سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی وزارت اور  عالمی بینک نے‘کمزور آبادیوں کے لیے اقتصادی شمولیت’ کے موضوع پر ایک سیمینار کی میزبانی کی

Posted On: 25 OCT 2024 6:35PM by PIB Delhi

توجہ - کامیاب بین الاقوامی طریقوں سے بصیرت کو مربوط کرکے ہندوستان کے سماجی تحفظ کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانا

سماجی انصاف اور  تفویض اختیارات کی مرکزی وزارت( ایم او ایس جے ای) نے آج نئی دہلی میں عالمی بینک کے تعاون سے ‘کمزور آبادیوں کے لیے اقتصادی شمولیت’ پر ​​ایک سیمینار کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ یہ سیمینار مشاورت کے ایک جاری سلسلے کا حصہ ہے، جس میں کامیاب بین الاقوامی طریقوں سے بصیرت کو یکجا کرکے ہندوستان کے سماجی تحفظ کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001C7EZ.jpg

ایک غیر قرض دینے والے تکنیکی امداد کے فریم ورک کے تحت وزارت کا عالمی بینک کے ساتھ تعاون ایسے عمل کی تشکیل کی کوشش کرتا ہے جو معاشرے کے کمزور طبقوں کو سماجی تحفظ فراہم کرنے کے لیے وقف ہے۔ اس کا بنیادی مقصد سماجی تحفظ کے منصوبوں کی مؤثریت کو بڑھانا ہے، تاکہ سب سے زیادہ پسماندہ کمیونٹیز کو مضبوط اور بروقت حمایت مل سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002A9NX.jpg

تقریب کا آغاز سکریٹری( ڈی او ایس جے ای) جناب امیت یادو کے استقبالیہ خطاب سے ہوا، جنہوں نے بحث کے لیے ایک بامقصد لہجہ قائم کیا۔ اپنے خطاب میں جناب یادو نے کہاکہ ہمارا محکمہ اپنی مختلف اسکیموں اور پروگراموں کے ذریعے اپنے مینڈیٹ کو پورا کرتا ہے، جو معاشرے کے سب سے بے سہارا طبقوں پر مرکوز ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ہمارا محکمہ ان آبادی کے طبقوں کی بہتر سمجھ حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ اس کے لیے ہم اس شعبے میں کام کرنے والے لوگوں/تنظیموں کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔ ہم بہتر طریقے سے اپنے منصوبوں کے نفاذ کے لیے غیر سرکاری تنظیموں، نالج پارٹنرز، مذہبی تنظیموں کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ سب سے زیادہ ضرورت مند تک فوائد پہنچ سکے۔یہ سیمینار سلسلہ ایسی ہی ایک  پہل کا نتیجہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003VATR.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0049AH6.jpg

دیہی ترقی کی وزارت (ایم او آر ڈی)  کے سکریٹری جناب شیلیش کمار سنگھ، ہنر مندی کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای)کے سکریٹری جناب اتل کمار تیواری کے کلیدی خطابات نےشہری اور دیہی علاقوں میں معاشی کمزوریوں سے نمٹنے کے لیے ایک جامع سماجی تحفظ کے فریم ورک کے لیے حکومت کے عزم کو اجاگر کیا۔

شری اجے سریواستو، اقتصادی مشیر ( ڈی او ایس جے ای ) نے اس شعبے میں محکمہ کی کچھ مداخلتوں کا ایک جائزہ پیش کیا۔ محترمہ سواتی شرما، جوائنٹ سکریٹری (ایم او آر ڈی) نے قومی دیہی  ذریعہ معاش(این آر ایل ایم) کے تبدیلی کے اثرات پر مزید بصیرت کا اشتراک کیا۔ محترمہ شالینی پانڈے، ڈائریکٹر، وزارت ہاؤسنگ اور شہری امور( ایم او ایچ یو اے) نے شہری اقتصادی لچک میں سواندھی اسکیم کے کردار پر تبادلۂ خیال کیا، جبکہ جناب امت مینا، ڈپٹی سکریٹری ( ایم ایس ڈی ای) نے اسکل اپ گریڈیشن کے لیے وزارت کے اقدامات کے بارے میں اپ ڈیٹس کا اشتراک کیا۔

عالمی بینک کی جانب سے محترمہ دلال موسیٰ ، سینئر ماہر اقتصادیات مسٹر مدریس عبدالحی محمد، سینئر سماجی تحفظ کے ماہر، اور محترمہ انیقہ رحمان سینئر سماجی تحفظ اقتصادیات نے عالمی بصیرتیں پیش کیں۔ان کے نقطہ نظر نے ہندوستان کے سماجی حفاظتی نظام کو آگے بڑھانے میں بین الاقوامی تعاون کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔ جے-پال ساؤتھ ایشیا میں  لیڈ(پالیسی) محترمہ پارکرما چودھری نے پسماندہ گروپوں کے لیے مؤثر اقتصادی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے مقامی اور عالمی بہترین طریقوں کو یکجا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

یہ سیمینار تعاون اور شواہد پر مبنی نقطہ نظر کے ذریعے ہندوستان کے سماجی تحفظ کے نظام کو تقویت دینے میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔ سماجی انصاف اور  تفوض اختیارات کی وزارت خدمات کی فراہمی کو وسیع کرنے اور ملک کی کمزور آبادیوں کے لیے پائیدار مدد فراہم کرنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

ش ح۔ م ع ن۔س ع س

ٗUNO-1746

 


(Release ID: 2068243) Visitor Counter : 30


Read this release in: English , Hindi