ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
مرکزی وزیر مملکت کیرتی وردھن سنگھ نے چڑیا گھر کا دورہ اور افریقی ہاتھی 'شنکر' کے انکلوزر کا معائنہ کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
15 OCT 2024 7:22PM by PIB Delhi
ماحولیات، جنگلات، آب و ہوا میں تبدیلی اور امور خارجہ کے مرکزی وزیر مملکت کیرتی وردھن سنگھ نے منگل کو افریقی ہاتھی 'شنکر' کے انكلوزر کا معائنہ کیا۔ انہوں نے جگہ كی گنجائش کا جائزہ لیا اور شنکر کی دیکھ بھال کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں تفصیلات معلوم کیں۔

مرکزی وزیر مملکت جناب کیرتی وردھن سنگھ کی کوششوں کی بدولت افریقی ہاتھی 'شنکر' کو زنجیروں سے آزاد کرایا گیا ہے۔ وزیر موصوف نے شنکر کی عیادت کی، ان کی صحت کی جانچ کی اور انہیں کیلے، کھیرے اور گنے کھلائے۔ انہوں نے گجرات کے ونتارا کے جام نگر کے مہاوتوں اور ٹیم کے ساتھ بھی بات چیت کی۔ پہلے کے مقابلے شنکر کافی صحت مند اور تناؤ سے پاک نظر آیا۔ اسے مصروف رکھنے کے لیے اس کے انکلوزر میں مختلف سرگرمیوں والے بڑے بڑے کھلونے لگائے جا رہے ہیں۔ جناب سنگھ نے ان کھلونوں کے بارے میں بھی دریافت کی، جو شنکر کو فعال ركھیں گے اور تفریحی كا ذریعہ بنیں گے۔

9 اکتوبر کو مرکزی وزیر مملکت جناب سنگھ نے چڑیا گھر کا معائنہ کیا تھا۔ انہوں نے انکلوزر کا معائنہ کرنے كے بعد کئی ضروری ہدایات دیں۔ ان کے ساتھ چڑیا گھر کے ماہرین اور جام نگر، گجرات کے ونتارا کی ایک ٹیم نے شنکر کے انكلوزر کا خوردبین سے معائنہ کیا۔ سب سے پہلے ماہرین نے ہاتھی کو تناؤ سے نجات دلانے اور اسے دیگر سرگرمیوں میں شامل کرنے پر کام شروع کیا تھا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ شنکر کو 48 گھنٹے کے اندر زنجیر سے آزاد کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ اس کا تناؤ بھی بتدریج کم ہوا ہے۔ ہاتھیوں کے گھیرے میں توسیع کی جائے گی۔مرکزی وزیر مملکت جناب سنگھ نے کہا کہ دہلی چڑیا گھر، ونتارا، جام نگر گجرات کی ٹیم شنکر کے کھانے، خوراک اور رویے پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے، جس کے خوشگوار نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ ہاتھی خوش اور تناؤ سے پاک ہے۔ اسے مصروف رکھنے کے لیے انکلوژر میں کھلونے لگائے جا رہے ہیں اور جم کے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ اس میں ٹائر، آئینہ، فیڈنگ رولر، لکڑی کی گیند وغیرہ کا استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شنکر کے لیے ایک خاتون افریقی ہاتھی لانےکے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ زمبابوے اور بوٹسوانا نے اس میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اس سلسلے كی تمام رسمی کارروائیاں مکمل کی جا رہی ہیں۔



*****
U.No:1301
ش ح۔ع س۔س ا
(ریلیز آئی ڈی: 2065143)
وزیٹر کاؤنٹر : 88