کارپوریٹ امور کی وزارتت
نیشنل فنانشل رپورٹنگ اتھارٹی (این ایف آر اے) اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرز ( آئی آئی سی اے) کے درمیان پیشہ ور افراد کی صلاحیت سازی کے پروگراموں میں تعاون کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط
اس مفاہمت نامے کے تحت پہلے بیچ کے لیے دسمبر 2024 کے آخری ہفتے سے چار ماہ کے کورس کا آغاز
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
23 OCT 2024 9:39PM by PIB Delhi
کارپوریٹ گورننس کے شعبے میں علم اور صلاحیت کی تعمیر کی طرف ایک اہم پیش رفت کے تحت نیشنل فنانشل رپورٹنگ اتھارٹی ( این ایف آر اے) اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرز ( آئی آئی سی اے) نے 22 اکتوبر 2024 کو دہلی میں ایک مفاہمت کی یادداشت ( ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔
ایم او یو میں نیشنل فنانشل رپورٹنگ اتھارٹی ( این ایف آر اے) اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرز ( آئی آئی سی اے) کے درمیان تعاون کے فریم ورک کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔ اس مفاہمت نامے کے تحت اپنے کیئریئر کے ابتدائی اور وسطی مراحل میں داخل ہو چکے پیشہ ور افراد ، آڈیٹنگ اور اکاؤنٹنگ پروفیشنلز اور آڈٹ کمیٹی کے ممبران اور آزاد ڈائریکٹروں کےلئے صلاحیت سازی کے پروگرام مرتب کئے گئے ہیں۔
یہ تعاون این ایف آر اے کے نفاذ اور جائزےسے پیدا ہوا ہے جس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کمپنیز ایکٹ 2013 میں آڈیٹنگ کے معیارات کی لازمی نوعیت کے باوجود، بہت سے معاملات میں آڈیٹروں نے ان معیارات کے تحت اپنی ذمہ داریوں کے بارے میں ناکافی آگاہی کا مظاہرہ کیا۔ اس کے نتیجے میں لازمی تقاضوں کو نظر انداز کرنا، جانچ کے ناکافی طریقہ کار، اور بالآخر، ان کے آڈٹ کے کام میں خامیاں اجاگر ہوئیں۔ یہ پروگرام شرکاء کو اکاؤنٹنگ اور آڈیٹنگ کے معیارات، کوالٹی مینجمنٹ کے معیارات، اخلاقی معیارات وغیرہ، اور عملی بصیرت (کیس اسٹڈیز یا کیس کی مثالوں کے ذریعے) کے تعلیم فراہم کرنے کے مقصد کے ساتھ تیار کیے جائیں گے جو ان معیارات اور متعلقہ ضروریات کے اطلاق میں سہولت فراہم کرتے ہیں، آڈٹ کے معیار کو بڑھانے کے مقصد کو آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں ۔
اس میں کئی سالوں میں تیار کردہ آئی آئی سی اے کے تجربے اور مہارت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، ڈیزائننگ پروگراموں کا بھی احاطہ کیا گیا ہے، جو کہ کارپوریٹ گورننس کے اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کی تنظیموں میں آڈٹ کمیٹی کے اراکین استعمال کر سکتے ہیں۔
یہ اقدام تعلیم، تربیت، سیمینارز، ورکشاپس، کانفرنسوں اور تشہیر کے اقدامات کے ذریعے اکاؤنٹنگ اور آڈیٹنگ کے معیارات، آڈیٹرز کی ذمہ داریوں، آڈٹ کے معیار، اور دیگر متعلقہ معاملات کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینے کے لیے این ایف آر اے کی ذمہ داریوں کی تکمیل کی طرف موثر پیش قدمی بھی ہے۔
اس مفاہمت نامے کے تحت کورس کا پہلا بیچ جس کا عنوان ہے ‘‘آڈٹ کمیٹی ممبران کے لیے آئی آئی سی اے-این ایف آر اے سرٹیفیکیشن کورس’’ چار ماہ کا کورس ہے اور اس کا آغاز دسمبر 2024 کے آخری ہفتے سے ہونے کا امکان ہے۔ آڈیٹروں کے لیے چھ ماہ کا پروگرام بھی بنایا جا رہا ہے۔ لسٹڈ کمپنیوں کے آڈیٹروں کے لیے منصوبہ بنایا گیا ہے۔ آڈیٹروں اور دیگر پیشہ ور افراد کی اہلیت کو پروان چڑھا کر پروگرام کا مقصد ملک میں زیادہ مضبوط اور مکمل آڈیٹنگ ماحول کو یقینی بنانا ہے۔
******
ش ح۔ع و ۔ ش ب ن
U-No.1683
(ریلیز آئی ڈی: 2067710)
وزیٹر کاؤنٹر : 45