کوئلے کی وزارت
کوئلے کی وزارت نے مالی سال 25-2024 میں 411.62 ملین ٹن پیداوار حاصل کی
Posted On:
13 SEP 2024 7:01PM by PIB Delhi
کوئلے کی وزرات نے مالی سال 25-2024 ( 12 ستمبر ) کے دوران کوئلے کی پیداوار میں ایک قابل ذکر اضافہ درج کیا ہے جو 411.62 ملین ٹن (ایم ٹی ) کے عارضی اعداد و شمار تک پہنچ گیا ہے۔ یہ گذشتہ برس اسی مدت کے دوران 388.86 ملین ٹن کی پیداوار سے نمایاں اضافہ ہے جو کہ کان کنی کو متاثر کرنے والے منفی موسمیاتی صورتحال کے باوجود 5.85 فیصد کی قابل ستائش شرح نمو کی عکاسی کرتی ہے۔کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل)، جو اس شعبے میں ایک اہم مقام رکھتا ہے، نے بھی اسی مدت کے دوران اپنی پیداوار 311 ملین ٹن تک بڑھناے کے ساتھ لچک کا مظاہرہ کیا ہے، جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 302.53 ملین ٹن کے مقابلے میں 2.80 فیصد زیادہ ہے۔ . شدید بارش کے باعث سی آئی ایل کے ذیلی اداروں میں کان کنی کی سرگرمیوں میں رکاوٹوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے ئی شرح نمو اور بھی قابل ستائش ہے۔
مالی سال 25-2024 ( 12 ستمبر تک ) کے دوران کوئلے کی ڈھلائی میں بھی کافی اضافہ ہوا ہے جو 442.24 ایم ٹی تک پہنچ گیا ہے، جو کہ اسی مدت میں گذشتہ سال 421.29 ایم ٹی تھا۔ یہ 4.97 فیصد کی مضبوط شرح نمو کو ظاہر کرتا ہے۔ اسکے علاوہ ، پاور پلانٹس کو کوئلے کی ترسیل نے 4.03 فیصد کی نمایاں نمو ظاہر کی ہے، جس سے 362.65 ملین ٹن حاصل ہوا ہے، جوملک کی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے شعبے کے عزم کو اجاگر کرتاہے۔
کوئلے کے ذخیرے کی موجودہ سطح اس شعبے کی کارکردگی اور تیاری کو مزید اجاگر کرتی ہے۔12 ستمبر 2024 تک، کوئلہ کمپنیوں کے پاس موجود کوئلے کا ذخیرہ 76.49 ملین ٹن تک پہنچ گیا ہے، جو 49.07 فیصد کی متاثر کن سالانہ شرح نمو کو ظاہر کرتا ہے۔ دوسری طرف ، گھریلو کوئلے پر مبنی تھرمل پاور پلانٹس میں کوئلے کا ذخیرہ 36.58 ملین ٹن تک پہنچ گیا ہے، جو کہ 43.68 فیصد کی غیر معمولی ترقی کی نشاندہی کرتا ہے۔یہ اعداد و شمار اس شعبے کی مضبوط کارکردگی اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے اور ملک کی توانائی کی ضروریات کو مؤثر طریقے سے پورا کرنے کے لیے اس کی بہتر صلاحیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔
یہ اعدادوشمار ملک کی اینرجی سیکیورٹی کو وسعت دینے کے ضمن میں میں کوئلے کے شعبے کی کارکردگی اور لگن کو واضح طور پر بیان کرتے ہیں۔کوئلے کی وزارت ملک کی توانائی کی ضروریات کے تئیں اپنی غیر متزلزل وابستگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس شعبے کے اندر پائیدار ترقی اور آپریشنل کارکردگی کو فروغ دینے میں ثابت قدم ہے۔موثر حکمت عملی اور سازگار اقدامات کے ذریعے ، وزارت بھارت کے توانائی کے شعبے میں کوئلہ صنعت کے اہم رول کو مستحکم کرنا جاری رکھے ہوئے ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ کوئلہ صنعت ملک کی ترویج و ترقی کی بنیاد بنی رہے۔
****
ش ح۔ ع و
U :1215
(Release ID: 2064609)
Visitor Counter : 28