وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

’6.18 فیصد جی ایس 2024‘ کی باز ادائیگی

Posted On: 16 OCT 2024 6:53PM by PIB Delhi

’6.18 فیصد جی ایس 2024‘ کا بقایا بیلنس 04 نومبر 2024 کو قابل واپسی ہے۔ مذکورہ تاریخ سے اس پر کوئی سود نہیں لیا جائے گا۔ کسی بھی ریاستی حکومت کی طرف سے نیگوشی ایبل انسٹرومنٹ ایکٹ 1881 کے تحت ادائیگی کے دن چھٹی ہونے کی صورت میں، قرض کی ادائیگی اس ریاست میں ادائیگی کرنے والے دفاتر کے ذریعے گزشتہ کام کے دن پر کی جائے گی۔

گورنمنٹ سیکیورٹیز ریگولیشنز، 2007 کے ذیلی ضوابط 24(2) اور 24(3) کے مطابق، ماتحت جنرل لیجر یا ذیلی جنرل لیچر اکاؤنٹ یا اسٹاک سرٹیفکیٹ کی شکل میں موجود سرکاری سیکیورٹی کے رجسٹرڈ ہولڈر کو میچورٹی کی رقم کی ادائیگی اس کے بینک اکاؤنٹ کی متعلقہ تفصیلات کو شامل کرنے والے پے آرڈر کے ذریعے یا الیکٹرانک ذرائع سے رقوم کی وصولی کی سہولت والے کسی بھی بینک میں ہولڈر کے اکاؤنٹ میں کریڈٹ کے ذریعے کی جائے گی۔ سیکیورٹیز کے سلسلے میں ادائیگی کرنے کے مقصد کے لیے، اصل سبسکرائبر یا اس طرح کے سرکاری سیکیورٹیز کے بعد کے حاملین اپنے بینک اکاؤنٹ کی متعلقہ تفصیلات پہلے سے جمع کرائیں گے۔

تاہم، بینک اکاؤنٹ کی متعلقہ تفصیلات کی غیر موجودگی میں/ الیکٹرانک ذرائع سے رقوم کی وصولی کے لیے، مقررہ تاریخ پر قرض کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے، حاملین، سرکاری قرض کے دفاتر، ٹریژری/ ذیلی ٹریژری اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے خزانوں اور شاخوں (جہاں وہ سود کی ادائیگی کے لیے درج شدہ/ رجسٹرڈ ہیں) میں ادائیگی کی مقررہ تاریخ سے 20 دن پہلے صحیح طریقے سے ڈسچارج کی گئی سیکیورٹیز کو ٹینڈر کر سکتے ہیں۔

ڈسچارج ویلیو وصول کرنے کے طریقہ کار کی تفصیلات مذکورہ ادائیگی کرنے والے کسی بھی دفاتر سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

********

ش ح۔ ف ش ع

U: 1368


(Release ID: 2065588) Visitor Counter : 39


Read this release in: Hindi , English