عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کے بیوروکریٹس ویژن 2047 کو خط و خال عطا  کریں گے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن میں مسلسل سیکھنے اور صلاحیتوں سازی پر زور دیا


لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن میں زیادہ سے زیادہ گورننس اور سٹیزن رُخی اصلاحات پر زور

عام سركاری ملازمین ہندوستان کے مستقبل کے معمار ہیں: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 11 OCT 2024 7:50PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ارضیاتی علوم کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور  پی ایم او، محکمہ جوہری توانائی، محکمہ خلائی امور، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن كے مملكتی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن (ایل بی ایس این این اے) میں 99ویں فاؤنڈیشن کورس میں نوجوان افسران سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستان میں گورننس کے ابھرتے ہوئے منظر نامے کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل کے لیے مسلسل سیکھنے اور صلاحیت سازی کی ضرورت پر زور دیا۔ ملک کے مستقبل کی تشکیل میں سرکاری ملازمین کے متحرک کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے افسران پر زور دیا کہ وہ نئے حالات سے نمٹنے كے متحمل رہیں، نئی ٹکنالوجی اپنائیں اور عوام رُخی حکومت کو فروغ دیں کیونکہ ہندوستان 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بننے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ وزیر موصوف نے ایک مضبوط، عوام رُخی انتظامیہ کو فروغ دینے میں سول سروسز کے کردار پر روشنی ڈالی اور تیزی سے ترقی کرتے ہوئے معاشرے کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مسلسل سیکھنے اور پرانے طریقوں سے الگ ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔

كیپشن:مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن، مسوری میں 99ویں فاؤنڈیشن کورس میں نوجوان افسران سے خطاب کرتے ہوئے۔

اپنے خطاب کے دوران ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  توجہ حکومت کی "زیادہ سے زیادہ حكمرانی، کم سے کم حکومت" پر مرکوز ركھی جو ایک اصول ہے جس نے اصلاحات کی رہنمائی کی ہے جس کا مقصد بیوروکریٹک تاخیر کو کم کرنا اور شفافیت کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے گورننس میں ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور دیا اور عوام اور سرکاری اہلکاروں دونوں کے لیے عمل کو آسان بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔  وزیر موصوف نے کہا کہ ’’حکمرانی میں آسانی کا مطلب عوام کی شراکت میں اضافہ، زیادہ شفافیت اور ٹیکنالوجی کا موثر استعمال ہے‘‘۔

كیپشن: مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن، مسوری میں 99ویں فاؤنڈیشن کورس میں نوجوان افسران سے خطاب کرتے ہوئے۔

ہندوستان کی  پیش رفت كی ترجمانی کرتے ہوئے انہوں نے ملک کی پانچویں سب سے بڑی معیشت بننے کے ساتھ ساتھ جدت طرازی اور اسٹارٹ اپس میں قابل ذکر ترقی کی تعریف کی۔وزیر موصوف نے جونیئر عہدوں کے لیے انٹرویوز کے خاتمے اور پرانی پنشن پالیسیوں جیسی مثالوں کا حوالہ دیتے ہوئے فرسودہ قوانین کو ہٹانے اور سول سروسز میں جوابدہی کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ان اقدامات کو عصری ضروریات اور اقدار سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ضروری قرار دیا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مشن کرم یوگی اقدام پر بھی زور دیا جو کہ ایک مستقبل کا تربیتی ماڈیول ہے اور یہ سرکاری ملازمین کو نئے کرداروں میں تیزی سے ڈھالنے کے قابل بنانے كے ساتھ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ وہ مختلف محکموں میں موثر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔ انہوں نے نوجوان افسران کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے آپ کو ہندوستان کے مستقبل کے معمار کے طور پر دیکھیں كیونكہ  ملک 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بننے کے اپنے نشانے کی طرف بڑھ رہا ہے۔

"آپ میں سے ہر ایک کل کے ہندوستان کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرے گا۔ آپ کے فیصلے 2047 کے ہندوستان پر براہ راست اثر ڈالیں گے"۔ وزیر موصوف نے یہ كہتے ہوئے آگے کی سوچ پر زور دیا اور افسران پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے کرداروں میں تبدیلی کے محرک بنیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سرکاری دفاتر میں سوچھتا مہم جیسے اقدامات کے کامیاب نفاذ پر بھی زور دیا جس سے نہ صرف صفائی کو فروغ دیا گیا بلکہ الیکٹرانک اسکریپ کو ٹھکانے لگانے سے بھی نمایاں آمدنی ہوئی۔

آخر میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس بات کا اعادہ کرتے ہوئے کہ آج کے نوجوان سرکاری ملازمین ہندوستان کے سب سے امید افزا دور میں سے ایک سے گزر رہے ہیں اور ان کے پاس 2047 تک ایک ترقی یافتہ قوم بننے کی طرف ملک کے سفر میں اہم کردار ادا کرنے کا موقع ہے كہا كہ  "آپ نہ صرف حال کا حصہ ہیں بلکہ ہندوستان کے مستقبل کے رکھوالے بھی ہیں"۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ مسلسل بہتری اور اصلاح کا ذہن اپنائیں۔

******

U.No:1170

ش ح۔ع س۔س ا



(Release ID: 2064267) Visitor Counter : 11


Read this release in: English