شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
مؤثرفیصلہ سازی میں اضافہ کے لیے ایم او ایس پی آئی میں اصلاحات
Posted On:
18 OCT 2024 6:23PM by PIB Delhi
وزارت برائے شماریات اور پروگرام کے نفاذ (ایم او ایس پی آئی) نے ‘‘اصلاحات اور کارکردگی’’ کے ایجنڈے کے تحت قومی شماریاتی نظام کو بہتر بنانے کے لیے مؤثر فیصلہ سازی میں اضافہ کرنے کے لیے اصلاحات کرنے کی کوششیں کی ہیں۔ ایم او ایس پی آئی نے اس سمت میں دو اہم اقدامات کیے ہیں۔
- ایم او ایس پی آئی کے فیلڈ دفاتر سمیت وزارت کے مختلف ڈویژنوں/یونٹس میں ایچ او ڈیز کے لیے مالی اختیارات کی تفویض کرنا:
وزارت برائے شماریات اور پروگرام کے نفاذ(ایم او ایس پی آئی) نے ایک اہم انتظامی اصلاح کے تحت، ایک دہائی پرانے مالی اختیارات پر نظر ثانی کرتے ہوئے 06 ستمبر2024 کو ڈی ایف پی آر ، 2024 کے مطابق اپنی مالی اختیارات کی تفویض کو تبدیل کیا جس کے تحت 71 محکموں کے سربراہوں (ایچ او ڈیز)کو مالی اختیارات دیے گئے ہیں جبکہ پہلے یہ تعداد صرف 07 تھی۔ یہ اختیارات ژونل اور علاقائی دفاترکے تمام متعلقہ حکام کو اختیار دینے اور خود مختاری بڑھانے کے لیے بنائے گئے ہیں تاکہ رکاوٹوں میں کمی لائی جا سکے۔ ان اختیارات کی تفویض سے کاروبار کرنے میں آسانی اور مالی معاملات کے بروقت حل میں مدد ملے گی۔
- ایم او ایس پی آئی میں نیشنل سیمپل سروے(این ایس ایس) میں دو سروے ورٹیکل/ڈویژنوں کا قیام:
نیشنل سیمپل سروے (این ایس ایس) کو عملی طور پر عمل درآمد پر مبنی سے مصنوعات پر مبنی نظام میں منتقل کرنے کے لیےایم او ایس پی ا ٓئی نے این ایس ایس میں دو سروے ورٹیکل/ڈویژنوں کا قیام کیا ہے تاکہ سروے کی طریقہ کار کو مضبوط بنایا جا سکے اور این ایس ایس کم سے کم وقت میں معیاری نتائج/رپورٹس جاری کر سکے۔ اس کے تحت سروے ڈیزائن اور تحقیق کے ڈویژن (ایس ڈی آر ڈی) کو ہاؤس ہولڈ سروے ڈویژن (ایچ ایس ڈی) اور ڈیٹا پروسیسنگ ڈویژن (ڈی پی ڈی) اور صنعتی شماریات(آئی ایس) ونگ کو یکجا کر کے انٹرپرائز سروے ڈویژن(ای این ایس ڈی) کے طور پر دوبارہ منظم کیا گیا ہے تاکہ کسی مخصوص مصنوعات/سروے کے حوالے سے مکمل خدمات فراہم کی جا سکیں۔
******
ش ح۔ا ع خ ۔ ش ب ن
U-No.1633
(Release ID: 2067333)
Visitor Counter : 26