امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکز کی جانب سے تاجروں / تھوک فروشوں، خوردہ فروشوں، بڑے چین والے خوردہ فروشوں اور پروسیسروں کے لئے گندم کے ذخیرہ کی حد پر نظر ثانی


گندم ذخیرہ کرنے والے تمام ادارے پورٹل پر اندراج کرائیں اور ہر جمعہ کو اسٹاک کی پوزیشن کو اپ ڈیٹ کریں

Posted On: 13 SEP 2024 6:29PM by PIB Delhi

حکومت ہند گندم کی قیمتوں پر گہری نظر رکھتی ہے اور ملک میں صارفین کے لیے قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مناسب مناسب مداخلت کرتی ہے۔ ربیع 2024 کے دوران گندم کی کل پیداوار 1129 لاکھ میٹرک ٹن  ( ایل ایم ٹی ) ریکارڈ کی گئی اور ملک میں گندم کی وافر مقدار موجود ہے۔

 

مجموعی طور پر خوراک کی حفاظت کا انتظام کرنے اور ذخیرہ اندوزی اور بے ترتیب آرائیوں کو روکنے کے لیے، حکومت ہند نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تاجروں/تھوک فروشوں، خوردہ فروشوں، بڑے چین خوردہ فروشوں اور پروسیسروں  کے لئے گندم پر اسٹاک کی حدیں نافذ کی ہیں۔ لائسنسنگ کے تقاضوں، اسٹاک کی حدود اور مخصوص کھانے پینے کی اشیاء (ترمیمی) آرڈر، 2024 پر نقل و حرکت کی پابندیوں کا خاتمہ 24 جون 2024 کو جاری کیا گیا تھا اور یہ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے  لئے 31 مارچ 2025 تک نافذ ہے۔

 

گندم کی قیمتوں کو کنٹرول میں  لانے کی مسلسل کوششوں کے ایک حصے کے طور پر، مرکزی حکومت نے گندم کے ذخیرے کی حد کو درج ذیل طورپرنظر ثانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے:

 

ادارے

موجودہ گندم اسٹاک کی حد

نظر ثانی شدہ گندم اسٹاک کی حد

تاجر / تھوک فروش

ایم ٹی 3000

ایم ٹی2000

خوردہ فروش

ایم ٹی  ہر خوردہ فروش کے لئے10

ایم ٹی  ہر خوردہ فروش کے لئے10

بڑی چین والے خوردہ فروش

ہر آؤٹ لیٹ کے لیے 10 ایم ٹی  اور ان کے تمام ڈپو پر 3000 ایم ٹی ۔

ہر آوٹ لیٹ کے لئے 10 ایم ٹی  اور ان کے تمام ڈپو پر ( آوٹ لیٹوں کی  کل تعداد  x 10 ) ایم ٹی

پروسیسروں کے لئے

ماہانہ  متعین شدہ صلاحیت (ایم آئی سی) کا 70 فیصد مالی سال 25-2024 کے بقیہ مہینوں سے ضرب۔

ماہانہ متعین شدہ صلاحیت ( ایم آئی سی ) کا 60 فیصد مالی سال 25-2024 کے بقیہ مہینوں سے ضرب۔

 

تمام گندم ذخیرہ کرنے والے اداروں کے لئے ضروری ہے کہ وہ گندم کے اسٹاک کی حد کے پورٹل (https://evegoils.nic.in/wsp/login) پر رجسٹر  کریں اور ہر جمعہ کو اسٹاک کی پوزیشن کو اپ ڈیٹ کریں۔ کوئی بھی ادارہ جو پورٹل پر رجسٹرڈ نہیں پایا جاتا ہے یا اسٹاک کی حدود کی خلاف ورزی کرتا ہے ضروری اشیاء ایکٹ، 1955 کے سیکشن 6 اور 7 کے تحت مناسب قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 

اگر مندرجہ بالا اداروں کے پاس موجود اسٹاک اوپر دی گئی حد سے زیادہ ہیں، تو انہیں نوٹیفکیشن جاری ہونے کے 15 دنوں کے اندر اسے مقررہ اسٹاک کی حد تک لانا ہوگا۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے اہلکار ان سٹاک کی حدوں کے نفاذ پر گہری نظر رکھیں گے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ملک میں گندم کی قلت  نہ ہونے پائے۔

****

ش ح۔ ع و

U. No. 1220


(Release ID: 2064623) Visitor Counter : 24


Read this release in: English , Hindi