وزارت خزانہ
(ایک)سرکاری تمسکات 2031کے 7.02فیصد اور (دو) سرکاری تمسکات 2039کے 7.23فیصد اور (تین) سرکاری تمسکات 2054 کے 7.09 فیصد کی نیلامی برائے فروخت (ازسر نو اجراء)
Posted On:
14 OCT 2024 8:06PM by PIB Delhi
حکومت ہند نے(1) ایک سے زائد قیمت کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے 10000کروڑ روپے (برائے نام) کی مشتہر کردہ رقم کے عوض ’ 7.02 فیصد سرکاری تمسکات2031‘، (2) ایک سے زائد قیمت کے طریقہ استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے 13000کروڑ روپے(برائے نام) کی مشتہر کردہ رقم کے عوض’7.23فیصد سرکاری تمسکات2064 ‘ (3) ایک سے زائد قیمت کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے 10000کروڑ روپے (برائے نام) کی مشتہر کردہ رقم کے عوض ’ 7.09 فیصد سرکاری تمسکات2054‘کی نیلامی برائے فروخت (ازسرنواجراء) کا اعلان کیا ہے۔ حکومت ہند کے پاس مذکورہ بالا ہر تمسکات کے بالمقابل 2,000 کروڑ روپے تک کی اضافی سبسکرپشن برقرار رکھنے کا اختیار ہوگا۔ یہ نیلامیاں ریزرو بینک آف انڈیا، ممبئی آفس، فورٹ، ممبئی کے ذریعہ 18 اکتوبر 2024(بروز جمعہ) کو کی جائیں گی۔
سرکاری تمسکات کی نیلامی میں غیر مسابقتی بولی کی سہولت کی اسکیم کے مطابق تمسکات کی فروخت کی مشتہر کردہ رقم کا 5فیصد تک اہل افراد اور اداروں کو مختص کیا جائے گا۔
نیلامی کے لیے مسابقتی اور غیر مسابقتی دونوں بولیاں 18 اکتوبر 2024 کو ریزرو بینک آف انڈیا کور بینکنگ سولیوشن (ای۔کوبیر) سسٹم پر الیکٹرانک فارمیٹ میں جمع کرائے جائیں ۔ غیر مسابقتی بولیاں صبح 10:30 بجے اور11:00 بجے کے درمیان جمع کرائی جائیں اور مسابقتی بولیاں صبح 10:30 سے اور 11:30 کے درمیان جمع کرائی جائیں ۔
نیلامی کے نتائج کا اعلان 18 اکتوبر 2024 (بروز جمعہ )کو کیا جائے گا اور کامیاب بولی دہندگان کو ادائیگی 21اکتوبر 2024 ( بروز پیر ) کو کی جائے گی۔
وقتا فوقتا کی جانے والی ترمیم کے مطابق ریزرو بینک آف انڈیا کے سرکلر نمبر آر بی آئی25/19-2018 مورخہ 24 جولائی 2018 کے توسط سے جاری کردہ ’سینٹرل گورنمنٹ سیکیورٹیز‘ میں وین ایشوڈ ٹرانزیکشنز ، کے رہنما خطوط کے مطابق یہ سیکورٹیز ’’ وین ایشوڈ‘‘ ٹریڈنگ کے لئے اہل ہوں گی۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No: 1152
(Release ID: 2064851)
Visitor Counter : 35