وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈی آر آئی نے مدھیہ پردیش کے جھابوا میں میگھ نگر میں  میفیڈرون بنانے والی ایک غیر قانونی فیکٹری پر چھاپہ مارا؛ 168 کروڑ روپئے کے بقدر کی 112 کلوگرام میفیڈرون ضبط کیا گیا؛ چار افراد گرفتار

Posted On: 14 OCT 2024 7:59PM by PIB Delhi

حاصل ہوئیں مخصوص خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے، ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) کے افسران نے 12-10-2024 کے ابتدائی اوقات میں، مدھیہ پردیش کے ضلع جھابوا کے میگھ نگر کے صنعتی علاقے میں واقع ایک فیکٹری کا پردہ فاش کیا جو میفیڈرون (این ڈی پی ایس ایکٹ، 1985 کے تحت ایک نفسیاتی مادہ) کی غیر قانونی تیاری میں مصروف تھی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001KQIL.jpg

کارروائی کے نتیجے میں پاؤڈر کی شکل میں 36 کلوگرام میفیڈرون اور 76 کلو گرام رقیق میفیڈرون، جس کی مالیت 168 کروڑ روپے ہے، اور دیگر خام مال اور سامان ضبط کیا گیا۔ غیر قانونی طور پر منشیات کی تیاری کے لیے استعمال ہونے والی فیکٹری کو بھی سیل کر دیا گیا۔

میفیڈرون کی غیر قانونی تیاری اور ذخیرہ کرنے کے الزام میں فیکٹری کے ڈائریکٹر سمیت چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تیار کردہ ادویات کے نمائندہ نمونے ابتدائی جانچ کے لیے فارنسک سائنس لیبارٹری بھیجے گئے۔ لیب نے نمونوں میں میفیڈرون کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔

**********

 

 (ش ح –ا ب ن)

U.No: 1152



(Release ID: 2064836) Visitor Counter : 12


Read this release in: English , Hindi