروگرام کا مقصد علاقائی تعاون کو فروغ دینا اور گورننس کی صلاحیتوں کو بڑھاناہے۔
جناب سریندر کمار باگڈے، ڈائریکٹر جنرل، این سی جی جی نے مختلف ممالک کے سرکاری ملازمین کے درمیان علم کے تبادلے اور باہمی افہام و تفہیم میں سہولت فراہم کرنے کے پروگرام کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نےاین سی جی جی کے ایک شفاف، جوابدہ، اور ڈیجیٹل طور پر چلنے والے گورننس ماڈل کی تخلیق کے لیے لگن پر زور دیا جو پائیدار ترقی کی بنیاد کے طور پر کام کرتا ہے۔ انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے ممالک میں افہام و تفہیم کو نافذ کریں اور کسی بھی رہنمائی کے لیے این سی جی جیسے اداروں سے رابطہ کریں۔
سیشن کے مہمان خصوصی، ڈی اے آر پی جی کے سکریٹری، شری وی سری نواس نے اپنے خطاب میں "کم سے کم حکومت، زیادہ سے زیادہ حکمرانی " کے ہندوستان کے اصول کے مطابق، عوامی خدمات کی فراہمی میں ڈیجیٹل کاری کے تبدیلی کے اثرات پر زور دیا۔ انہوں نے ڈیجیٹل آلات کے ذریعہ خدمات کی فراہمی کے آخری میل تک پہنچنے میں ہندوستان کی پیشرفت کے بارے میں بات کی اور شکایات کے ازالے کے لیے پروکیورمنٹ، فنٹیک، اور سی پی جی آر اے ایم میں کامیاب حکمرانی کے ماڈل پر روشنی ڈالی۔ اس کے بعد انہوں نے باہمی افہام و تفہیم پر زور دیا جس کے نتیجے میں پوری قوم میں بہتر حکمرانی ہو سکتی ہے۔
سری لنکا، میانمار، نیپال، اور بھوٹان سے آئے تربیتی پروگرام کے شرکاء کے بارے میں تاثرات دیتے ہوئے پروگرام کی تیاری کے لیے این سی جی جی کا شکریہ ادا کیا۔ شرکاء نے اپنے اہم خیالات کا اشتراک کیا اور بتایا کہ یہ پروگرام ان کے لیے اپنے اپنے ممالک میں شہریوں کی خدمت کے لیے کس طرح سود مند ہوگا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ این سی جی جی نے اب تک مختلف ممالک سے 5000 سے زیادہ سینئر اور وسط کیریئر کے افسران کو تربیت دی ہے۔ نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس، جو 2014 میں قائم کیا گیا تھا، ہندوستان اور دیگر ممالک کے سرکاری ملازمین کو تربیت دینے کا پابند ہے۔ سالوں کے دوران، مرکز نے بنگلہ دیش، کینیا، تنزانیہ، تیونس، سیشلز، گیمبیا، مالدیپ، سری لنکا، افغانستان، لاؤس، ویتنام، نیپال، بھوٹان، میانمار، ایتھوپیا، اریٹیریا، صومالیہ، جنوبی افریقہ، انڈونیشیا، مڈغاسکر، فجی، موزمبیق اور کمبوڈیا اور دیگر جیسے 33 ممالک کے افسران کو کامیابی سے تربیت دی ہے۔ ۔
ایسوسی ایٹ پروفیسر اور کورس کوآرڈینیٹر ڈاکٹر اے پی سنگھ نے پروگرام کا ایک جائزہ پیش کیا جس میں تعلیمی نشستوں اور سرکاری ملازمین کے اہلکاروں کے لیے طے شدہ فیلڈ دوروں کے بارے میں مختصر معلومات بھی شامل ہیں۔ پورے پروگرام کی نظامت کورس کوآرڈینیٹر ڈاکٹر اے پی نے کی۔ پروفیسر ڈاکٹر ایم کے بھنڈاری کی تربیت اسسٹنٹ جناب سنجے دت پنت، این سی جی جی ینگ پروفیشنل محترمہ مونیشا نے کروائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض (
1773
(Release ID: 2068438)
Visitor Counter : 27