وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے دفاعی صنعت، آر اینڈ ڈی آرگنائزیشنز اور سروسز سے ہندوستان کو ‘سشکت، سورکشت اور وکست’ بنانے کے لیےاتحاد  و ہم آہنگی کو اپنانے کی تلقین کی

Posted On: 24 OCT 2024 4:51PM by PIB Delhi

چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان نے 24 اکتوبر 2024 کو ٹیکنالوجی مینجمنٹ پر دو روزہ قومی کانفرنس(ٹی ای سی ایچ ایم اے 2024) کا  ورچوئل طور پر افتتاح کیا۔ ‘ٹیکنالوجی مینجمنٹ ان ڈیفنس سیکٹر فار وژن انڈیا @2047’ تھیم والے، اس کانفرنس کا انعقاد ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن(ڈی آر ڈی او) نے انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی مینجمنٹ، مسوری میں کیا۔ اس کا مقصد ملک کی دفاعی ٹیکنالوجیوں کو 2047 تک خود انحصاری کے قومی مقصد کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہے۔

اپنے خطاب میں، چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے صنعت، آر اینڈ ڈی تنظیموں اور خدمات کے شعبوں  پر زور دیا کہ وہ دفاع میں 'آتم نربھر بھارت' کے ہدف کو حاصل کرنے اور ہندوستان کو 'سشکت، سورکشت اور وکست بھارت' بنانے کے لئے اتحاد  اور ہم آہنگی کو اپنائیں۔ بدلتے وقت کے ساتھ ہم آہنگ رہنے کے لیے ذہنیت کو بدلنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے جدید اور منفرد خیالات کے ساتھ آنے پر زور دیا جو مسلح افواج اور اس کے نتیجے میں قوم کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔

PIC1(10)UJ5Q.jpg

کانفرنس کا آغاز ‘ہارنیسنگ فیوچرسٹک ٹکنولوجیز اینڈ اسٹریندننگ انڈیجینس کیپی بیلیٹیز فار وژن انڈیا @ 2047 ’ پر گول میز مباحثے کے ساتھ شروع ہوا۔ سکریٹری، محکمہ دفاع آر اینڈ ڈی اور چیرمین، ڈی آر ڈی او ڈاکٹر سمیر وی کامت نے مہمان اعزازی کے طور پر افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ ٹی ای سی ایچ ایم اے -2024 کی تھیم  مستقبل کی دفاعی ٹیکنالوجی، 2047 کے لیے اسٹریٹجک وژن کے ساتھ ٹیکنالوجی مینجمنٹ، دفاع اور ویلیو انجینئرنگ اور کمرشلائزیشن میں پروجکٹوں میں انتطامی مہارت ہے۔

ٹی ای سی ایچ ایم اے -2024  سے حاصل کردہ بصیرت سے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ہندوستان 2047 تک عالمی لیڈر بن جائے گا، ہندوستان کے گھریلو تحقیقی  ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے، کثیر ضابطہ تحقیق کے شعبوں کی نشاندہی کرنے، پروجیکٹ مینجمنٹ کے عمل کو بہتر بنانے اور تکنیکی، لاجسٹک اور عمل درآمد کے چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے مستقبل کی دفاعی ٹیکنالوجیز کے لیے حل تیار کرنا ہے۔

******

ش ح۔ع و ۔ ش ب ن

U-No.1690




(Release ID: 2067786) Visitor Counter : 17


Read this release in: English , Hindi