زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کا محکمہ ربیع مہم کے لیے زراعت کے موضوع پر قومی کانفرنس منعقد کرے گا

Posted On: 18 OCT 2024 6:22PM by PIB Delhi

زراعت اور کاشتکاروں کی بہبود کا محکمہ ربیع مہم کے لیے زراعت پر یک روزہ قومی کانفرنس کا انعقاد کر رہا ہے، جو کل یعنی 19 اکتوبر 2024 کو ہونا طے ہے۔ زراعت اور کاشتکاروں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان کی صدارت میں یہ تقریب بھارت رتن سی سبرامنیم آڈیٹوریم، این اے ایس سی کامپلیکس، پوسہ، نئی دہلی میں منعقد ہوگی۔ اس تقریب میں زراعت اور کاشتکاروں کی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب رام ناتھ ٹھاکر بھی موجود ہوں گے۔

یہ اہم کانفرنس مختلف وزارتوں، ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں، اور تنظیموں کے افسران کو اکٹھا کرے گی تاکہ آنے والے ربیع سیزن کے لیے اہم اقدامات اور حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ قابل ذکر مقررین میں سکریٹری (ڈی اے آر ای) اور ڈائرکٹر جنرل (آئی سی اے آر)، سکریٹری (فرٹیلائزر) اور سکریٹری (زراعت اور کاشتکاروں کی بہبود) شامل ہوں گے، جو اس تقریب کے دوران بیش قیمتی معلومات فراہم کریں گے۔

کانفرنس ایک شراکتی شکل میں منعقد ہوگی، جس میں مندرجہ ذیل موضوعات پر گروپ ڈسکشن کے سیشنوں کو شامل کیا گیا ہے:

  • سیشن 1: این ایف ایس ایم – تلہنوں اور دالوں پر مرتکز
  • سیشن 2: صاف ستھرے کرۂ ارض کے موضوع پر مرتکز
  • سیشن 3: این پی ایس ایس اور آئی پی ایم ایس
  • سیشن 4: ڈیجیٹل زراعت
  • سیشن 5: سیڈس – ’ساتھی ‘پورٹل اور بیجوں کی تقسیم پر مرتکز

ان سیشنوں کے بعد، مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان اور وزیر مملکت جناب رام ناتھ ٹھاکر کے ساتھ ان کی متعلقہ ریاستوں سے متعلق مخصوص مسائل پر بات چیت ہوگی۔

اس کانفرنس کا مقصد تمام اسٹیک ہولڈرس کے لیے ربیع کی کامیاب مہم کو یقینی بنانا، زرعی طریقوں میں تعاون اور جدت کو فروغ دینا ہے۔

***

(ش ح –ا ب ن)

U.No:1469


(Release ID: 2066238) Visitor Counter : 43


Read this release in: Tamil , English , Hindi