زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
جے آئی سی اے انڈیا کے نئے چیف نمائندے جناب تکورو تاکیوچی نے سکریٹری جناب دیویش چترویدی سے خیرسگالی ملاقات کی
Posted On:
25 OCT 2024 6:23PM by PIB Delhi
جاپان بین الاقوامی تعاون ایجنسی(جے آئی سی اے)انڈیا کے چیف نمائندے جناب تکورو تاکیوچی نے آج نئی دہلی کے کرشی بھون میں محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود (ڈبلیو اے اینڈ ایف ڈبلیو) کے سکریٹری ڈاکٹر دیویش چترویدی سے ایک خیرسگالی ملاقات کی۔ ڈاکٹر چترویدی نے ہندوستان میں جے آئی سی اے کے چیف نمائندے کے طور پر ان کے حالیہ تقرری پر جناب تاکیوچی کو مبارکباد پیش کی اور زراعت اور اس سے منسلک شعبوں میں ہندوستان اور جے آئی سی اے کے درمیان گہرے تعاون کے لیے مثبت امید ظاہر کی۔

ڈاکٹر چترویدی نے ہندوستان کی زرعی ترقی کو آگے بڑھانے میں ریاستوں کے اہم کردار پر زور دیا اور کہا کہ جے آئی سی اےکی مدد سے جاری تین پروجیکٹ ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور ہریانہ میں اس وقت نافذ کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے دیگر ریاستوں میں مزید تعاونی منصوبوں کے امکانات کو بھی اُجاگر کیا۔

ڈاکٹر چترویدی نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ہندوستان کو ایک عالمی فوڈ باسکٹ کے طور پر رکھنے کے وژن کا اعادہ کیا۔ انہوں نے ہندوستانی زراعت کو جدید بنانے کے لیے تین اہم ترجیحات کا خاکہ پیش کیا:عالمی منڈیوں تک رسائی کے لیے برآمد پر مبنی ویلیو ایڈڈ باغبانی کی مصنوعات کو پھیلانا، آئی او ٹی اور اے آئی کے ذریعے درست زراعت کی ترغیب دینا اور مضبوط ڈیجیٹل پبلک بنیادی ڈھانچہ تیار کرنا۔ ڈاکٹر چترویدی نے اس بات پر زور دیا کہ یہ قابل توجہ شعبے ایک قوی، مسابقتی اور جدید زرعی شعبے کی تعمیر کے لیے ضروری ہیں۔
جناب تاکیوچی نے پائیدار اور آب و ہوا سے مزاحم زراعت کو فروغ دینے، پیداواری صلاحیت بڑھانے، فصلوں کے تنوع کو سپورٹ کرنے اور نئی زرعی ٹیکنالوجیز جیسے کہ کنٹرول شدہ ماحولیات کی زراعت کو آگے بڑھانے کے لیے جے آئی سی اے کے عزم سے آگاہ کیا۔ انہوں نے تکنیکی تعاون، پالیسی قرض دینے اور ڈرون اور اے آئی جیسی جدید ٹیکنالوجیز کے انضمام میں تعاون کرنے میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔

میٹنگ نے ہندوستانی اور جاپانی یونیورسٹیوں کے درمیان طلباء کے تبادلے کے ساتھ ساتھ پروجیکٹ ریاستوں میں ہنر اور علم کو بڑھانے کے لیے صلاحیت سازی کے پروگراموں کے ذریعے تحقیق اور تعلیمی تعاون کو بڑھانے کے مواقع پر بھی روشنی ڈالی۔
میٹنگ میں این آر ایم اور باغبانی کے جوائنٹ سکریٹریز کے ساتھ دیگر سینئر عہدیداروں اور وفد کے ارکان نے بھی شرکت کی۔
*************
(ش ح ۔ا ک۔ن ع(
U.No 1745
(Release ID: 2068198)
Visitor Counter : 50