امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صارفین کے امور کا محکمہ، خصوصی مہم 4.0 کا مشاہدہ کر رہا ہے

Posted On: 15 OCT 2024 6:46PM by PIB Delhi

صارفین کے امور کے محکمے (ڈی او سی اے ) نے 02 اکتوبر 2024 کو خصوصی مہم 4.0 کی شروعات کی  جس کا مقصد صفائی ستھرائی کو بڑھانا اور بقایا حوالہ جات کو نمٹانا  ہے۔ پچھلے تین سالوں میں کامیاب خصوصی مہمات کے ذریعے قائم کردہ فریم ورک پر عمل کرتے ہوئے یہ مہم 31 اکتوبر 2024 تک جاری رہے گی،

17 ستمبر 2024 سے یکم اکتوبر 2024 تک مہم کے تیاری کے مرحلے کے دوران، ڈی او سی اے  نے اپنے خود مختار/ منسلک/ ماتحت دفاتر کے ساتھ کامیابی کے ساتھ اہم اہداف کی نشاندہی مکمل کی۔ اس میں صفائی مہم کے لیے جگہوں کا انتخاب، خالی جگہ کے بندوبست اور دفتر کی خوبصورتی کے لیے منصوبہ بندی، اور ان کے نمٹارے  کے ساتھ ساتھ کوڑا کرکٹ اور غیرمستعمل  اشیاء کی جانچ کرنا شامل ہے۔ اس مرحلے کے دوران، ڈی او سی اے  نے ارکان پارلیمنٹ، ریاستی حکومتوں، بین وزارتی مواصلات (جس میں  کابینہ کے نوٹس شامل ہیں) کے زیر التواء حوالہ جات کو مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ کسی بھی بقایا پارلیمانی یقین دہانیوں کی بھی پہنچان کی ۔ محکمہ سی پی جی آر اے ایم ایس اور دیگر ذرائع سمیت  عوامی شکایات اور اپیلوں کو بھی نمٹا رہا ہے۔ اس کے علاوہ  ریکارڈ کے انتظام کا ایک جامع جائزہ لیا گیا، جس میں فائلوں کا جائزہ لینا، غیر ضروری دستاویزات کی چھٹنی ، اور ای فائلوں کو بند کرنا شامل ہے ۔ تمام نتائج شفافیت اور رسائی کے لیے ایس سی ڈی پی ایم  پورٹل پر اپ لوڈ کیے گئےہیں۔

تیاری کے مرحلے میں، محکمہ کے اندر موثر آپریشنل کارکردگی کے لیے صفائی، صحت مند کام کے ماحول کو یقینی بنانے کی خاطر  سکریٹری (سی اے) محترمہ۔ ندھی کھرے نے دیگر سینئر افسر کے ساتھ محکمانہ دفاتر کا معائنہ کیا۔ اپنے معائنے کے دوران، انہوں  نے مختلف دفاتر کا دورہ کیا، عملے کے ارکان کے ساتھ بات چیت کی اور افسران کو مشورہ دیا کہ وہ کام کرنے کا اچھا ماحول اور وقتاً فوقتاً جائزہ لیں اور فزیکل فائلوں کا موثر ریکارڈ رکھیں۔ انہوں نے محکمہ کے الیکٹرانک فضلے کی علیحدگی اور تجویز کنندہ کے غیرمستعمل اشیائ کو ٹھکانے لگانے پر زور دیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TKHV.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002HKJN.jpg

سکریٹری (سی ے ) محترمہ ندھی کھرے، نے خصوصی مہم 4.0 کے دوران معائنہ کیا۔

 

جیسا کہ ہم مہم کے وسط تک پہنچ چکے ہیں، محکمہ نشان زد  حوالوں کو نمٹانے کے لیے ٹھوس کوششیں کر رہا ہے۔ 14.10.2024 تک مختلف زمروں  کے زیر التواء ریفرنسز کو نمٹانے کی صورتحال ذیل میں تفصیل سے دی گئی ہے -

  • صفائی مہم چلائی گئی- 78
  • ریونیو کمایا - 5,11,915 روپے
  • فائلوں کی چھٹنی کی گئی  اور بند کر دیا گیا- 2,081
  • ریاستی حکومت کی یقین دہانیاں- 2
  • عوامی شکایات کا ازالہ - 27,250
  • ای فائلیں بندکی گئیں -235

ڈاو سی اے  کے مختلف خود مختار/ منسلک/ ماتحت دفاتر نے مہم کے تحت کامیاب سرگرمیاں انجام دی ہیں۔

 

آر آر ایس ایل بھونیشور میں صفائی کی سرگرمیاں

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003LKVP.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004GG8O.jpg

پہلے بعد میں

آر آر ایس ایل وارانسی میں صفائی سرگرمیاں

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005SSZ3.jpg

***

(ش ح ۔ ع ح (

U.N. 1297

 


(Release ID: 2065139) Visitor Counter : 46


Read this release in: English , Hindi